واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بے نظیر کا قتل،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات شروع،واردات سے متعلق وڈیوز فراہم کردی گئیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 08:19 AM   #1
بے نظیر کا قتل،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات شروع،واردات سے متعلق وڈیوز فراہم کردی گئیں
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 08:19 AM

بے نظیر کا قتل،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات شروع،واردات سے متعلق وڈیوز فراہم کردی گئیں



اسلام آباد ( نمائندہ جنگ/جنگ نیوز) اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ محترمہ بے نظیربھٹو کے قتل کی تحقیقات میں مدد دینے کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پانچ رکنی ٹیم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم انسداد دہشت گردی کے ماہرین پر مشتمل ہے۔ ٹیم کو وزارت داخلہ میں سانحہ لیاقت باغ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزارت داخلہ نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسروں کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق فوٹیج فراہم کردیئے ہیں۔ وزارت داحلہ نے یہ فوٹیج لیاقت باغ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والے موبائل فونز سے حاصل کئے تھے،وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ ٹیم سے تحقیقات کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرینگے اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتی، برطانوی ٹیم پاکستان میں قیام کریگی،جبکہ برطانوی ہائی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ٹیم پاکستانی حکام کی معاونت کریگی ، اپنے طور پر تحقیقات نہیں کریگی۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین نے پیش کئے جانے والے شواہد کو محترمہ کے قتل کے محرکات تک پہنچنے کیلئے ناکافی قرار دیا ہے اور رائے کا اظہار کیا ہے کہ قتل کے حقیقی محرکات جاننے کیلئے بے نظیربھٹو کا پوسٹ مارٹم ضروری تھا اور اس بارے میں مرحومہ کے لواحقین کے فیصلے کو نظر انداز کر دینا چاہئے تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین نے اس حوالے سے مروجہ پاکستانی قوانین کے بعض نکات پر بھی استفسارات کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ماہرین نے ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی سیل کی تحقیقات کوآگے بڑھانے کیلئے بعض تجاویز پیش کی ہیں۔ برطانوی ماہرین کوآج پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔ جو دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ نے بتایا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیکورٹی کیلئے مکمل انتظامات کئے گئے تھے اور سانحہ ان کے گاڑی کے سن روف سے باہر آنے کی وجہ سے ہوا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم محترمہ بے نظیر بھٹو کے سیکورٹی ایڈوائزر رحمن ملک اور چیف سیکورٹی افسر میجر امتیاز سے بھی ملے گی۔ قبل ازیں برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔ بعدازاں سخت حفاظتی انتظامات میں ا سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو اسلام آباد لے جایا گیا۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی کوششوں کے باوجود اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم نے گفتگو سے گریز کیا۔ تحقیقاتی ٹیم تحقیقات مکمل ہونے تک پاکستان میں ہی رہے گی۔ پانچ رکنی ٹیم میں تفتیشی ماہرین اورانسداد دہشتگردی کے ماہرین شامل ہیں جن کے پاس جدید آلات ہیں جو جائے وقوعہ اور اس کے بعد ملنے والے شواہد کا جائزہ لینگے جبکہ تفتیشی ماہرین کیس کے اہم چشم دید گواہوں سمیت تفتیش میں مصروف پاکستانی تحقیقاتی اداروں سے بھی معلومات لیں گے۔ یہ ٹیم جائے وقوعہ کے علاوہ جنرل اسپتال راولپنڈی بھی جائیگی جہاں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے بیانات بھی قلمبند کرے گی۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا اور تحقیقات مکمل ہونے تک برطانوی تحقیقاتی ٹیم پاکستان میں قیام کریگی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ضرورت پڑنے پر چشم دید گواہوں کو بھی طلب کرسکتی ہے۔ حکام نے کہا کہ برطانوی ٹیم نے اگر بے نظیر بھٹو کے پوسٹ مارٹم کی ڈیمانڈ کی تو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کیا جائیگا اوربرطانوی ٹیم کو بھی موقع فراہم کیا جائیگا کہ وہ خود بھی پیپلز پارٹی کی قیادت سے بات کرسکے۔ دوسری طرف برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان ایڈرن لیڈلے نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم قابل افسران پر مشتمل ہے تاہم یہ ٹیم بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں صرف پاکستانی حکام کی معاونت کریگی۔ یہ ٹیم اپنے طور پر تحقیقات نہیں کریگی ۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 289
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, لندن, نیوز, نظر, مکمل, موقع, موبائل, ممکن, بے نظیر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرٹیفکیشن اور انٹرنیٹ پر تعلیم کے متعلق مشورہ درکار یاسر عمران مرزا Computer Certifications 29 20-03-11 12:11 AM
سلمان تاثیر کا تعلق تعلیم یافتہ عاشق رسول گھرانے سے تھا گلاب خان خبریں 16 08-01-11 04:53 AM
سی سی این کے اسباق کی متعلقہ وڈیوز محمدمبشرعلی CCNA 1 09-08-10 06:41 PM
سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:24 AM
سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger