|
بے نظیر بھٹو کو عیدالاضحی سے قبل دبئی یا لندن بھجوانے کی کوششیں

28-10-07, 09:37 AM
بے نظیر بھٹو کو عیدالاضحی سے قبل دبئی یا لندن بھجوانے کی کوششیں
سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو پاکستان سے دوبارہ باہر بھجوانے کے لئے سازشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کہا جارہا ہے کہ حساس اداروں سے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا رابطہ ہوا ہے اور عیدالاضحی سے قبل بے نظیر بھٹو کو واپس دبئی یا لندن بھجوایا جاسکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں بے نظیر بھٹو کے خلاف گہری سازشوں کی ذمہ داری ان لوگوں کو دی گئی ہے جو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگوانے میں فوجی آمریت کے حامی تھے۔ کہا جارہا ہے کہ ایک خفیہ ادارے کے سابق سربراہ سمیت دو درجن سے زائد اعلیٰ سیاسی و سازشی عناصر کو بے نظیر بھٹو کو ملک سے باہر جانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ تاثر موجود ہے کہ بے نظیر بھٹو کا کارساز کے واقعہ میں بچنے کے بعد سے ان کے حریفوں میں خوف زدہ رہنے کا عمل بڑھا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ سندھ نے بے نظیر بھٹو کے خلاف مضبوط ترین لابنگ کا بھی سلسلہ شروع کیا ہے۔ آئی بی کے سربراہ کے خلاف بے نظیر بھٹو کے موٴقف نے سیاسی ماحول کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اگر آئی بی کے خلاف بے نظیر بھٹو کے عمل میں نرمی پیدا نہ ہوئی تو چند دنوں میں سیاسی صورت حال یکسر تبدیل ہوجانے کے قوی امکانات ہیں۔ پرویز مشرف نے بھی بے نظیر بھٹو تک یہ پیغام پہنچایا کہ وہ آئی جی سربراہ اعجاز شاہ سے متعلق اپنے رویئے پر نظرثانی کریں۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|