واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیر کی برسی پر یومِ تعطیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-08, 12:03 PM   #1
بینظیر کی برسی پر یومِ تعطیل
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 17-12-08, 12:03 PM

سندھ حکومت نے ستائیس دسمبر کو بینظیر بھٹو کی پہلی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور وفاقی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ اس روز ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کیا جائے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منگل کو فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں ہر سال ستائیس دسمبر کو عام تعطیل کی جائے گی اور قومی جھنڈہ سرنگوں رہے گا۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت چاہتی ہے کہ صوبے میں اسلحہ کی موجودگی کو کم سے کم کیا جائے اور یہ قدم عوام کے تحفظ اور بہتری کے لئے اٹھایا جاہا ہے۔

’جو اسلحہ لائسنس یافتہ ہے اس کی بھی رجسٹریشن اور تصدیق ہوگی تاکہ یہ ہر تھانے کو یہ پتہ چل سکے کہ علاقے میں کتنے ہتھیار موجود ہیں اور وہ کس نوعیت کے ہیں۔‘

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر علاقے میں ناظم اور پولیس حکام سروے کریں گے جس کے بعد غیرقانونی طور پر کھڑی کی گئیں رکاوٹیں ہٹا دی جائیں گی اور جہاں پر چوکیداری کے لئے یہ رکاوٹیں لگائی گئی ہیں انہیں برقرار رکھا جائے گا۔

ان کے مطابق غیرقانونی طریقے سے کچھ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جن کی کوئی اجازت حاصل نہیں کی گئی ہے، جہاں عام لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا جاتا ہے اس قدر کہ پولیس کو بھی وہاں پہنچے میں تاخیر ہوتی ہے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت میں شامل متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے محکمہ داخلہ کے اس فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی کے لوگوں سے ناانصافی قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے جرائم سے تنگ آکر اپنے محلوں اور علاقوں میں حفاظتی بیریئرز لگائے تھے، ان علاقوں میں پولیس، رینجرز یا کسی کو بھی آنے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پورے ملک کے شہریوں کوحفاظت کے لئے اسلحہ لائسنس دیئے جاتے ہیں لیکن کراچی کے شہریوں سے ان کا لائسنس والا اسلحہ واپس لینے کی بات کی جا رہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی وزیر رضا ہارون کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس معاملے پر کوئی بحث نہیں ہوا۔

’ہمارا یہ موقف ہے کہ یہ رکاوٹیں کسی جماعت نے نہیں کھڑی کی ہیں، بلکہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی ہیں جس وجہ سے شرح جرائم میں کمی ہوئی ہے اور یہ ایک اچھی چیز ہے اگر حکومت چاہتی ہے تو اس کا کوئی نظام واضح کردیا جائے۔‘

یاد رہے کہ کراچی میں حالیہ ہنگاموں کے بعد صوبائی حکومت نے شہر کے مختلف علاقوں میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں ختم کرانے کا اعلان کیا تھا اور لوگوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ متعلقہ تھانوں پر غیرقانونی اسلحہ جمع اور لائسنس یافتہ اسلحہ رجسٹرڈ کرائی۔

کئی سیاسی جماعتوں کا یہ موقف رہا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں نو گو ایریاز قائم ہیں جن میں مخالفین کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ نے حالیہ ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لئے قائم کیے گئے ٹریبونل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ ٹریبونل ایک ماہ کے اندر ان واقعات کی وجوہات، ذمہ دار عناصر اور حفاظتی انتظامات میں کمی بیشی کی نشاندہی کرے گا اور آئندہ کے لئے تجاویز پیش کرے گا۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 370
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
منصور (25-09-09), سلمان رومی (28-11-09), طارق راحیل (18-12-08)
پرانا 18-12-08, 01:01 AM   #2
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بینظیر کی برسی پر یومِ تعطیل

غالبا" سندھ حکومت نے ایک شہر کا نام بے نظیر رکھا ہے اور راولپنڈی میں ایک ہوائی اڈّے کا نام بھی شائد بے نظیر رکھا گیا ہے۔ صوبہ سرحد کا نام بھی پختونخواہ رکھنے کی کوشش ہو رہی ہے جو کہ تاریخ‌ میں کبھی اس علاقے کا نام نہیں‌رہا ہے۔ اس حکومت کے اقدامات بالکل پاکستان کی سالمیّت کے منافی ہیں۔ جہاں‌ تک مہاجر الطاف حسین کا تعلق ہے وہ ملک کی جڑیں کاٹنے والے ایک دوسرے آلے کا نام ہے۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 18-12-08, 09:34 PM   #3
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,696
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بینظیر کی برسی پر یومِ تعطیل

نواب شاہ کا نام شہید بے نظیر بھٹو ہو گیا ہے
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہنگامہ, کراچی, پولیس, پاکستان, واقعات, وزیر, قدم, موقع, بے نظیر, سال, شہر, صوبہ, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم ِ شہادت سیپ دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 3 25-11-10 06:13 AM
دہشت گردی ہے توکیا ہوا آئی سی سی ورلڈ الیون پاکستان میں کھیلے گی جاویداسد خبریں 0 17-08-10 04:53 PM
CCNA Introduction: سی سی این اے کا تعارف ندیم رفیع CCNA 5 11-08-10 09:05 PM
آئی سی ایل ورلڈ سیریز : انڈین الیون نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:37 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger