واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بے نظیر سے ڈیل ہوئی تھی، پرویز مشرف نے بالآخر تسلیم کرلیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-10-10, 04:11 AM   #1
بے نظیر سے ڈیل ہوئی تھی، پرویز مشرف نے بالآخر تسلیم کرلیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-10-10, 04:11 AM

سیاسی ساتھیوں نے مقدمات ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا، این آر او پر دستخط غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں، عوام حکومت سے خوش نہیں
صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف پر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہئے، سویلین ڈکٹیٹر باوردی آمر سے بھی بدتر ثابت ہوسکتا ہے، لندن میں خطاب، صحافیوں سے گفتگو
لندن (ایجنسیاں،مانیٹرنگ سیل) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ میں باضابطہ شمولیت اور پاکستانی سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیاہے کہ ان کی غلطیوں سے ملک کونقصان پہنچاہے ،این آراوپردستخط بڑی غلطی تھی جس پروہ قوم سے معافی مانگتے ہیں،بے نظیر سے ڈیل ہوئی تھی کہ وہ الیکشن سے پہلے وطن واپس نہیں آئیں گی جس کے بدلے میں ان کے تمام مقدمات واپس لے لئے جائیں گے،این آراوپردستخط میرے ساتھی سیاست دانوں نے کرائے اوربے نظیر کے مقدمات ختم کرنے کامشورہ دیا،سویلین ڈکٹیٹرباوردی آمرسے بھی بدترثابت ہوسکتاہے۔سابق صدرنے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے اور عوام موجودہ حکومت سے خوش نہیں، ہم غربت اور جہالت کیخلاف جہاد کریں گے اور قوم کو اندھیروں سے نکال کر نئی روشنی دیں گے،موروثی سیاست ،کرپشن اوررشوت کاخاتمہ کریں گے، پاکستان میں کوئی سیاسی متبادل نہیں آتا، اب باتوں کا دور گزر گیا اور عمل کا وقت آگیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو لندن میں اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے قیام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔پرویزمشرف نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ این آراوپردستخط میری بڑی غلطی تھی جس پر قوم سے معافی کاطلبگارہوں ،آرڈیننس پردستخط میرے ساتھی سیاستدانوں نے کرائے،بے نظیر سے الیکشن تک واپس نہ آنے کی ڈیل کی تھی جس پربے نظیر نے شرط عائد کی تھی کہ تیسری باروزیراعظم بننے پرپابندی ختم کی جائے یاپھر میرے اوپرقائم مقدمات ختم کئے جائیں جس پرمیرے ساتھیوں نے بے نظیر کے کیسزختم کرنے کامشورہ دیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ضروری نہیں کہ ڈکٹیٹروردی میں ہو سویلین ڈکٹیٹراس سے بھی بدترہوسکتاہے۔ صدر،وزیراعظم اورآرمی چیف پرچیک اینڈ بیلنس ہوناچاہئے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ سیاست میں شمولیت کا فیصلہ اس لئے کیا کہ آج پاکستان میں کوئی سیاسی متبادل نظر نہیں آتا جو ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لے آئے ،میں ملک کو اندھیروں کی طرف سے نکال کر روشنی کی طرف لا سکتا ہوں،اپنے دوراقتدار کے آخرمیں کچھ فیصلوں سے عوام کوناراضی ہوئی ،ان فیصلوں کے پیچھے بہت بڑی داستان ہے جو میڈیا میں آکر خود قوم کو بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ذاتی جاگیر سمجھا گیا ، ہمارا ملک دنیا کا سب سے قیمتی ملک ہے جو آجکل خطرات میں گھراہے ،موجودہ صورتحال کے ہم خود ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں وارننگ دینا چاہتاہوں کہ بہت سے بزدل لوگ پاکستان میں ہمیں ڈرانے کی کوشش کریں گے جو اصل میں خود ہم سے ڈرے ہوئے ہیں۔ تقریب میں شیر افگن نیازی، نثار میمن، لالہ نثار ، فواد چوہدری اور میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 222
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-10-10), محمدمبشرعلی (05-10-10), مرزا عامر (02-10-10), شریف (02-10-10), غلام خان (05-10-10)
پرانا 02-10-10, 08:29 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 456
کمائي: 10,007
شکریہ: 147
332 مراسلہ میں 834 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے نظیر سے جو ملاقات دبئی میں ہوئ تھی اُسی میں ڈیل ہوئ جو نہ پی پی والے پہلے مانے نہ آج مانتے ہیں ۔
شیطان ملک صاحب کہتے ہیں کہ ڈیل نہیں ہوئ وقت آنے پر حقائق بتاؤں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ وہ وقت آئے گا نہ وہ بتائیں گے۔
کیونکہ اُن کو بھی نہیں پتا کہ بند کمرے میں کیا کیا باتیں ہوئ۔۔۔۔۔۔۔۔
شریف آف لائن ہے   Reply With Quote
شریف کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (02-10-10)
پرانا 02-10-10, 02:15 PM   #3
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,696
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ سب عوام کو دھوکہ دیتے ہیں
پھر معافیاں مانگتے ہیں
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (05-10-10), مرزا عامر (02-10-10), غلام خان (05-10-10)
پرانا 02-10-10, 02:20 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاہا ہا ہا اہ بے نظیر سے بند کمرے میں ڈیل کی ۔ اس کے بعد پاکستان بُلا کر ٹھوک دیا
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-10-10), طاھر (02-10-10)
پرانا 02-10-10, 03:47 PM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,559
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,394 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

توبہ ہے
ان لوگوں میں‌بالکل بھی شرم و حیا نہیں ہے
سحر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-10-10), مرزا عامر (02-10-10)
پرانا 05-10-10, 02:07 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ملک نے حقائق بتاکر اوپر جانا ہے کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شریف مراسلہ دیکھیں
بے نظیر سے جو ملاقات دبئی میں ہوئ تھی اُسی میں ڈیل ہوئ جو نہ پی پی والے پہلے مانے نہ آج مانتے ہیں ۔
شیطان ملک صاحب کہتے ہیں کہ ڈیل نہیں ہوئ وقت آنے پر حقائق بتاؤں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ وہ وقت آئے گا نہ وہ بتائیں گے۔
کیونکہ اُن کو بھی نہیں پتا کہ بند کمرے میں کیا کیا باتیں ہوئ۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر صاحب اپنی شریک حیات کے قاتلوں کو جانتے ہیں پھر بھی نہںی بتایا تو ملک کھوتے کا سر بتائگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (05-10-10)
پرانا 05-10-10, 02:11 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مرزا بھائی

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
ہاہا ہا ہا اہ بے نظیر سے بند کمرے میں ڈیل کی ۔ اس کے بعد پاکستان بُلا کر ٹھوک دیا
بھائي یہ پاکستانی سیاستدان اسی طرح کریں گے کہ جس طرح مشرف نے بے نظیر کو ڈیل کے ذریعے پاکستان بلاکر اوپر کا ٹکٹ کروایا بالکل اسی طرح ابھی آل مسلم لیگ کے نام پر مشرف کو بلاکر بھی اوپر بھیجےگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ مشرف کے کرتوت تو بہت زیادہ ہے دینی ، ملکی ، سیاسی ، فوجی ، ہر اعتبار سے ۔۔
اللہ اس ملک کی حفاظت فرمائیں (آمین )

شگری
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (05-10-10)
پرانا 05-10-10, 02:13 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سحر صاحبہ اگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
توبہ ہے
ان لوگوں میں‌بالکل بھی شرم و حیا نہیں ہے

اگر ان کے پاس شرم وحیا ہوتے تو سیاست میں کیسے آتے ، سیاست منافقت کا دوسرا روپ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شگری
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (05-10-10)
پرانا 05-10-10, 06:16 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,185
شکریہ: 25,210
16,391 مراسلہ میں 41,633 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معافیاں
کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

جو کچھ دس سال یہ ظالم کرتا رہا کیا ایک معافی سے سب دھل جائے گا، وہ خون کے دھبے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور نہ جانے کیا کیا

لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ آئے گا تو یہی عوام اس کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, پاکستان, پاکستانی, وقت, وزیراعظم, لوگ, لندن, نثار, نظیر, نظر, موجودہ, آج, بے, بے نظیر, جواب, خوش, دنیا, سیاست, عوام, عائد, غلطی, غلطیوں, غربت, صورتحال, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اعتماد کا ووٹ لینے تک پرویز مشرف کو صدر تسلیم نہیں کیا جائیگا، بلور عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:57 AM
انڈین کرکٹ لیگ کو تسلیم کرنا پیچیدہ مسئلہ ہے، میلکم اسپیڈ میاں شاہد خبریں 0 18-04-08 04:49 AM
جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا آرڈیننس تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائیں گی، نثار میمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:44 AM
ججوں کی بحالی کا مطالبہ شامل نہ ہو ا تو چارٹر آف ڈیمانڈ تسلیم نہیں کر ینگے ،وکلاء رہنما عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:15 AM
آئینی ترامیم کیلئے ریفرنڈم: ہوگو شاویز نے شکست تسلیم کرلی عبدالقدوس خبریں 0 03-12-07 02:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger