واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیر بھٹو کی شہادت،خیر پور میں انتخابی صورتحال پیپلز پارٹی کے ہمدردوں میں اضافہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 08:57 AM   #1
بینظیر بھٹو کی شہادت،خیر پور میں انتخابی صورتحال پیپلز پارٹی کے ہمدردوں میں اضافہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 08:57 AM

بینظیر بھٹو کی شہادت،خیر پور میں انتخابی صورتحال پیپلز پارٹی کے ہمدردوں میں اضافہ



خیر پور (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد ملکی سیاست کا رخ تبدیل ہوگیا ہے، لوگوں کی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمدردیاں بڑھ گئی ہیں، لوگ بے نظیر بھٹو کے قتل کو بڑا سانحہ اور ملک کیلئے بڑا المیہ قرار دے رہے ہیں۔ اس صورتحال میں 18فروری کے عام انتخابات کی انتخابی مہم کس طرح چلے گی۔ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو محتاط ہو کر انتخابی مہم چلانی ہوگی۔ خیر پور ضلع میں پیپلز پارٹی، فنکشنل مسلم لیگ، مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی اور کئی آزاد امیدوار میدان میں ہیں لیکن اب اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور فنکشنل مسلم لیگ کے امیدواروں کے درمیان ہوگا، لوگوں کی اکثریتی رائے ہے کہ نئی صورتحال میں پیپلز پارٹی اور فنکشنل مسلم لیگ کے امیدواروں کا مقابلہ بھی برائے نام ہوگا کیونکہ لوگوں کی ہمدردیاں یکطرفہ ہو گئی ہیں۔ خیر پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 پر پیپلز پارٹی کے نواب خان وسان امیدوار ہیں جبکہ فنکشنل مسلم لیگ نے سید جاوید علی شاہ جیلانی کو نامزد کیا ہے۔ نواب خان وسان کا تعلق کوٹڈیجی کے وسان زمیندار گھرانے سے ہے۔ 2002ء کے عام انتخابات میں وہ پی ایس 32 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنے تھے جبکہ اب پیپلز پارٹی نے ان کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے اس حلقہ پر فنکشنل مسلم لیگ نے مرحوم سید امید علی شاہ عرف ڈاڈا شاہ کے صاحبزادے سید جاوید علی شاہ جیلانی کو ٹکٹ دیا ہے۔ سید جاوید علی شاہ جیلانی ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے کئی برس تک ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں۔ 2002ء کے ضمنی انتخابات میں وہ فنکشنل مسلم لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر رہے، ان کی بڑی عوامی خدمات ہیں۔ این اے 216 پر فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی امیدوار ہیں ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے رئیس ساجد علی بانبھن کے ساتھ ہوگا۔ 2002ء کے عام انتخابات میں پیر صدر الدین شاہ راشدی اس حلقہ سے کامیاب ہوئے تھے۔ پیر صدر الدین شاہ نے قومی اسمبلی کے رکن بننے کے ساتھ ساتھ پی ایس 30 سے بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی جس پر سید جاوید علی شاہ جیلانی ضمنی انتخابات میں فنکشنل مسلم لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور پیر صدر الدین شاہ نے پی ایس 30 کی نشست اپنے پاس رکھی۔ سابقہ حکومت میں پیر صدر الدین شاہ صوبائی وزیر بھی رہے۔ وہ پیر پگارا کے صاحبزادے ہیں اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رئیس ساجد علی بانبھن، مرحوم رئیس الٰہی بخش بانبھن کے صاحبزادے ہیں۔ مرحوم رئیس الٰہی بخش بانبھن نے 1972ء میں سندھ اسمبلی میں سندھی زبان کو قومی زبان بنانے کا بل پیش کیا تھا جس کی وجہ سے عوام ساجد علی بانبھن کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ساجد علی بانبھن اس سے پہلے رکن سندھ اسمبلی رہے ہیں۔ این اے 217 پر پیپلز پارٹی نے پیر فضل علی شاہ جیلانی کو ٹکٹ دیا ہے۔ پیر فضل علی شاہ جیلانی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما پیر عبدالقادر شاہ جیلانی آف رانی پور کے صاحبزادے ہیں۔ وہ 2002ء کے عام انتخابات میں اس حلقہ سے رکن قومی اسمبلی بنے تھے ان کے مقابلہ میں فنکشنل مسلم لیگ نے پیر کاظم علی شاہ لکیاری آف ہنگورجا کو ٹکٹ دیا ہے۔ پیر کاظم علی شاہ درگاہ شریف ہنگورجہ کے سجادہ نشین اور تعلیم یافتہ نوجوان ہیں۔ غوثیہ جماعت سندھ کے صدر بھی ہیں اور تعلقہ کونسل صوبھو ڈیرو کے ناظم رہے ہیں۔ پی ایس 29 پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ جیلانی امیدوار ہیں۔ سید قائم علی شاہ 1970 سے انتخابات میں حصہ لیتے رہے ہیں، وفاقی وزیر اور وزیراعلیٰ سندھ رہے ہیں۔ ان کی بڑی سیاسی اور سماجی خدمات ہیں۔ ان کے مقابلے میں فنکشنل مسلم لیگ نے ظفر اقبال بلال کو ٹکٹ دیا ہے۔ ظفر اقبال بلال بلدیہ خیر پور کے چیئرمین اور سید غوث علی شاہ کی کابینہ میں وزیر رہے ہیں۔ اس حلقہ میں سید غوث علی شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹر علی حیدر شاہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں جو عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سیاسی میدان میں آئے ہیں اس حلقہ کے چوتھے امیدوار مبین خان پھلپوٹو آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں اس حلقے میں پھلپوٹہ برادری کے کافی ووٹ ہیں برادری کی بنیاد پر اگر پھلپوٹوں کے ووٹ مبینخان پھلپوٹو کو ملتے ہیں تو مبین خان پھلپوٹو کامیاب ہو سکتے ہیں۔ پی ایس 30 پر فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی امیدوار ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ان کے مقابلے میں پیر سید محمد بچل شاہ جیلانی ایڈووکیٹ کو ٹکٹ دیا ہے۔ پیر محمد بچل شاہ سید غوث علی شاہ کی کابینہ میں صوبائی وزیر رہے ہیں، وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیر پور کے صدر بھی ہیں۔ پی ایس 31 پر رئیس زاہد علی بانبھن پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ زاہد علی بانبھن اس سے قبل رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ مرحوم الٰہی بخش بانبھن کے صاحبزادے میں فنکشنل مسلم لیگ نے ان کے مقابلے میں ڈاکٹر محمد رفیق بانبھن کو ٹکٹ دیا ہے۔ محمد رفیق بانبھن سندھ اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ پی ایس 32 پیپلز پارٹی نے منظور حسین وسان کو ٹکٹ دیا ہے۔ منظور حسین وسان 1988 سے پارلیمانی سیاست میں ہیں۔ منظور حسین وسان ووٹروں سے براہ راست رابطہ رکھتے ہیں۔ منظور حسین وسان صوبائی و وفاقی وزیر بھی رہے ہیں ان کا شمار بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کے وفاداروں میں ہوتا ہے ان کے مقابلے میں پیر صدر الدین شاہ راشدی میدان میں ہیں۔ پیر صدر الدین شاہ راشدی اس حلقے سے پہلی مرتبہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ حلقہ کے بڑے زمینداروں کی ان کو حمایت حاصل ہے۔ پی ایس 33 پر پیپلز پارٹی کے پیر احمد رضا شاہ جیلانی امیدوار ہیں۔ ان کے مقابلے میں فنکشنل مسلم لیگ نے پیر فیاض حسین شاہ جیلانی کو ٹکٹ دیا ہے دونوں آپس میں چچازاد بھائی ہیں، دونوں نوجوان سیاسی میدان میں نئے ہیں۔ پی ایس 34 پر پیپلز پارٹی کے نعیم احمد کھرل امیدوار ہیں۔ نعیم احمد کھرل 2002ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ فنکشنل مسلم لیگ نے اس حلقہ سے شکار پور کے امتیاز احمد شیخ کو ٹکٹ دیا ہے۔ امتیاز احمد شیخ بیورو کریٹ اور صوبائی وزیر رہے ہیں اس حلقہ کے تیسرے امیدوار مولانا میر محمد میرک ہیں جو جے یو آئی کے امیدوار ہیں۔ جے یو آئی کے اس حلقے میں کافی ووٹ ہیں، تینوں امیدواروں کے مابین سخت مقابلہ ہوگا۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 297
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, وزیر, مقابلہ, بھائی, بے نظیر, تعلیم, خان, سیاست, علی, عزت, صوبائی, صورتحال, صاحبزادے, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان پر واضح کر دیا قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال پوری دنیا کی سلامتی کیلئے اہم ہے‘امریک ابن جلال خبریں 0 19-09-08 10:30 PM
پیپلز پارٹی کو مسقبل میں ملنے والا اسکا آخری اقتدار ہو گا،غنویٰ بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 03:57 AM
خیر پور:ہنگامہ آرائی میں پیپلز پارٹی کے کارکن ملوث نہیں،قائم علی شاہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:59 AM
امر یکی سفیر کی پیپلز پارٹی کی سر براہ سے ملاقات،انتخابات کے بائیکاٹ سمیت تما م آپشنز زیر غور ہیں،بے نظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:29 AM
بےنظیر بھٹو 18اکتوبر کر پاکستان واپس آئیں گی: پیپلز پارٹی کا اعلان پاکستانی خبریں 1 15-09-07 11:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger