واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیر کا قتل قومی المیہ اور حکومت کی نالائقی ہے، جسٹس بھگوان داس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:20 AM   #1
بینظیر کا قتل قومی المیہ اور حکومت کی نالائقی ہے، جسٹس بھگوان داس
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:20 AM

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے رٹائرڈ جسٹس رانا بھگوان داس نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل قومی المیہ ہے اور یہ جمہوری قوتوں کا قتل ہے جس سے حکومت کی نالائقی اور ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔وہ منگل کو بار روم لاڑکانہ میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے حقوق کے لئے مضبوط عدلیہ ضروری ہے اس لئے سیاسی ،سماجی کارکن اور وکلاء عدلیہ کی آزادی کے لئے جدوجہد تیز کریں تاکہ ججوں اور وکیلوں کو آزاد کرایا جاسکے جس سے ملک میں جمہوریت کا بول بالا ہوسکے ۔عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں سیاسی جماعتوں کا کردار امیدافزاء نہیں ہے پھر بھی انہیں توقعہ ہے کے انتخابات کے بعد سیاسی جماعتیں وکلاء ،سول سوسائیٹی سے مل کر ملک میں آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد کریں گی۔قبل ازیں جسٹس رٹائرڈ رانا بھگوان داس نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں لاڑکانہ کے وکلاء کا کردار ہمت افزا ء رہاہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی وکلاء عدلیہ کی آزادی کے لئے بھرپور کردار اداکریں گے۔ اس موقع پر بار کے جنرل سیکریٹری عبدالحامد بھرگڑی، سینئر وکلاء عبدالغفور بھرگڑی، عبدالرزاق سومرو، سرفراز خان جتوئی، شاہد حسین قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 287
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, موقع, بے نظیر, خان, سپریم, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جسٹس افتخار کے بغیر ججوں کی بحالی عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوئی،جسٹس عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:53 PM
سعودی سفیر کی معزول چیف جسٹس سے ملاقات،حج کی دعوت:حکومت نے نظر بند کررکھاہے نکلنا ممکن نہیں،جسٹس افتخار عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:20 AM
عہدے کی قر بانی پر ملال نہیں ،جسٹس رمدے،ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ،جسٹس صدیقی خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:03 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد افضل سومرو اور جسٹس محمود عالم رضوی نے جیو کی آئینی درخواستوں کی سماعت کی۔ جیو کے وکی خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:08 AM
عدلیہ نے حدود سے تجاوز نہیں کیا،آئینی طور پر اب بھی جج ہوں،آج سپریم کورٹ جاؤں گا،جسٹس بھگوان داس،پی سی او غیر قانونی ہے،جسٹس صبیح عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger