واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیر انتخابی دھاندلی پر رپورٹ دینے والی تھیں: امریکی میڈیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-01-08, 01:23 AM   #1
بینظیر انتخابی دھاندلی پر رپورٹ دینے والی تھیں: امریکی میڈیا
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 03-01-08, 01:23 AM

امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بینظیر بھٹو اپنے قتل کی رات حکومت کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ منصوبے پر ایک دستاویز امریکہ کے دو ارکانِ کانگریس کے حوالے کرنا چاہتی تھیں جو اس وقت پاکستان کے دورے پر تھے۔
ایک سو ساٹھ صفحات پر مبنی اس دستاویز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مشرف سرکار نے ووٹ کی پرچیوں یعنی بیلٹ پیپرز اور انتخابی فہرستوں میں دھاندلیوں، مخالف امیدواروں کو دھمکانے اور امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فراہم کردہ آلات کے استعمال سے انتخابی نتائج کو بدلنے کا پورا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے حکومت کو فراہم کردہ نوے فیصد جاسوسی کے آلات کا استعمال سیاسی مخالفین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے مبینہ منصوبے کے مطابق جہاں کہیں بھی مخالف امیدوار مستحکم پوزیشن میں ہوں ان علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں پر جھگڑا کروا کر، جس میں اگر ضرورت پڑے تو لوگوں کو ہلاک کرنے سے بھی دریغ نہ کیا جائے، ووٹنگ کو تین چار گھنٹوں تک رکوا دیا جائے۔

حکومتِ پاکستان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور اس دستاویز کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ صدر کے ترجمان راشد قریشی نے ان الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ انتخابات منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ہوں گے۔ انہوں نے کہا: ’میرے خیال میں یہ تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔‘

بینظیر بھٹو کے ایک معتمد نے کہا ہے کہ یہ دستاویز بینظیر کے حکم پر مرتب کی گئی اور اس میں وہ معلومات درج کی گئی ہیں جو خفیہ اداروں اور پولیس کے ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے قتل کی رات حکومت کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت جاری کرنے جارہی تھیں۔

سینیٹر لطیف کھوسہ نے منگل کے روز کہا کہ محترمہ کے پاس 160 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز تھی جسے وہ پریس کانفرنس میں نشر کرنا چاہتی تھیں۔ وہ اس دستاویز کو دو امریکی ارکانِ کانگریس کے حوالے بھی کرنا چاہتی تھیں جو اس وقت پاکستان کے دورے پر تھے۔

کھوسہ نے کہا کہ یہ دستاویز ان کی لکھی ہوئی تھی اور اس کا عنوان تھا، ’جمہوریت کے ماتھے پر ایک اور دھبہ‘ اور اس میں انتخابات سے قبل دھاندلی کے شواہد فراہم کیے گئے تھے۔ یہ دستاویز ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے۔

لطیف کھوسہ نے الزام لگایا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کو انتخابات میں دھاندلی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 351
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, چینل, نظر, منصوبہ, الزام, امریکہ, بے نظیر, جھوٹ, خلاف, دھمکانے, رات, صفحات, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نیویارک میں پاکستانی سفارتکاروں نے سیلاب زدگان کیلئے امداد جمع کرنے کا موقع کھودیا گلاب خان خبریں 6 28-08-10 02:31 AM
میڈیا کی آزادی سروے رپورٹ Real_Light خبریں 0 17-06-08 03:13 PM
ملکی تاریخ میں پہلی با ر اسٹیٹ بینک کی سہ ماہی رپورٹ میڈیا کو جاری نہیں کی گئی عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:21 AM
بینظیر انتخابی دھاندلی پر رپورٹ دینے والی تھیں: امریکی میڈیا وجدان خبریں 0 02-01-08 01:58 PM
بینظیر بھٹو کا قتل،بریگیڈیئر چیمہ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا تھا،ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger