واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینظیر کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے، الطاف حسین کی آصف زرداری سے تعزیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-08, 10:29 AM   #1
بینظیر کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے، الطاف حسین کی آصف زرداری سے تعزیت
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 01-01-08, 10:29 AM

بینظیر کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے، الطاف حسین کی آصف زرداری سے تعزیت



لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کو فون کر کے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے ملک و قوم کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے، جس پر مجھ سمیت متحدہ قومی موومنٹ کا ایک ایک کارکن غمزدہ ہے۔ انہوں نے آصف علی زرداری سے کہاکہ میری تعزیت پیپلزپارٹی کے ایک ایک کارکن تک پہنچا دیں اور محترمہ بینظیر بھٹو کے تینوں بچوں بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر اہل خانہ تک بھی میری تعزیت پہنچا دیں۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ کی مغفرت کرے اور ان کے لواحقین اور کارکنان کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کہاکہ ماضی میں ہمیں سازشوں کے ذریعے لڑوایا گیا لیکن اب جب کہ ہم ماضی کی سازشوں کو سمجھ چکے ہیں تو وقت آ گیا ہے کہ ہم ان عناصر اور قوتوں کو پہچانیں جو سندھ میں سیاسی قوتوں کو آپس میں لڑواتی رہی ہیں۔ اب ہمیں مل جل کر سندھ اور ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے اور ملک کو بچانے کے لئے مل جل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔ آصف علی زرداری نے تعزیت کرنے پر الطاف حسین کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ کی تعزیت اپنے اہل خانہ اور پارٹی کارکنوں تک ضرور پہنچاؤں گا۔ انہوں نے الطاف حسین سے کہا میں آپ کی باتوں سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ ماضی میں غلط فہمیاں پیدا کرکے ہمیں آپس میں لڑوایا گیا، ہم اور آپ مل جل کر سندھ اور ملک کے لئے کام کریں گے۔ آصف زرداری نے الطاف حسین سے کہاکہ آپ کے دل نے جس طرح ہمارے درد اور غم کو محسوس کیا ہے، اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 352
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, مکمل, موقع, آصف زرداری, اللہ, بچوں, دعا, زرداری, علی, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شیخ صاحب سے تعزیت ھارون اعظم سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 36 29-07-10 01:07 AM
تعزیت عدنان دانی اردو ادب سے اقتباسات 0 22-01-10 10:05 PM
الطاف حسین سے پیرمظہرالحق کا اظہار تعزیت لندن (پ ر) صوبائی وزیر اور سندھ ا عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 08:00 AM
مراکش کے شاہ ششم کا بے نظیر کے قتل پر اظہار تعزیت ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 11:33 AM
سیفما کے وفد کی آصف زرداری سے تعزیت خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger