واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بین الاقوامی خلائی اسٹیشن خالی کرائے جانے کا امکان: ناسا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-09-11, 07:24 PM   #1
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن خالی کرائے جانے کا امکان: ناسا
زبیرافتحار زبیرافتحار آن لائن ہے 01-09-11, 07:24 PM

امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ نے عندیہ دیا ہے کہ روس کی جانب سے ’سویوز‘ راکٹ نومبر تک خلا میں بھیجنے کے حوالے سے پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو عارضی طور پر خالی کرایا جا سکتا ہے۔

’ناسا اسپیس اسٹیشن‘ کے پروگرام منیجر مائیک سفریڈینی کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہ موجود چھ خلا بازوں کو اسٹیشن سے واپس بلایا جا سکتا ہے تاوقتیکہ روسی سائنسدان گزشتہ ہفتے تباہ ہونے والی مال بردار خلائی شٹل کے حادثہ کی وجوہات جاننے میں کامیاب نہیں ہوجاتے۔

قبل ازیں پیر کو روس نے اپنی خلائی شٹل کی آئندہ ماہ ہونے والی طے شدہ روانگی کو مزید ایک ماہ کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ روسی اعلان 24 اگست کو پیش آنے والے اس حادثے کے ردِ عمل میں سامنے آیا ہے جس میں اسی نوعیت کے راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجی جانے والی مال بردار شٹل اپنی روانگی کے کچھ منٹ بعد سائبیریا میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔

روسی شٹل بین الاقومی خلائی اسٹیشن کے لیے تین ٹن سے زائد وزنی سامان اپنے ہمراہ لے جا رہی تھی اور اس میں کوئی انسان سوار نہیں تھا۔

خلائی اسٹیشن کے عملے کے چھ افراد، جن میں تین روسی، دو امریکی اور ایک جاپانی شامل ہیں، تابکاری کے خدشے کے پیشِ نظر مسلسل چھ ماہ سے زیادہ عرصہ خلاء میں نہیں گزار سکتے۔ عملے کے تین افراد کو آئندہ ماہ واپس زمین پر آنا ہے جبکہ باقی تین خلاء باز نومبر کے وسط میں واپس لوٹیں گے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ میں پیدا ہونے والی خرابی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ روسی خلائی حکام کے بقول نومبر کے آغاز میں انسانی پرواز روانہ کرنے سے قبل وہ اکتوبر میں ایک یا دو 'سویوز' راکٹوں کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔

ناسا کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا انتظام غیر معینہ مدت تک کے لیے زمین سے چلایا جا سکتا ہے۔ تاہم عملہ کی عدم موجودگی کی صورت میں خلاء میں جاری بعض تجربات پر کام روکنا پڑے گا اور کسی قسم کی ممکنہ خرابی کی صورت میں اسٹیشن کے ناکارہ ہوجانے کے خطرے میں اضافہ ہو جائے گا۔

گو کہ خلائی اسٹیشن کے عملے کے پاس موجود اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان آئندہ موسمِ گرما تک کے لیے کافی ہے تاہم انھیں اسٹیشن سے واپس زمین پر لانے کے لیے بنائی گئی شٹلز کے استعمال کی میعاد جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔ اسپیس اسٹیشن سے جڑے دو ’سویوز‘ کیپسولز کی زمین کے مدار میں رہنے کی مدت ختم ہونے میں صرف 200 دن رہ گئے ہیں۔

روسی ساختہ ’سویوز‘ خلائی شٹلز کو گزشتہ دو برسوں سے خلابازوں کو اسپیس اسٹیشن سے لانے اور لے جانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ناسا اپنا خلائی شٹل پروگرام چند ہفتے قبل ختم کر چکی ہے۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!

 
زبیرافتحار's Avatar
زبیرافتحار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 114
Reply With Quote
زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (01-09-11)
پرانا 01-09-11, 10:50 PM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,773
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

A Funny Thing Happened way to the Moon-2001
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہیں،, کوئی, گئی, گزشتہ, پہ, پیر, پڑی, پروگرام, والی, نظر, مطابق, آغاز, انسان, استعمال, جلد, جانے, جائے, ضرورت, طور, عملہ, عملے, عارضی, عدم, عرصہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت: اپنی مدد آپ کے تحت ریلوے سٹیشن قائم محمدعمر خبریں 1 08-01-10 07:16 PM
کانسٹیبل شیراز احمد قہقہے ہی قہقے 2 27-02-09 07:36 AM
لاہور: سٹیج رقص پر پابندی معطل فیصل ناصر خبریں 6 10-12-08 07:01 AM
جاپانی لیب خلائی سٹیشن سے جڑ گئی محمدعدنان ملٹری سائنس 1 05-06-08 10:31 PM
دنیا ایک اسٹیج ہے اور ہم اس کے کردار Real_Light گپ شپ 12 17-05-08 11:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger