واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بیک وقت گھوڑے اور گدھے پر سوار زرداری کو دوست ،دشمن کی پہچان نہیں :نواز شریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-11-10, 05:49 PM   #1
بیک وقت گھوڑے اور گدھے پر سوار زرداری کو دوست ،دشمن کی پہچان نہیں :نواز شریف
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 09-11-10, 05:49 PM

09 نومبر 2010
خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت گھوڑا اور مارشل لاءگدھا ہے اور منزل تک پہنچنے کیلئے کبھی گھوڑے کی اور کبھی گدھے کی سواری کی جارہی ہے لیکن تاحال منزل تک نہ پہنچ سکے۔خیرپور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ مارشل لاءلگانے والوں کوملک کی عزت راس نہیں آتی۔نواز شریف نے کہا کہ حکومت ہر روز ایک مسئلہ کھڑا کرتی ہے اور ججز سے لڑائی کرتی ہے لیکن اب فیصلے تسلیم کرنے ہونگے۔اُنہوں نے اعلان کیا کہ وہ حکومت کے اُن تمام اقدامات کی بھرپور مخالفت کریں گے جس کے نتیجے میں کرپشن بڑھے، مہنگائی ہو اور عوام کے ساتھ زیادتی ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو مجبور کرینگے کہ وہ پاکستان کے حق میں صحیح فیصلے کرے۔نواز شریف نے کہا کہ وہ 80اور90کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کرنا نہیں چاہتے لیکن افسوس کہ حکومت نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔اُنہوں نے کہا کہ وہ صدر زرداری کے ساتھ ملکرکام کرناچاہتے تھے اور زرداری صدربنے توسب سے پہلے اُنہوں نے آصف زرداری کو مبارکباددی لیکن اُن کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا۔نواز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی نہیں ہے لیکن پھربھی مہنگی کی جارہی ہے ،اور تو اور روزنت نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں جس سے غریب کی حالت بدسے بدترہورہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر بینظیر کے ساتھ دستخط کیے لیکن زرداری صاحب نے عمل نہیں کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کوگارڈآف آنردینے پراُنہیں افسوس ہوا تھا۔نواز شریف نے کہا صدر زرداری کویہ معلوم نہیں کہ اُن دوست کون ہے اوردشمن کون۔ اُنہوں نے کہا کہ آج حالت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ حکومت کی ناکامی کوعوام جمہوریت کی ناکامی قراردے رہے ہیں اوراُنہیںموقع ملا تو سفر دوبارہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ چینی کی بلیک مارکیٹنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 173
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (09-11-10)
پرانا 09-11-10, 06:17 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,976
کمائي: 48,900
شکریہ: 7,289
5,957 مراسلہ میں 15,121 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نواز کی بھی مثال یہی ہی ہے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
فرحان دانش (10-11-10)
جواب

Tags
کوئی, کرتے, پہلے, پہچان, پاکستان, ڈیسک, وقت, نواز, نواز شریف, مہنگائی, معلوم, آج, آصف زرداری, دوست, زرداری, سفر, سیاست, شریف, شروع, عوام, عزت, غریب, صحیح, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت کا دوست نہیں پاکستان دوست کا کردار ادا کررہا ہوں، نواز شریف گلاب خان خبریں 1 27-12-10 03:59 AM
کچھوے نے اپنے ہمشکل کھولے کو دوست بنالیا جاویداسد دلچسپ اور عجیب 0 13-07-10 10:33 PM
ایک دوست نے فخر سے اپنے دوست سے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 2 12-10-09 11:03 AM
اے دوست کوئی مجھ سا رسوا نہ ہوا ہوگا خرم شہزاد خرم میر تقی میر 1 08-09-09 07:08 PM
چڑھتے سورجوں کے دوست Ashfaq Ahmed اپکے کالم 0 10-11-07 03:40 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger