|
بینظیر بھٹو کی شہادت کا بدلہ اصل قاتلوں کے بجائے بے گناہوں سے کیو ں لیا گیا،الطاف حسین

07-01-08, 07:42 AM
لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھی ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں کے نام اپنے کھلے خط میں کہا ہے کہ بینظیر کی شہادت کا بدلہ اصل قاتلوں کے بجائے بے گناہوں سے کیوں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبول کریں کہ سندھ دھرتی ماں کی ایک اور بیٹی کو خون میں نہلا کر شہید کردیا گیا۔ محترمہ بینظیر بھٹو اب اس دنیا میں نہیں رہیں جیسا کہ ان کے والد محترم جناب ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرکے اس دنیا سے رخصت کردیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی نرینہ اولادوں شاہ نواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کو شہید کردیا گیا اور اب 27/دسمبر 2007ء کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی وارث محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی شہید کردیا گیا۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا قتل راولپنڈی میں ہوا … ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی میں عدالت کے ایک متنازعہ فیصلے میں پھانسی پر چڑھا دیا گیا… شاہ نواز بھٹو کو بیرون ملک شہید کیا گیا… مرتضیٰ بھٹو کو ان کے گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔ سندھ میں 1947ء میں ہجرت کرکے آنے والے مہاجروں نے نہ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا، نہ شاہ نواز بھٹو کو شہید کیا، نہ مرتضی کو شہید کیا اور نہ ہی محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کو شہید کیا تو پھر اندرون سندھ سمیت کراچی میں چن چن کر مہاجروں کے گھروں، دکانوں، فیکٹریوں کو کیوں لوٹا اور جلایا گیا ؟ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں موجود ہرفرد پر سوگ کی کیفیت طاری تھی اور تقریباً ہر آنکھ اشکبار تھی … سب سے پہلے ایم کیو ایم نے تین روز سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|