|
بے نظیرکوطے شدہ پروگرام کے تحت راستے سے ہٹایا گیا،لیاقت بلوچ

07-01-08, 08:10 AM
بے نظیرکوطے شدہ پروگرام کے تحت راستے سے ہٹایا گیا،لیاقت بلوچ
چکوال لاہور(نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اگر بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کی حکومتی نیت درست ہو تو پھر ایک ایس ایچ او ہی اتناطاقتور اور بااختیار ہے کہ وہ اصل حقائق اور ملزمان کو سامنے لاسکتا ہے۔ پیپلزپارٹی کا یہ مطالبہ کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تفتیش اقوام متحدہ کی نگرانی میں کرائی جائے بالکل جائزہے اور ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔ وہ لاہور سے چکوال پریس کلب میں ٹیلیفونک گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طے شدہ پروگرام کے تحت بے نظیر بھٹو کوراستے سے ہٹایا گیا ہے۔موجودہ صدر کی نگرانی میں کبھی بھی شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے ،12 اکتوبر1999ء سے لے کر2007ء تک اقتدار پر شب خون مارا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ 18 فروری کے انتخابات سے ملک میں فساد بڑھے گا کیونکہ یہ انتخابات ایک سیاسی چال ہے اور جب تک آئین بحال نہیں ہوتا، عدلیہ آزاد نہیں کی جاتی اور بااختیار الیکشن کمیشن قائم نہیں ہوتا اورموجودہ صدر اپنے عہدے سے ہٹ نہیں جاتے ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔دریں اثناء لیاقت بلوچ نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس و پانی کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی آٹا ،گھی اور بنیادی اشیائے ضرورت کی ہوشربا مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں اور فاقوں پر مجبور ہیں۔ہزاروں فیکٹریاں و کارخانے بند ہو گئے ہیں اورکئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|