جمعرات کی شب کراچی میں شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کے استقبالیہ قافلے میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہمارے نامہ نگار احمد رضا نے بتایا کہ لاؤڈ سپیکر سے اعلان کیا جارہا ہے کہ بےنظیر بھٹو محفوظ ہیں۔
فوری طور کراچی کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ ایمبولنسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ طبی اہلکاروں کے آنے سے قبل ہی لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال لے جانا شروع کردیا گیا تھا۔
(source:
www.bbcurdu.com)