|
بے گناہ شہریوں کو زندہ جلادینا فرعونیت ہے، ثروت قادری

14-04-08, 10:39 AM
بے گناہ شہریوں کو زندہ جلادینا فرعونیت ہے، ثروت قادری
کراچی (پ ر) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو زندہ جلادینا فرعونیت ہے۔ بے گناہوں کے خون کے داغوں کو دھویا نہیں جاسکتا جو جیسا بوئے گا ویسا کاٹے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شاہ فیصل کالونی، جمشید ٹاؤن، جہانگیر آباد، پاک کالونی اور نمائش سے آئے ہوئے ذمہ داران، کارکنان و معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے بھائی چارے کی فضاء میں خود بھی سانس لیں اور عوام کو بھی سانس لینے دیں۔ انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود شرپسندوں کی عدم گرفتاری لمحہٴ فکریہ ہے اگر شرپسندوں کی کارروائیوں کو کسی طرح سنجیدہ نہیں لیا گیا تو جمہوری سسٹم جو کہ تیزی کے ساتھ اپنی منازل طے کررہا ہے اس کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں آمریت پسند قوتیں اپنے مفادات کیلئے قوم کو جمہوری نظام سے دور رکھنا چاہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ منٹوں میں آگ و خون کی ہولی کھیل کر عوامی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور کئی بے گناہ شہریوں کو زندہ جلانے کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ان کے کیمرے چھین لئے گئے اس طرح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر ہمارے مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیا گیا تو اس سے بھی بدتر حالت پیدا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی مشیر داخلہ اور ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ نشتر پارک، سانحہ 12 مئی، سانحہ 18 اکتوبر اور سانحہ 19 اپریل کے ملزمان کو گرفتار کرکے ان سانحات کی تحقیقات کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|