|
بینک فراڈ کیس:این ڈی ایف سی کے سابق چیئرمین ایم بی عباسی اور دیگر بری کراچ

22-06-08, 08:45 PM
بینک فراڈ کیس:این ڈی ایف سی کے سابق چیئرمین ایم بی عباسی اور دیگر بری
کراچی (علی حمزہ خان… اسٹاف رپورٹر) اسپیشل بینکنگ کورٹ کے جج غلام حسین ملاح نے بینک فراڈ کیس کے الزام میں این ڈی ایف سی کے سابق چیئرمین ایم بی عباسی، منظور الحق، محمد احسن یامین اور اسٹون کرافٹ کمپنی کے ڈائریکٹروں کو بری کردیا۔ این ڈی ایف سی کے چیئرمین وغیرہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 92ء میں 24/ملین روپے کا قرضہ اسٹون کرافٹ کو فراہم کیا جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔ بری ہونے والے ملزمان کی جانب سے خلیق احمد، عامر رضا نقوی اور آصف جمیل ایڈووکیٹس نے موقف اختیار کیا کہ الزام درست نہیں ہے اس معاملے کا سیٹلمنٹ پہلے ہی ہوچکا ہے۔ غلط رپورٹ بنا کر کمپنی کو قرضہ دینے کا الزام درست نہیں ہے ان کے موکل بے گناہ ہیں انہیں بری کیا جائے کیونکہ وہ ایک عرصے سے ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت چکے ہیں، عدالت نے انہیں بری کردیا۔ اسٹون کرافٹ کے جن ڈائریکٹروں کو بری کیا گیا ہے وہ مفرور تھے ان کے نام نصراللہ جان، وزیر جان اور ثناء اللہ ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|