واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ کمی، ٹرپل اے سے ڈبل اے پلس ہوگئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-11, 03:18 AM   #1
تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ کمی، ٹرپل اے سے ڈبل اے پلس ہوگئی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 07-08-11, 03:18 AM

واشنگٹن (ایجنسیاں) کھربوں ڈالر کے ریاستی قرضوں تلے دبے امریکہ کی عالمی سطح پر قرض لوٹانے کی صلاحیت یا درجہ بندی پہلی بار بہترین AAA سے کم کرکے AA پلس کردی گئی ہے، اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نامی ریٹنگ ایجنسی نے امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کی ہے، فوری طور پر اس کے اثرات یہ ہوں گے کہ امریکی حکومت، کمپنیوں اور عام صارفین کو اب پہلے کے مقابلے میں قدرے بلند شرح سود پر قرضے ملیں گے،چین نے معاملے پرلب کشائی کرتے ہوئے کہاہے کہ اب قرض لینے کے امریکا کے اچھے دن گنے جاچکے،ادھر امریکی محکمہ خزانہ نے اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کے امریکی معیشت کے تجزیے کو غلط قرار دیا ہے۔اب امریکہ کی ریٹنگ ٹرپل اے سے کم ہو کے ڈبل اے پلس ہوگئی ہے۔ یہ کریڈٹ ریٹنگ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ امریکہ کی درجہ بندی میں کمی کی گئی ہے۔اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے یہ کمی طویل المدت درجہ بندی میں کی ہے اور اس نے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کی وجہ سے مستقبل کے لیے امریکی معیشت کا منظرنامہ بھی منفی دکھایا ہے۔ایس اینڈ پی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریٹنگ میں کمی ہماری اس رائے کا مظہر ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی کانگریس نے خسارے میں کمی کا جو منصوبہ منظور کیا تھا اس میں ایسا کچھ نہیں تھا جو امریکی حکومت کے وسط مدتی قرضوں کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری تھا۔ ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کمی ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ کے پالیسی ساز اور سیاسی اداروں کا استحکام اور ان کا اثر ایک ایسے وقت میں کم ہوا ہے جب انہیں مالیاتی اور اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔امریکی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کے بعد محکمہ خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی صورتحال پر ایس اینڈ پی کا تجزیہ غلط ہے اور انہوں نے حساب میں دو کھرب ڈالر کی غلطی کی ہے۔ ان کے مطابق ایک ایسا تجزیہ جس میں دو کھرب ڈالر کی غلطی ہو خود اپنے بارے میں سب کچھ کہہ دیتا ہے تاہم انہوں نے اس غلطی کی نشاندہی نہیں کی۔ایس اینڈ پی کی درجہ بندی کمیٹی کے چیئرمین جان چیمبرز نے امریکی چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر قرض کی حد پر سمجھوتہ جلد ہو جاتا تو امریکہ اپنی درجہ بندی میں کمی سے بچ سکتا تھا۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کریڈٹ درجہ بندی میں اس کمی سے ایک ایسی امریکی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید متزلزل ہوگا جو پہلے ہی بڑے پیمانے پر قرضوں سے نمٹنے کی کوشش میں ہے اور جسے نو اعشاریہ ایک فیصد شرح کی بیروزگاری کا سامنا ہے۔ادھر چین نے بھی امریکاپر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اب اس کے قرض لینے کے ماضی کے اچھے دن گنے جاچکے ہیں ،چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اپنے اداریے میں لکھاہے کہ کریڈٹ ریٹنگ میں کمی نے امریکا پر واضح کردیاہے کہ واشنگٹن کوقرض لینے کی اپنی عادت ختم کرتے ہوئے اپنی چادرکے اندر رہنا ہوگا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 136
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-08-11), نیلم خان (07-08-11), عبدالقدوس (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 05:28 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انشاء اللہ اب کمی ہی ہو گی
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (08-08-11)
جواب

Tags
فوری, کوشش, گئی, پہلی, پہلے, وقت, واشنگٹن, چینل, موقع, منظور, منصوبہ, مطابق, امریکہ, بہترین, بار, جلد, خود, طور, عالمی, عادت, غلط, غلطی, صورتحال, صلاحیت, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیس بک اکاؤنٹ ہولڈرز کی پرائیوٹ چیٹنگ کا ٹیکسٹ فرحان دانش کمپیوٹر کی باتیں 9 21-05-10 03:07 PM
امریکیوں نے حفاظت کے لئے پرائیوٹ گارڈز رکھے ہیں ھارون اعظم خبریں 1 06-02-10 06:23 PM
کسی بھی سائٹ کو ایڈٹ کریں (ٹرک) فرحان دانش کمپیوٹر کی باتیں 2 18-12-08 01:01 AM
میں فورم میں پرائیوٹ پیغام بھیجنا چاہوں ام طلحہ معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 4 15-10-08 11:37 AM
اولمپک مشعل روشن کرنے کی تقریب حاضرین نے صدر کے سلیوٹ پر ردعمل ظاہر نہیں ک عبدالقدوس خبریں 3 17-04-08 03:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger