|
بے قصور وں کو گرفتار کرانے والا بے قصور ۔۔۔

18-10-10, 10:41 PM
2010 : اکتوبر-18
واشنگٹن(نیٹ نیوز) سابق امریکی اٹارنی جنرل جان اشکروفٹ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے کہ نائن الیون حملوں کے بعداسے ایک مسلمان کی ناواجب گرفتاری کا ذمہ دار قرار نہ دیا جائے اور اس کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا جائے ۔اس مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے خلاف بش انتظامیہ نے ناجائزہ جارحانہ کارروائیاں کی تھیں۔ بش انتظامیہ نے جن مسلمانوں کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کیا میں ایک شخص عبداللہ بھی شامل ہے جس نے جان اشکروفٹ پر الزام لگایا اس کی گرفتاری نہیں حکم پرگرفتاری کسی الزام کے بغیرہوئی اور اسے کسی عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔عبداللہ نے اپنی درخواست میں کہا الزام کے بغیر گرفتاریوں کی پالیسی پر جان اشکروفٹ نے عمل کیا جو بش حکومت میں اٹارنی جنرل تھا۔ اشکروفٹ نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ بش حکومت کی کارروائیوں کا اسے ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ کوئی عہدیدار کتنے ہی بڑے منصب پر تعینات کیوں نہ ہو اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے اور اس کیخلاف آئینی حقوق کو پامال کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے ۔سان فرانسسکو کی ہائیکورٹ جان اشکروفٹ کو ذمہ دار قرار دے کر عبداللہ کے موقف کو درست قرار دے چکی ہے۔ ہائیکورٹ کے جج میلان سمتھ نے سابق اٹارنی جنرل کے استثنیٰ کا موقف بھی مسترد کر دیا تھا۔کنکاس میں پیدا ہونے والا عبداللہ یونیورسٹی کا فٹ بال سٹار رہ چکاہے اس نے کالج میں تعلیم کے دوران اسلام قبول کیا تھا ۔ سپریم کورٹ میں اب اس سوال کا فیصلہ ہو گا کہ سابق اٹارنی جنرل کو ذمہ دار قرار دیا جا سکتا ہے ۔ عبداللہ کو نائن الیون حملوں کے بعد سعودی عرب روانگی پرگرفتار کیا گیا تھا۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|