واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تحریک انصاف کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-11, 03:03 AM   #1
تحریک انصاف کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 07-08-11, 03:03 AM

اسلام آباد، راولپنڈی (خبرنگار، سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم اور ناانصافی کو ختم کرنا بھی عبادت ہے۔ ہمارے حکمران کسی اور کے ایجنڈے پر اپنے ملک کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ موجودہ صدر ملک کا سب سے بڑا ڈاکو ہے۔ حکومت ناکام ہو گئی۔ ملک میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے۔ جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ لٹیرے سیاستدانوں سے ہے۔ سپریم کورٹ روشنی کی کرن ہے۔ چھ ماہ میں کراچی میں ڈیڑھ ہزار لوگ مارے گئے لیکن حکمران مجرموں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ ملک میں جلد تبدیلی آنے والی ہے۔ عوامی ریلے کا مقابلہ نہ تو زرداری بیماری کر سکتا ہے اور نہ ہی رائیونڈ کے سرکس کا شیر۔ ہم ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے نکلے ہیں اور اسے غلامی سے نجات دلا کر اسے اپنے پاوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ آئندہ ہفتے 13 اگست کی رات چوروں اور ڈاکووں سے آزادی کی رات ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار اتوار کی درمیانی شب پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ڈی چوک میں ”حکومت ہٹاو ملک بچاو“ مہم کے سلسلہ میں دھرنے کے موقع پر بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیڈروں کا پیسہ موجودہ حکمرانوں کی طرح ملک سے باہر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات نہ ماننے والے حکمرانوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ اسمبلیوں میں قبضہ گروپ بیٹھے ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے ذریعے ججز کے انتخاب کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ملک کا سب سے بڑا قبضہ گروپ ہے۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ ہفتے دھرنے کے موقع پر پاکستان کو بچانے کے انقلابی پروگرام پیش کرے گی۔ ایک دن آئے گا جب ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت ہو گی اور دوسرے ممالک سے لوگ پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔ صرف تحریک انصاف ہی ملک کو امریکی غلامی سے نکال سکتا ہے۔ اس موقع پر سابق بیورو کریٹ روئیداد خان نے کہا کہ زرداری اور گیلانی دونوں کرپٹ ہیں اور وہ ملک میں لوٹ مار کی سیاست کر رہے ہیں۔ ملک میں نہ بجلی نہ پانی نہ چینی نہ گیس اور نہ ہی قانون نام کی کوئی چیز ہے۔ کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں۔ امریکہ سے ایک بلین ڈالر لے کر حکومت فوج کے ذریعے آفریدی اور محسود کے خلاف لڑ رہے ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ دھرنے سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اکبر ایس بابر، تحریک انصاف اسلام آباد کے ضلعی صدر عامر مغل، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر فرخ حبیب سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ دھرنا افطاری کے بعد شروع ہوا جس کے دوران نماز اور تراویح بھی ادا کی گئیں۔ دھرنے کے شرکاءسحری تک دھرنا دیئے بیٹھے رہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 130
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 05:17 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ کرے کوئ تبدیلی آ جائے

پاکستان کھپے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-08-11, 11:00 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 201
کمائي: 2,381
شکریہ: 108
142 مراسلہ میں 285 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ۔۔ اللہ عمران خان کی اور تحریک انصاف کے ہر رکن کی حفاظر کرے آمین
پیارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پاکستان, قائداعظم, لوگ, نماز, موجودہ, مقابلہ, اکبر, امریکہ, اسلام, ترمیم, جلد, خلاف, خان, دوران نماز, رات, زرداری, سٹاف, سپریم, عمران خان, عبادت, عدالت, عزت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بوس تو پھر بوس ہوتا ہے۔ احمد بلال دلچسپ اور عجیب 4 05-01-11 04:23 PM
عبدالقدوس کے 19 ہزار مراسلات عبدالقدوس آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 50 13-12-10 10:41 PM
جنت الفردوس کی عظمت میاں شاہد علوم حدیث 1 04-01-09 05:10 PM
روس کی ریل گاڑیاں ابو عمار دلچسپ اور عجیب 1 13-11-08 03:08 PM
وہ لمحہ جب عبدالقدوس ، قلاباز عبدالقدوس بن گیا۔۔۔۔مگرکیوں لاسلکی گپ شپ 59 09-08-08 06:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:14 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger