واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بین الاقوامی خبریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-09-08, 03:40 PM   #1
بین الاقوامی خبریں
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 29-09-08, 03:40 PM

بین الاقوامی خبریں

لبنان: فوجیوں کیبس کے قریب بم دھماکا،5افراد ہلاک

بیروت(پاک نیٹ )لبنان کے دار الحکومت بیروت کے شہر تریپولی میں فوجیوں کی بس کے قریب ہونیوالے بم دھماکے میں5افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ17زخمی ہیں۔لبنانی حکام اور اسپتال ذرائع نے ابتدائی طور پر5افرادکے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔جبکہ دوسری جانب زخمیوں کوشہر کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداددی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے بتایا کہحادثہتریپولی کی ایک شاہراہ پر اس وقت ہوا جب بس فوجیوں کو لے کر جارہی تھی کہ ایک زور دار دھماکا ہوا۔تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا یا کوئی خودکش حملہ۔بم دھماکے کے بعدپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے جبکہ دھماکے کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراسپھیل گیا ہے۔

برطانیہ میں 9 سال تک کے کم عمر بچوں کی زبردستی شادیاں کرانے کا انکشاف


لندن(پاک نیٹ) برطانیہ میں 9 سال تک کے کم عمر بچوں کی زبردستی شادیاں کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے زبردستی کی شادیوں کے تدارک کیلئے قائم کئے گئے یونٹ نے گزشتہ چار سال کے دوران 15 سال یا اس سے کم عمر کے 60 بچوں کو زبردستی کی شادی سے بچایا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی اسکولوں سے ہر سال بڑی تعداد میں بچوں کے نکل جانے کے واقعات کی وجوہات تلاش کرنے کے دوران انکشاف ہوا کہ ایسے بچوں کی زبردستی شادی کر دی جاتی ہے۔ زبردستی کی شادی کے انسداد کے یونٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق 16 سال سے کم عمر کے اوسطاً چار بچے ہر ماہ مدد کیلئے رابطہ کرتے ہیں۔ کم عمری کی شادیاں کرانے والے برطانیہ میں مقیم خاندانوں کی اکثریت کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اٹلی ‘ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں ‘ پانچ پولیس اہلکاروںسمیت متعدد افراد زخمی ‘ تین گرفتار

روم(پاک نیٹ)اٹلی کے شہر نیپلز میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار وں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے تین مظاہرین کوگرفتار کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ۔جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب نیپلز کے مضافاتی علاقے میں کچرا کنڈیاں قائم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔پرامن مظاہرہ اس وقت پر تشدد رخ اختیار کر گیا جب پولیس نے چند شہریوں کو کچرا کنڈی کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کی۔مظاہرین نے پولیس پر پتھراﺅ کیا۔جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔پولیس نے تین مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
صومالیہ ‘ کشتی ڈوبنے سے 52افراد ہلاک ‘ 71کو زندہ بچالیا گیا

صنعاء(پاک نیٹ)صومالیہ میں کشتی ڈوبنے سے 52افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 71کو زندہ بچالیا گیا ہے ۔اقوام متحدہ کی پناہ گزین سے متعلق ایجنسی یو این ایچ سی آر کی جانب سے جنیوا سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 124افراد 3 ستمبر کو صومالیہ سے ایک کشتی کے ذریعے اسمگلر وں کے ساتھ یمن کی جانب روانہ ہوئے تھے تاہم صومالیہ کے ساحل سے روانہ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی کشتی میں خراب ہوگئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خرابی کے بعد کشتی کا عملہ دوسری کشتی کے ذریعے واپس صومالیہ روانہ ہوگیا ،روانہ ہوتے وقت اسمگلروں کا کہنا تھا کہ وہ شہر بساسو سے کشتی کی بیٹری ریچارج کرکے جلد واپس آئیں گے لیکن وہ واپس نہ آئے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تاہم یمن ساحل کے قریب پہنچنے پر کوسٹ گارڈز نے کشتی میں سوار71 صومالین باشندوں کو بچا لیا ہے جبکہ اس سمندر سفر کے دوران 52 صومالین باشندے اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔بیان کے مطابق غربت اور تشدد کے باعث رواں سال ہی31ہزار ایک سو 192 افراد جن میں21ہزار دو سو ایک صومالیہ اور9 ہزار 854 ایتھوپیا کے باشندے شامل ہیں نے یمن میں پناہ حاصل کی ہے اور یہ پناہ گزین اسمگلروں کے ساتھ سمندری سفر کرکے یمن پہنچے ہیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
تھائی لینڈ: سیلاب سے پچاس افراد ہلاک

ہنوئی(پاک نیٹ )تھائی لینڈ اور ویتنام میں سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 50سے تجاوز کر گئی جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈاور ویتنام میں آنے والے سیلاب اور پہاڑی تودہ گرنے سے50 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔سیلاب کی وجہ سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور ان میں موجود لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک سیلاب زدہ علاقوں میں ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔تھائی لینڈ اور ویتنام میں اب تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے ایک لاکھ نوے ہزار لوگ زخمی، بیمار اور بے گھر ہوئے ہیں جن کو محفوط مقامات پر منتقل کر کے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وسطی افریقہ ‘پیٹرول ٹینکر دھماکہ،15 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی
بینگوئی(پاک نیٹ )وسطی افریقہ میں پیٹرول ٹینکر الٹ جانے کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں جھلس گئے۔حکام کے مطابق گبھون کے علاقے میں پیٹرول ٹینکرالٹ گیا جس کی وجہ سے دھماکے سے علاقے میں آگ پھیل گئی ۔ٹرک ڈرائیورخود کو بچانے میں کامیاب ہوگیا تاہم مقامی لوگ آگ کی لپیٹ میں آگئے جن میں سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ایتھوپیا ‘ہوٹل میں دھماکہ،تین افراد ہلاک ‘20زخمی

ادیس بابا(پاک نیٹ )ایتھوپیا میں ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہوٹل کے کچرادان میں بم نصب کیا گیا تھا۔طاقتور دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل اوراس کے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور20 زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی گئی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
صدر آصف زرداری دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلئے پرعزم ہیں ‘ حامد کرزئی

کابل(پاک نیٹ)افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلئے پرعزم ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت طالبان کے خلاف مزید موثر کارروائی کرے گی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر کرزئی نے کہا کہ پاکستانی عوام اور صدر زرداری خود بھی مسائل اور مشکلات کا شکارہیں تاہم انہیں یقین ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت پاک افغان سرحد پر طالبان کے خلاف لڑائی میں مزید جارحانہ رویہ اختیار کرے گی ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کریں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Last edited by ابن جلال; 29-09-08 at 03:42 PM..

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 152
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
J.S (29-09-08)
جواب

Tags
color, پاک, پاکستان, پاکستانی, واقعات, لوگ, لندن, منتقل, مسائل, معلوم, آصف زرداری, بچوں, تلاش, جلد, خواتین, خودکش, خلاف, زرداری, سفر, سال, شہر, طالبان, صومالیہ, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger