واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیر شہادت:آصف زرداری،نوازشریف اورقاضی حسین کامدبرانہ کردار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-08, 10:36 AM   #1
بینظیر شہادت:آصف زرداری،نوازشریف اورقاضی حسین کامدبرانہ کردار
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 01-01-08, 10:36 AM

بینظیر شہادت:آصف زرداری،نوازشریف اورقاضی حسین کامدبرانہ کردار



اسلام آباد (طارق بٹ) بے نظیر بھٹو کی شہادت اگرچہ ملکی تاریخ کا المناک ترین سانحہ ہے تاہم محترمہ کی وفات کے بعد پاکستان میں مدبرین کی کوئی کمی نہیں رہی۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف ذمہ دار قومی رہنماؤں کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اورقاضی حسین احمد بھی ان سے کچھ زیادہ پیچھے نہیں دونوں رہنماؤں نے حاضر دماغی اور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاق اور عوام کو سنبھال لیا ہے۔ وفاق پاکستان کے استحکام اور بقاء کیلئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے بھی غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے بے نظیر کے خاندان سے تعزیت اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ان دونوں فوجی افسروں کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔ عام طور پر سیاسی سرگرمیوں اور عوامی اجتماعات میں براہ راست حصہ نہ لینے والے آصف علی زرداری نے گزشتہ روز ہونیوالی پی پی پی کی پریس کانفرنس میں اپنی اعلیٰ سیاسی صلاحیتوں کا جس طرح مظا ہرہ کیا اس کی توقع نہیں کی جا رہی تھی۔ متعدد لوگوں کی رائے میں سادہ سیاستدان نظرآنے والے میاں محمد نواز شریف بھی اس عظیم قومی سانحہ پر پاکستان کوبچانے کیلئے جس طرح اپنی ذات اور مفادات کو خطرے میں ڈال کر سامنے آئے، اس سے انہوں نے اپنے متعلق دنیا کو غلط ثابت کیا۔ اس سے ان کے بارے میں قائم عالمی تاثر غلط ثابت ہوگیا۔ غم سے نڈھال آصف علی زرداری نے بینظیر کی شہادت کے بعد پاکستان کی بقاء اور قومی یکجہتی کو پیپلز پارٹی کا مقصد قرار دیکر ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے لوگوں کو جھٹلا دیا، فوج پاکستان اور پنجاب کے متعلق اچھے تاثرات اور پاکستان کی بقاء کو پیپلز پارٹی کی بقاء کیلئے ناگزیر قرار دینے سے پی پی پی کا یہ نعرہ دوبارہ زندہ ہوگیا ہے کہ ”بے نظیر چاروں صوبوں کی زنجیر“ زرداری نے یہ تمام باتیں عوام سے اس وقت کی ہیں جب سندھ میں لوگ پنجاب اور مرکز کیخلاف سخت غصے کی حالت میں تھے زرداری کے خطاب نے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو واشگاف الفاظ میں یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی دوسرے شخص یا جماعت کی طرح پاکستان کی وفادار ہے حتی کہ انتہائی غم کی حالت میں بھی ہم وفاق پاکستان کی سالمیت کو عزیز رکھتے ہیں۔ لہذا پی پی پی کے متعلق غلط تاثر پھیلانے سے گریز کیا جائے، بے نظیر بھٹو کی زندگی میں بھی بہر حال یہ خدشہ موجود تھا کہ پی پی پی کی کارکردگی پنجاب میں 8 جنوری کے انتخابات میں کچھ خاص اچھی نہیں ہوگی۔ آصف علی زرداری نے اکثریتی آبادی والے صوبوں پنجاب کے عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے انہیں اعتماد میں لیا اور پنجاب سے متعلق انہیں اپنے مثبت جذبات سے آگاہ کیا، امید کی جا رہی ہے کہ ان کا یہ خطاب پنجاب میں پی پی پی کے ووٹ بینک میں اضافے کا باعث بنے گا۔ زرداری گروہ بندی سے بالاتر ہو کر پاکستان کو بچانے کیلئے سامنے آئے۔ بینظیر بھٹو کے غم کو انہوں نے پی پی پی کیلئے انتخابی مواقع میں تبدیل کردیا ہے علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں میں خدشات اور بددلی پیدا ہونے کے پیش نظر انہوں نے بے نظیر کی وصیت میں تبدیلی کرکے اپنی جگہ اپنے بیٹے بلاول کو پارٹی کا چیئرمین نامزد کردیا اور بلاول کے نام کیساتھ ”بھٹو“ کے لفظ کا اضافہ کردیا۔ صدر مشرف یا اسٹیبلشمنٹ سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دینے کی بجائے انہوں نے 26 اکتوبر کو مارک سیگل کی لکھی گئی ای میل کا حوالہ دیا۔ انہوں نے عوام سے پی پی پی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگانے اور ق لیگ کو دفن کرنے کیلئے بھی کہا، ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو یہ تاثر بھی دیا کہ وہ معاملات کو الٹنے کی کوشش نہیں کرینگے بلکہ سسٹم کا حصہ بنتے ہوئے اپنی شہید اہلیہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہونگے۔ 8 جنوری کو انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پی پی پی کی جانب سے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ ہے کیونکہ عام طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ لوگوں کی ہمدردیاں اب واضح طور پرپی پی پی کیساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی شاید کبھی بھی اپنی فتح کے بارے میں اتنی پریقین نہیں رہی ہوگی جتنی موجودہ صورتحال میں ہے۔ دوسری جانب میاں محمد نواز شریف کی جانب سے بینظیربھٹو کے قتل پر تعزیت کیلئے نوڈیرو اور گڑھی خدا بخش جانا بھی قابل تعریف اقدام ہے اس سے سندھی عوام میں اچھا تاثر پیدا ہوا اور پنجاب اور پاکستان کے متعلق ان کے جذبات میں عموعی طور پر مثبت رجحان پیدا ہوا بے نظیر بھٹو کی شہادت کا سننے کے بعد راولپنڈی ہسپتال پہنچنے والی وہ پہلی غیر پی پی پی سیاسی شخصیت تھیں اور وہاں پر ان کا دھاڑیں مار مار کر رونا بھی پیپلز پارٹی اور اس کی چیئرپرسن بے نظیربھٹو کے ساتھ ان کے اخلاص کا واضح اظہار تھا، بینظیر بھٹو کی شہادت پر آرمی چیف جنرل کیانی اور جنرل طارق مجید کے تاثرات کہ پاکستان بہادر قومی لیڈر سے محروم ہوگیا ہے بھی توجہ کے طالب ہیں علاوہ ازیں ان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانا بھی اس بات کی غمازی کرتا تھا کہ وہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 256
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وصیت, نواز شریف, موجودہ, مجید, معلوم, آبادی, اعلیٰ, بے نظیر, خدا, زندگی, سٹاف, شخص, علی, عزیز, غم, صوبوں, صورتحال, صلاحیتوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فضل الرحمن حکومت چھوڑدیں ایم ایم اے فعال ہوجائےگی،قاضی حسین جاویداسد خبریں 2 26-09-10 09:33 PM
ہماری زندگی،ہماری ترجیحات احمد بلال عمومی بحث 0 01-02-10 06:41 AM
حکومت نے سیکورٹی کم کر دی،مجھے اور میرے خاندان کو کچھ ہو اتو ذمہ دار شر یف عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:12 AM
سرکاری خرچ پر بہترین زندگی،نگراں وزیر اعظم سومرو کا سینیٹ کے سابق چیئر مینوں کیلئے قیمتی مراعات کا تحفہ عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:02 PM
بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger