واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بے نظیر بھٹو کی برسی آج منائی جائے گی، قافلوں کی گڑھی خدابخش آمد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-10, 03:44 AM   #1
بے نظیر بھٹو کی برسی آج منائی جائے گی، قافلوں کی گڑھی خدابخش آمد
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 27-12-10, 03:44 AM

مرکزی تقریب میں صدر زرداری وزیراعظم گیلانی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کریگی قرآن خوانی ہو گی اور قبر پرپھول چڑھائے جائینگے
راولپنڈی لیاقت باغ میں بینظیرکی جائے شہادت کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور چراغ روشن کئے گئے آج جلسہ عام ہو گا
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تیسری برسی آج پیر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ پورے ملک میں تقریبات منعقد ہوں گی جن میں وزرائ‘ ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما بے نظیر بھٹو کی قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کریں گے اس موقع پر ان کے روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی۔ مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں منعقد ہوگی جس میں صدر آصف زرداری وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے علاوہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کثیر تعداد میں شرکت کرے گی اور قبر پر حاضری دیں گے پھول چڑھائیں گے اور دعائیں مانگی جائیں گی۔ مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی گڑھی خدا بخش آمد جاری ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر آج پیر کو پارٹی کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد مےں آمد ہوگی اور دن دو بجے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔ اتوار کی شام کو لیاقت باغ میں بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے صدر عامر فداپراچہ‘ قاضی سلطان محمود‘ راجہ شوکت عباسی‘ راجہ خالد‘ شجاعت حیدر‘ نوید کنول‘ طارق وحید بٹ‘ خواجہ امتیاز‘ بنارس چوہدری‘ کریم کامران‘ ماجد خان‘ سردار قدوس‘ توقیر عباسی‘ راجہ عمار مہدی‘ خرم کیانی اور دیگر کارکنوں نے جائے شہادت کو غسل دیا‘ بعد ازاں چراغ روشن کئے گئے۔ پیر کو جائے شہادت پر پیپلز پارٹی راولپنڈی کے زیراہتمام ایک جلسہ عام ہوگا جس کا آغاز ایک بجے ہوگا۔ جلسہ عام سے ایم ڈی بیت المال زمرد خان‘ راجہ پرویز اشرف‘ بابر اعوان‘ نیئر حسین بخاری‘ فوزیہ حبیب‘ فرزانہ راجہ‘ راجہ شوکت عباسی‘ عامر فدا پراچہ‘ قاضی سلطان محمود‘ راجہ خالد‘ مرتضیٰ ستی‘ کرنل (ر) شبیر اعوان‘ رشید میر اور دیگر خطاب کریں گے۔ جلسے کے اختتام پر فاتحہ خوانی ہوگی جس کے بعد بھٹو لنگر تقسیم ہوگا۔ دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سردار سلیم کے زیراہتمام بھی لیاقت باغ میں برسی کی تقریب ہوگی جس کے مہمان خصوصی ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی ہوں گے۔ ملک مظہر حسین‘ ابن رضوی‘ ملک مصطفی اعوان‘ سردار ناصر‘ راجہ وقار‘ چوہدری تاج‘ اقبال رزاق بٹ اور دیگر نے اعلان کیا کہ لیاقت باغ جائے شہادت پر صبح 10بجے قرآن خوانی ہوگی ساڑھے گیارہ بجے دعا ہوگی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 46
Reply With Quote
جواب

Tags
color, وزیراعظم, قرآن, موقع, آج, آصف زرداری, اعلیٰ, بے, بے نظیر, خدا, خرم, خصوصی, دعائیں, زرداری, سردار, شام, عقیدت, عمار, عامر, عرق, غسل, صفدر, صبح, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کتاب ”محترمہ بینظیر بھٹو پکٹوریل ریکارڈ“ تیسری برسی پر بھی شائع نہیں ہوسکے گی گلاب خان خبریں 3 29-11-10 04:47 PM
واہ رے قسمت۔۔۔۔۔ صدر آصف علی زرداری، ان کے بچوں اور بیگم نصرت بھٹو کی اربوں روپے کی لاٹری گلاب خان خبریں 2 14-05-10 09:02 AM
ایمر جینسی کا خاتمہ خوش آئندہ ہے ،ججوں کو بحال کر کے عدلیہ 3 نومبر سے پہلے کی حالت میں لائی جائے،بینظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 16-12-07 08:46 AM
اسلام آباد میں ہائی کورٹ کا قیام، پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کیلئے پنشن، ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری کی عمر میں کمی، آئینی ترمی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:46 AM
بینظیر بھٹو کے کسی بھی بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، سی سی پی او کراچی عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger