واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بینچ کا حصہ ہی نہیں تھا ، صدر کو برخاست کیسے کرتا؟جسٹس افتخار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-12-07, 09:35 AM   #1
بینچ کا حصہ ہی نہیں تھا ، صدر کو برخاست کیسے کرتا؟جسٹس افتخار
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 12-12-07, 09:35 AM

اسلام آباد (عمر چیمہ)معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اس الزام کو سختی سے مسترد کردیا ہے کہ وہ صدر پرویز کو غیرقانونی طور پر برطرف کرنے کی کوشش کررہے تھے‘ اس سے پہلے صدر پرویز مشرف نے منگل کو ایک غیرملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس انہیں غیرقانونی طور پر برطرف کرنے کی کوشش کررہے تھے اور اگر ہم انہیں اس راہ پر چلنے کی اجازت دیتے تو ملک کو مشکل صورتحال درپیش ہوتی۔ صدر پرویز مشرف نے استفسار کیا کہ اگر ہم اس چیف جسٹس (افتخار چو ہدری) کو ان کے راستے پر چلنے دیتے تو ملک کن حالات سے دوچار ہوتا؟ اپنے استفسار کا جواب دیتے ہوئے صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو ہم ملک کو انتشار کی طرف لے جاتے۔ صدر پرویز مشرف کے اس تبصرے پر معزول چیف جسٹس کی جانب سے منگل کی رات فوری ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ جسٹس افتخار چوہدری نے صدر پرویز کے اس بیان کو ”بالکل غلط“ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان (صدر پرویز) کے اس دعوے کو بالکل بے بنیاد ثابت کرنے کیلئے صرف یہی ایک نکتہ کافی ہے کہ ان (صدر پرویز) کے کیس کی سماعت کرنے والے 11 رکنی بینچ کے وہ ممبر ہی نہیں تھے۔ چوہدری افتخار کا کہنا ہے کہ اس 11رکنی بینچ کے 4 جج پہلے ہی ان (صدر پرویز) کی وفاداری کا حلف اٹھاچکے ہیں۔ افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ ان کے پاس بے نقاب کرنے کیلئے کئی راز ہیں اوروہ جب مناسب سمجھیں گے تو ایسا کریں گے۔ ایک معتمد خاص کے ذریعہ بھیجے گئے بیان میں جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ موجودہ عدالتی نظام میں ہر جج تمام ایشوز پر اپنا موقف رکھنے میں آزاد ہے۔ افتخار چوہدری نے استفسارکیا کہ جب وہ اس 11 رکنی بینچ کا حصہ ہی نہیں تھے تو وہ صدر (پرویز) کو کس طرح عہدے سے برطرف کرنے کی کاروائی کرسکتے تھے۔ جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف اپنے 3 نومبر کے اقدامات کو جواز فراہم کرنے کیلئے مختلف موقف اختیار کررہے ہیں اور ان (جسٹس افتخار چوہدری) کے پاس غیرقانونی حراست سے رہائی کے بعد انکشاف کرنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس افتخار چوہدری3 نومبر کو نافذ کی جانے والی ایمرجنسی کے نفاذ سے اب تک زیرحراست ہیں اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے تمام ججز کو برطرف کردیا گیا ہے۔ تقریباً 50 ججوں نے پرویز مشرف کی وفاداری کا حلف اٹھانے سے انکار کیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 354
Reply With Quote
جواب

Tags
چینل, موجودہ, الزام, اسلام, جواب, رات, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
امریکا چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی نہیں چاہتا تھا، وکی لیکس گلاب خان خبریں 0 04-12-10 05:09 AM
جشن آزادی مبارک۔ آپ 14 اگست کیسے منا ئیں گے ڈاکٹرنور 14اگست 13 12-08-09 11:46 AM
نیا تھریڈکیسےشروع کریں waseemsv معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 1 09-03-09 06:39 AM
جسٹس افتخار کی رہائشگاہ جانے کی کوشش میں پولیس اور وکلاگتھم گتھا عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:27 PM
توہین عدالت پر چیف الیکشن کمشنرکیخلاف درخواست کی سماعت بعد میں کرینگے، جسٹس جاوید اقبال خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger