|
بینظیر اور نواز شریف ” ڈاجنگ “ کی سیاست کر رہے ہیں، شیخ رشید

06-12-07, 09:08 AM
بینظیر اور نواز شریف ” ڈاجنگ “ کی سیاست کر رہے ہیں، شیخ رشید
کراچی ( جنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ بے نظیر اور نواز شریف ڈاجنگ کی سیاست کر رہے ہیں۔جیو نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون پر انتخابات لڑ نے کا دباوٴ ہے کیو نکہ ان کا ووٹ بنک بھی ہے،مگر قیادت فیصلہ نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے لئے مشکل ہوتا ہے کہ الیکشن کا بگل بج جائے اور وہ گھر پر بیٹھے رہیں۔جماعت اسلامی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا ووٹ بنک زیادہ نہیں ،مگر وہ ایک مضبوط تنظیم ہے،وہ صرف ایک چھتری کے نیچے الیکشن نہیں جیت سکتے۔شیخ رشید نے کہا کہ وہ اے پی ڈی ایم کا کوئی وجود ہی نہیں سمجھتے،اس میں صرف تین بڑی پارٹیاں ہیں باقی تانگہ پارٹیاں ہیں۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|