واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بے نظیر کو دھاندلی کے ثبوت دینے سے چند گھنٹے پہلے قتل کیا گیا،پیپلز پارٹی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-01-08, 08:24 AM   #1
بے نظیر کو دھاندلی کے ثبوت دینے سے چند گھنٹے پہلے قتل کیا گیا،پیپلز پارٹی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 02-01-08, 08:24 AM

بے نظیر کو دھاندلی کے ثبوت دینے سے چند گھنٹے پہلے قتل کیا گیا،پیپلز پارٹی



اسلام آباد(جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو جس وقت شہید کیا گیا، وہ اس کے چند گھنٹے بعد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لئے آئی ایس آئی اور الیکشن حکام کے منصوبے کے ثبوت میڈیا کو دینے والی تھیں۔ انہوں نے اس بارے میں ایک رپورٹ تیار کی تھی جو انہوں نے جمعرات کی شام امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات میں انہیں دینے کے بعد پریس کانفرنس میں جاری کرنا تھی لیکن وہ ایسا نہ کر سکیں،دوسری جانب صدارتی ترجمان راشد قریشی نے ان دعووں کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لطیف کھوسہ نے بتایا کہ جمہوریت کے چہرے پر ایک اور دھبہ کے عنوان سے 160صفحات کی رپورٹ انہوں نے لکھی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر سابق حکومتوں کے اشتراک سے پہلے ہی عمل شروع ہو گیا تھا۔ ریٹرننگ آفیسرز پر دباؤ ڈال کر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کروائے گئے۔ بعض امیدواروں کو کاغذات جمع نہیں کرانے دیئے گئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی کے پاس ایک میگا کمپیوٹر ہے جو کسی بھی کمپیوٹر کو ہیک کر سکتا ہے اس کا کنکشن الیکشن کمیشن کے سسٹم سے ہے۔ الیکشن کمیشن پوری طرح حکومت کے ماتحت ہے۔ صدر کے ترجمان راشد قریشی نے ان دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ان دعوؤں پر ہنسی آتی ہے،کیونکہ صدر نے کہا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ شفاف اور پرامن الیکشن ضروری ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 338
Reply With Quote
جواب

Tags
کمپیوٹر, نیوز, بے نظیر, شام, صفحات, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر پرویز سے تعاون کرو ورنہ این آر او ختم ہو جائے گا،پیپلز پارٹی کو پیغام عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:32 AM
کراچی ،پیپلز پارٹی کے مظاہرے ،لیاری میں فائر نگ،2 بچے، ہلاک سیکڑوں گر فتار،پشاور میں ن لیگ ،پی پی کا مشتر کہ اجلاس عبدالقدوس خبریں 0 16-11-07 07:36 PM
ایمرجنسی کے خلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مظاہرے خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:05 PM
بے نظیر کا قاضہ ،عمران اور اسفند یار کو فون،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،اے این پی ،تحریک انصاف اور ن لیگ مشترکہ جدوجہد پر متفق خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:04 PM
قومی اسمبلی :ایمرجنسی اور پی سی او کے حق میں قرار داد منظور،پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 02:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger