واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیر: واپسی کا اعلان جمعہ کو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-09-07, 10:54 PM   #1
بینظیر: واپسی کا اعلان جمعہ کو
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 13-09-07, 10:54 PM

پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹو جمعہ کو اپنی واپسی کے شیڈول کا اعلان کر رہی ہیں۔
اس سلسلے میں ملک کے وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت مختلف شہروں میں بیک وقت پریس کانفرنس کی جا رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر کے مطابق بینظیر ٹیلی فونک خطاب کے ذریعے خود واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گی جبکہ پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر کے پاکستان میں ترجمان فرحت اللہ بابر نے بی بی سی کو بتایا کہ اس بات کا فیصلہ جمعہ کی صبح کو ہی ہوگا کہ بینظیر براہ راست خطاب کریں گی یا پاکستان میں موجود پیپلز پارٹی کی قیادت بینظیر کی جانب سے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

بینظیر بھٹو نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ چودہ ستمبر کو اپنی واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیں گی۔ یہ تاریخ اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس سے اگلے ہی روز یعنی پندرہ ستمبر سے کسی بھی روز صدر جنرل پرویز مشرف آئینی طور پر اپنے دوبارہ انتخاب کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

بینظیر نے دو روز قبل دبئی میں ایک پارٹی میٹنگ میں اپنی واپسی کے بارے میں صلاح ومشورہ کیا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے قائدین نے پاکستان لوٹتے ہی بینظیر کے استقبال کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر شاہ محمود قریشی نے دبئی واپسی پر گوجرانوالہ ڈویژن کا ہنگامی تنظیمی اجلاس منعقد کیا ہے اور صوبے بھر کے شہروں میں اجلاس بلائے جارہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا حالیہ ناکام استقبال بھی بینظیر کے حامیوں کے پیش نظر ہوگا اور وہ ایسی کسی صورتحال سے بچنےکی کوشش کریں گے۔

پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لیے استقبال کے شو کی کامیابی ازحد ضروری ہے۔

سیاسی حلقوں میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بینظیر کی واپسی کے شہر کا انتخاب بھی ان کے استقبال کے سلسلے میں اہم ہے۔

بینظیر بھٹو کا سنہ انیس سو چھیانوے میں ہونے والے استقبال کو پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع قرار دیا جاتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ان کا سنہ انیس سو چھیاسی سے بھی بڑا استقبال کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بینظیر کا استقبال نواز شریف کے استقبال سے مختلف ہوگا کیونکہ ایک تو پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو سیاسی جدوجہد اور سڑکوں کی سیاست کا گہرا تجربہ ہے اور دوسری بات حکومت سے مفاہمت کی افواہوں نے کارکنوں کو تقویت دی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج ہر شہر گاؤں اور قصبوں میں بے نظیر کی وطن واپسی کا تذکرہ ان کی سیاسی بصیرت کو تسلیم کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔
بہر حال ابھی حکومتی حلقوں کی جانب سے ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ بینظیر سے واپسی کی صورت میں کیا سلوک روا رکھا جائے گا۔

سنہ انیس سو چھیانوے میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بینظیر خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ پاکستان میں عدالتوں نے ان کی غیر موجودگی میں انہیں قید کی سزا سنا رکھی ہے جبکہ بعض دوسرے ممالک میں بھی ان کے خلاف کرپشن کے ریفرنس زیر سماعت ہیں۔


بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 457
Reply With Quote
پرانا 14-09-07, 06:23 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,227
شکریہ: 3,271
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ ایک خوش آئیند بات ہے۔ ایک آمر اور اُس کی جمہوری غلاف میں لپٹی ہوئ آمریت اندرونِ خانہ دیدہ و دل فرشِ راہ ہیں تو وہ کیوں نہ آئیں گی!

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج ہر شہر گاؤں اور قصبوں میں بے نظیر کی وطن واپسی کا تذکرہ ان کی سیاسی بصیرت کو تسلیم کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

ہر شہر، ہر گائوں اور قصبے میں کس نے جا کر پوچھا ہے کہ "اے بھولی بھالی، سیدھی سادی پاکستانی عوام بول تو سہی کہ تو کیا چاہتی ہے۔ تیری کیا آرزو ہے ۔ تیری کیا خواہش ہے۔ آخر کو تو اس ملک کی عوام ہے۔ کبھی تو بھی اپنے من کی بات کر لیا کر" لیکن عوام ہے کہ بس ہمیشہ کے لئے چُپ کا روزہ رکھ لیا ہے ۔ ظلم برداشت کرنا شاید پاکستانی عوام کا مشغلہ بن چکا ہے۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, پاکستان, پاکستانی, قید, نواز شریف, نظر, آج, اللہ, بے نظیر, خوش, خلاف, دل, دبئی, روزہ, زندگی, سیاست, شہر, صوبے, صوبائی, صورتحال, صلاح, صبح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلام کی طرف واپسی یاسر عمران مرزا اپکے کالم 10 21-10-11 10:58 AM
گوانتانامو کم عمر قیدی کی گھر واپسی کنعان خبریں 2 26-08-09 09:58 PM
واپسی The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:06 AM
عراق کے تاریخی نوادرات کی واپسی وجدان دلچسپ اور عجیب 1 26-02-09 10:42 AM
گندے بچے کی واپسی ............. گندہ بچہ گپ شپ 27 26-10-07 01:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger