واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بے نظیر قتل: رحمن ملک اور بابر اعوان سے تفتیش نہیں ہوگی، صدر زرداری کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-05-10, 04:11 AM   #1
بے نظیر قتل: رحمن ملک اور بابر اعوان سے تفتیش نہیں ہوگی، صدر زرداری کا فیصلہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 03-05-10, 04:11 AM

انصار عباسی
اسلام آباد …صدر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرنے والے حکام کو وزیر داخلہ رحمن ملک اور وزیر قانون بابر اعوان سے تفتیش نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ اس وقت جوڈیشل کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں ۔فرحت اللہ بابر نے اتوار کی شام ’دی نیوز‘سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت اور تجاویز کے بعد ان دو وزراء کا نام شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں کہا کہ اسے پارٹی فیصلہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ ایوان صدرکے ترجمان نے کہا کہ بی بی کے قتل کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ کے نتائج سے مطمئن ہونے کے بعد پارٹی شریک چیئرپرسن اور پارٹی نے فیصلہ کیا کہ رپورٹ میں جن سیکورٹی حکام یا حکومتی اہلکاروں کا لائق تعزیر ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ان سے تفتیش کی جائے۔ انہوں نے کمیشن کی رپورٹ میں پی پی کے کسی رہنماء اور خصوصی طور پر رحمن ملک کے مشکوک کردار کے حوالے سے اٹھائے گئے سنگین سوالات سے اتفاق نہیں کیا۔ ان کا مسلسل اصرار یہی تھا کہ شریک چیئر پرسن اور پارٹی نے ہی تفتیش سے رحمن ملک اور بابر اعوان کا نام علیحدہ کیا ہے۔ لیکن پاکستان پیپلز پارٹی میں کئی ایسے رہنماء موجود ہیں جو قتل کے ایک اہم ترین واقعے کی آزادانہ تحقیقات چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ رحمن ملک اور بابر اعوان سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔ پی پی کے ایک رہنماء کی جانب سے کھلم کھلا (دو بااثر اور صدر زرداری کے اعتماد کے وزراء) رحمن ملک اور بابر اعوان کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ پی پی پی کے سینئر رہنماؤں کی اکثریت بھی یہ چاہتی ہے کہ وہ تمام جو کہ بینظیر بھٹو کی گاڑی میں یا بظاہر بیک اپ کار میں سوار افراد تھے حکام ان سے بھی تفتیش کریں۔ بہرحال ابھی تک ایسا کیا نہیں گیا ہے۔ اگر چہ ایوان صدر کو اقوم متحدہ کی رپورٹ میں اپنے اہم ساتھیوں کیخلاف کوئی بات نظر نہیں آئی لیکن یو این کمیشن یہ جان کر حیران تھا کہ بیک اپ بلٹ پروف کار جائے وقوع سے غائب تھی۔ بیک اپ کار کا واقعے سے غائب ہو جانا واقعی حیران کن امر تھا جس میں بینظیر بھٹو کے چیف سیکورٹی آفیسر رحمن ملک، بابر اعوان، فرحت اللہ بابر اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل توقیر سوا رتھے۔ کمیشن نے بلاشبہ مشرف حکومت کو بینظیر بھٹو کو مطلوبہ سیکورٹی فراہم نہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا لیکن اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی پی پی نے اپنے قائد کے تحفظ کے حوالے سے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ یو این کمیشن نے رپورٹ میں جو کہا اس کے علاوہ رحمن ملک اور بابر اعوان کے متنازع بیانات نے ہی انہیں مشکوک کر دیا۔ بینظیر بھٹو پر حملے کے بعد واقعے سے غائب ہونے کے صرف آدھے گھنٹے ہی بعد رحمن ملک پہلے جیو پر آئے اور کہا کہ وہ گاڑی کے سامنے تھے اور انہوں نے دھماکے کی آوازسنی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے اطمینان کیلئے یہ بھی کہا کہ بینظیر بھٹو خیریت سے ہیں۔ بعد میں رحمن ملک ٹی وی پر آئے اور کہا کہ جب دھماکا ہو ا وہ بی بی کی گاڑی سے صرف 4فٹ کے فاصلے پر تھے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب میں نے پیچھے دیکھا تو بی بی کی گاڑی رینگ رہی تھی اور وہ اسے اسپتال کی جانب لے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس وقت اسپتال میں موجود تھے۔ چند ہی منٹوں میں ان کا پہلا بیان تبدیل ہوگیا پھر انہوں نے ایک اور ٹی وی چینل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے فوراً اپنے بھائی خالد ملک کو فون کیا جس نے مجھے بتایا کہ بی بی گاڑی میں نیچے گر گئی ہیں اور ہم نے گاڑی اسپتال کی جانب موڑ لی ہے لیکن اس وقت تو بی بی کی گاڑی اسپتال پہنچ ہی چکی تھی۔ ایک سال بعد رحمن ملک نے ایک اور بیان دیا کہ وہ زرداری ہاؤس گئے اور پھر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، فیڈرل گورنمنٹ سروسز اسپتال اور سول اسپتال چیک کیا لیکن بی بی کہیں بھی موجود نہیں تھیں اور انہیں بعد میں بتایا گیا کہ بی بی کو جنرل اسپتال لے جایا جاچکا ہے۔ بابر اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کے بعد انہوں نے مڑ کر پیچھے دیکھا اور دیکھا انکی گردن زخمی ہوتے دیکھی۔ ان کا بیان رحمن ملک کے بیان کی مکمل نفی کرتا تھا اور اہم بات یہ ہے کہ دونوں افراد ایک ہی گاڑی میں سوار تھے، جوکہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق دھماکا ہونے کے 20منٹ کے اندر زرداری ہاؤس پہنچ گئی تھی۔ بہرحال کوئی بات نہیں لوگ کیا کہتے ہیں لیکن ایوان صدر بی بی کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے جیسے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں اس سے مکمل مطمئن ہے۔ جبکہ عام طور پر اب یہی کہا جارہا ہے کہ وزارت داخلہ کے ماتحت کابینہ کے سیکریٹری کی سربراہی میں بینظیر بھٹو کی جائے شہادت دھونے کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی 3 رکنی ٹیم کی رپورٹ کوئی زیادہ توقعات نہیں ہیں، فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ یو این کمیشن کی رپورٹ میں جو ضروری سمجھا گیا وہی کیا جا رہا ہے۔ جب پوچھا گیاکہ آزاد عدالتی کمیشن بنانے اور اس سے تحقیقات کرانے اور پھر بینظیر بھٹو کے قتل کے ذمہ داران کا تعین کرنے لوگوں کو مطمئن کرنے کے حوالے سے سامنے آنے والے مطالبات پر ان کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ اس موقع پر عدالتی کمیشن کی تشکیل کی کوئی ضرورت نہیں۔ لیکن انہوں نے مستقبل میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا امکان مسترد نہیں کیا۔

روزنامہ جنگ کی خبر 3 مئی 2010
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 137
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-05-10), فیصل ناصر (03-05-10), عامرشہزاد (03-05-10)
پرانا 03-05-10, 10:39 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک دن سب ہی کو حساب دینا ہے
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-05-10, 11:22 AM   #3
Junior Member
اجنبی
 
پاکستانی منڈا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 18
کمائي: 380
شکریہ: 6
17 مراسلہ میں 37 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ بھی نہیں‌ہوگا کیونکہ جب قاتل ہی منصف ہوں تو کسی کو انصاف نہیں‌ملتا
پاکستانی منڈا آف لائن ہے   Reply With Quote
پاکستانی منڈا کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (03-05-10)
جواب

Tags
color, پاکستان, پاکستانی, وزیر, لوگ, چینل, نظر, مکمل, موقع, اقوام متحدہ, اللہ, الزام, بھائی, بے نظیر, خبر, خصوصی, زرداری, سال, شام, علی, عدالتی, غائب, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مصر میں عوامی احتجاج جاری، نائب صدر پر قاتلانہ حملہ دو محافظ ہلاک گلاب خان خبریں 0 06-02-11 05:42 AM
سعودی عرب کے اقتدار و اختیار میں تبدیلی، شاہ عبداللہ امریکہ چلے گئے جاویداسد خبریں 1 26-11-10 01:36 PM
صدر کا استثنٰی، پرانے عدالتی فیصلوں نے ثابت کردیا وزیراعظم غلط ہیں گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:26 AM
نیر باری 4 ریفرنسز میں بری، انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کراچی( اسٹاف ر عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:45 AM
ججوں کی بحالی، فیصلہ نہیں ہو سکا محمدعدنان خبریں 0 21-04-08 08:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger