|
بینظیر کی سیکورٹی کے جامنگ آلات کی ناکامی نے سوالات اٹھادیئے

25-10-07, 08:32 PM
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوکی سیکورٹی کیلئے فراہم کئے جانے والے انتہائی جدید ترین جامنگ آلات کی خراب کارکردگی نے صدراوروزیراعظم کی سیکورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھادیے ہیں کیونکہ بینظیر کی گاڑی میں جودومشینیں لگائی گئی ہیں یہ وہی ہیں جو صدر اور وزیراعظم اپنے دورہ کراچی کے دوران استعمال کرتے ہیں۔ لاہوراوراسلام آبادمیں استعمال کی جانے والی جامنگ مشینیں اورکراچی میں زیر استعمال مشینیں ایک ہی جیسی ہیں،متعلقہ حکام اس پہلوکوانتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اورناکامی کی وجوہات کے تعین کیلئے تکنیکی ماہرین کے تحت ایک علیحدہ تفتیش کی جائے گی۔انتہائی اعلی سطح کے ذرائع نے دی نیوزکو بتایاکہ جنرل پرویز مشرف نے بینظیر کی واپسی سے کافی پہلے سیکورٹی حکام سے کہاتھاکہ انہیں بہترین ممکنہ سیکورٹی فراہم کی جائے اورصدر،وزیراعظم اورغیرملکی اعلی شخصیات کیلئے مخصوص کمیونی کیشن جامنگ آلات صدرکی خصوصی اجازت سے استعمال کئے جائیں،جس کے بعدبینظیرکی گاڑی کیلئے دومشینیں فراہم کی گئیں اورجمرات کی صبح کراچی لانے سے پہلے ان کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔صدر اوروزیراعظم کی سیکورٹی کو ”اسکائی بٹز“ نامی ٹیکنالوجی کی مددسے مانیٹرکیاجاتاہے۔ذرائع نے نشاندہی کی کہ امریکی صدراوردنیاکے کچھ دیگر رہنمابھی یہ مانیڑنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں،یہ نظام قابل بھروسہ ہے اورجب تک یہ کام کررہاہواس وقت تک کوئی ناخشگوارواقعہ نہیں ہوتا۔یہ دن رات کام کرتاہے اورانتہائی گھپ اندھیرے میں بھی ٹرکینگ کرتارہتاہے،جب سے دونوں اہم شخصیات کے گرد سیٹلائیٹ مانیٹرنگ سسٹم لگایاگیاہے کوئی ناخوشگوارواقعہ نہیں ہوا۔شوکت عزیز وزیراعظم بننے کے بعد سے ناقابل شکست سیکورٹی سسٹم کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں اوراگلے ماہ کے نصف آخرکے بعد انہیں اس کے بغیرگزارہ کرناہوگاوہ ایک نجی گھرمیں رہائش پزیرہوں گے جہاں وزیراعظم ہاؤس والی سیکورٹی فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ ان کی شخصیت کیلئے خطرہ برقرارہے اب دیکھنایہ ہے کہ وہ کسی انجام کارسے کس طرح نبردآزماہوتے ہیں۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|