واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیر قتل کیس:ضر ورت پڑی تو بعض افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر یں گے،تر جمان وزارت داخلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:39 AM   #1
بینظیر قتل کیس:ضر ورت پڑی تو بعض افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر یں گے،تر جمان وزارت داخلہ
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:39 AM

اسلام آباد ( نمائندہ) وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ضرورت پڑی تو تحقیقات کے اگلے عمل میں بعض لوگوں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ا سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ ٹیم کو تحقیقات کے عمل میں مکمل آزادی حاصل ہے، ان پر کوئی پابندی نہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ محترمہ کی موت گولی لگنے یا سن روف لیور لگنے سیہوئی تھی، منگل کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹیم محترمہ کی شہادت کی حقیقی اسباب کا پتہ چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس میں کسی خودکش بمبار کی نشاندہی ہوئی نہ گرفتاری اور نہ ہی کچھ لوگوں کو اسلام آباد لایا گیا ہے۔ یہ سراسر غلط اطلاع ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد تحقیقات مکمل کرے۔ غیر ملکی ٹیم سانحہ لیاقت باغ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ بریگیڈیئر جاوید اقبال چیمہ نے محرم کے سیکیورٹی پلان کے حوالے سے کہا کہ حکومت کو یقین ہے کہ تمام لوگ محرم الحرام کے تقدس کا احترام کرینگے۔ تمام صوبائی حکومتوں اور حفاظتی اداروں کو چوکس رہنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حفاظتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ صوبہ سرحد میں مذہبی کشیدگی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی بھی پائی جاتی ہے۔ داخلہ ترجمان نے کہا کہ سوات میں مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کے گورنر نے ذاتی وجوہ کی بناء پر استعفیٰ دیا تھا۔ اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 283
Reply With Quote
جواب

Tags
مکمل, موت, آپریشن, اسلام, بے نظیر, جلد, جاوید اقبال, خودکش, خلاف, صوبہ, صوبائی, صداقت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کسی بھی براوزر سے سٹور پاسورڈ کو ریکور کریں زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 3 23-01-11 08:40 PM
رئیسانی کے سوا وزارت اعلیٰ کا کوئی امیدوار ہوا تو منہ کالا کرکے سڑکوں پر گھمائیں گے، صادق عمرانی گلاب خان خبریں 2 27-12-10 02:42 AM
پی اے سی نے وزراءکی گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں جاویداسد خبریں 0 01-09-10 09:04 PM
سانحہ کار ساز،بینظیر کے گر د متعین رضاکاروں کو چیک نہیں کر نے دیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹر یبونل میں ایس ایس پی اسپشل بر انچ کا بیان ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:16 AM
صدر پرویز آرمی چیف کا عہدہ چھوڑ دیں، ایمرجنسی ختم کئے بغیر آزادانہ انتخابات نہیں ہوسکتے ،ترجمان وائٹ ہاؤس خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger