واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تاثیر قتل: سزائے موت پر عملدرآمد معطل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-11-11, 01:23 AM   #1
تاثیر قتل: سزائے موت پر عملدرآمد معطل
کنعان کنعان آن لائن ہے 12-11-11, 01:23 AM

شہزاد ملک
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد


ممتاز قادری کو یکم اکتوبر کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں سزا پانے والے مجرم ممتاز قادری کی سزا پر عملدرآمد روک دیا ہے اور وفاق سے اس ضمن میں سترہ اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

ممتاز قادری کے وکلاء نے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کے جج کی طرف سے اس مقدمہ میں موت کی سزا دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

منگل کے روز ہونے والی ابتدائی سماعت جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی سربراہی میں دو رکنی پینچ نے کی۔

مجرم کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ خواجہ شریف ہیں جن کا موقف تھا کہ عدالت میں ان کے دلائل نہیں سنے گئے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ خواجہ شریف کا کہنا تھا کہ ممتاز قادری کو سزائے موت دیے جانے سے قبل سماعت کے دوران یہ کہا گیا تھا کہ استغاثہ کے تحریری دلائل مکمل کیے جانے کے بعد وکیلِ صفائی کے دلائل بھی سنے جائیں گے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا ’متعلقہ عدالت نے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت جو ان کے مؤکل کو سزائے موت دی ہے وہ الزامات اب تک ثابت نہیں ہوئے تھے اور کسی عدالت کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ بغیر ثبوت کے فیصلہ سنا دے۔‘

’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جج نے کسی دباؤ میں آ کر جلد بازی میں فیصلہ سنایا ہے۔‘

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج پرویز علی شاہ نے یکم اکتوبر کو ممتاز قادری کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں دو مرتبہ سزائے موت اور ورثاء کو دو لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کی سزا سنائی تھی۔ انہیں بعد میں تبادلہ کر کے لاہور میں بچوں کے حقوق کی عدالت میں بھجوا دیا گیا۔

ایک اطلاع کے مطابق انہیں سکیورٹی خدشات کی بناء پر طویل رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ اخلاق احمد تھے جنہوں نے ممتاز قادری پر فردِ جرم عائد کی تھی۔ ان کا بھی بعد میں تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

عدالت نے مجرم کو سزائے موت دینے کے لیے اُس اقبالی بیان کو بنیاد بنایا ہے جو انہوں نے اسلام آباد کے ایک جج کے سامنے دیا تھا۔

پڑھنے میں دشواری پر یہاں آئیں
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,505
شکریہ: 13,521
4,908 مراسلہ میں 16,698 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 176
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-11-11), فیصل ناصر (12-11-11), قاسمی (12-11-11), مرزا عامر (12-11-11), رضی (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 10:38 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

31 دسمبر تک صدر پاکستان نے سزائے موت پر عمل درآمد سے روک رکھا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 02:55 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر صدر مملکت چاہے تو اس کی سزا کو معاف بھی کر سکتا ہے ۔ اور اسے ایسا ہی کرنا چاہیئے - اس طرح ممتاز قادری کی بیوی بیوہ اور بچہ یتیم ہونے سے بچ جائیں گے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-11-11), کنعان (12-11-11), قاسمی (12-11-11), ابوسعد (12-11-11), رضی (13-11-11), عبدالقدوس (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 03:49 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے خیال سے اس معاملہ پر دیت ادا کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ فساد فی الارض میں نہیں آتا جبکہ ریمنڈ ڈیوس والا معاملہ فساد فی الارض تھا اور اس میں دیت ادا کرواکر اسے چھوڑ دیا گیا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-11-11), ابوسعد (12-11-11), رضی (13-11-11)
پرانا 12-11-11, 04:02 PM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
میرے خیال سے اس معاملہ پر دیت ادا کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ فساد فی الارض میں نہیں آتا جبکہ ریمنڈ ڈیوس والا معاملہ فساد فی الارض تھا اور اس میں دیت ادا کرواکر اسے چھوڑ دیا گیا
ممتاز قادری کوئی مال دار آدمی یا امریکی نہیں ہے کہ اتنی بھاری دیت ادا کر سکے ۔ یہاں معاملہ صرف صدر کے ہاتھ میں ہے اور اسے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اس کی سزا کو ختم کر دینا چاہیئے ۔
میں نے اور فاروق خان صاحب اور شاید کسی اور نے بھی ممتاز قادری کے اس قتل کے اقدام کی سخت مخالفت کی تھی ۔ لیکن میں بذات خود اس حق میں ہوں کہ ممتاز قادری کی سزا کو معاف کر دیا جائے کیوں کہ یہ شخص کوئی عادی مجرم نہیں ہے ۔

Last edited by مرزا عامر; 12-11-11 at 04:05 PM.
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
ابوسعد (12-11-11), رضی (13-11-11), عبدالقدوس (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 04:18 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ریمنڈ کے لئے دیت پر وا ویلا
قادری کے لئے دیت کی تیاریاں

کہیں ڈبل اسٹینڈرڈ اسی کو تو نہیں کہتے ؟؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (13-11-11)
پرانا 13-11-11, 10:32 AM   #7
Senior Member
 
مشال خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Kuwait
مراسلات: 388
کمائي: 6,375
شکریہ: 292
268 مراسلہ میں 802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مشال خان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مشال خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ریمنڈ کے لئے دیت پر وا ویلا
قادری کے لئے دیت کی تیاریاں

کہیں ڈبل اسٹینڈرڈ اسی کو تو نہیں کہتے ؟؟
بڑی ادب کے ساتھ عرض بلکہ ارض ہے، نہیں جناب ڈبل اسٹینڈرڈ انڈیا کے ساتھ ڈیل اور پاکستان کے اوپر ڈرون کو بولتے ہیں۔ جبکہ دوستی کا دعوی پاکستان کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشال خان آف لائن ہے   Reply With Quote
مشال خان کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (13-11-11)
پرانا 13-11-11, 10:36 AM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ریمنڈ کے لئے دیت پر وا ویلا
قادری کے لئے دیت کی تیاریاں

کہیں ڈبل اسٹینڈرڈ اسی کو تو نہیں کہتے ؟؟
بالکل بھی نہیں ۔ ریمنڈ ڈیوس ملک کا دشمن اور فساد فی الارض کا مرتکب تھا جبکہ ممتاز قادری سے صرف ایک قتل سرزد ہوا ہے ۔ ایک فسادی اور عادی مجرم میں اور ایک عام انسان کی طرف سے کیئے گیئے قتل میں بہت فرق ہے
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (13-11-11)
جواب

Tags
color, pakistan, کورٹ, گئی, ڈاٹ, قادری, مکمل, موت, مطابق, اردو, اسلام, بچوں, بازی, تحریری, ثبوت, جواب, جلد, خلاف, درخواست, شہزاد, طلب, علی, عملدرآمد, عائد, عدالت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ممتاز قادری کو سزائے موت عرفان مسلم خبریں 30 04-10-11 09:16 AM
گودھرا واقعہ: گیارہ کو سزائے موت ارشد کمبوہ خبریں 2 01-10-11 04:08 PM
کرپشن کی سزا موت ہونی چائیے ALI-OAD خبریں 14 12-12-10 08:16 PM
صدر کو سزاۓ موت بھائی خبریں 21 05-09-08 01:28 PM
سزائے موت کے قیدی محمدعدنان عمومی بحث 5 18-07-08 06:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger