| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 193
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,508
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تحریک طالبان پاکستان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ کریم انہیں عقل سلیم عطا فرمائے آمین ۔
اور کفار کی سازشوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یہ اک اچھی خبر ہے ۔ شکریہ |
|
|
|
| نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن آدم (22-11-11) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مراسلات: 123
کمائي: 2,610
شکریہ: 17
60 مراسلہ میں 95 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کل ہی پیر کے روز اسٹاک اکسچینج 43 پوائنٹس گری اور شیرز میں بھی کمی آئی۔ تیل اور کھاد کے شیرز پر بھی پریشر رہا۔ ڈالر کے بدلے روپیہ بھی مزید کمزور ہوگیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ امپورٹ پیمنٹس ہیں جو تقریبا 100 ملین ڈالر کے قریب ہیں۔ جب کہ بیرون ملک پاکستانی جو پاکستان پیسے بھیجتے ہیں، ان کے پیسوں کی تعداد 3.5 سے لے کر 4.3 بلین ڈالر ہوگئی ہے، پھر بھی روپے ملک کے حالات اور اقتصادی دباؤ کی وجہ سے نیچے ہے۔
اب خبروں پر آرہا ہے کہ ٹی ٹی پی نے پاکستان میں سیز فائر کا اعلان کردیا ہے اور اس وجہ سے پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے اور ملک کی اقتصادی حالات بہتر ہوں گے۔ میں کہتا ہوں کہ ٹی ٹی پی سے سیز فائر کی امید کرنا ایسا ہے جیسے سورج کے نیچے انڈا تلنے کو کوشش کرنا، یہ بہت لمبی اور تنگ کہانی ہے۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,018
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اوے اللہ کے بندے ، مایوسی کیوں ہو رہے ہو، ہمیشہ اچھے کی امید کرنی چاہیے، پاکستان کی اقتصادی حالت اس پورے خطے میں امن سے منسلک ہے، ابھی ٹی ٹی پی نے سیز فائر کیا ہے، اور اسی طرح اگر حقانی نیٹ ورک اور طالبان بھی سیز فائر دیں تو افغانستان اور پاکستان کی حالت کافی حد تک مستحکم ہو سکتی ہے۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
اب اس کی پروموشن کا ٹاسک تو نہیں مل گیا؟
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,190
شکریہ: 25,210
16,391 مراسلہ میں 41,634 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اب یہ ان کے گن گانے شروع کر دیں گے
چلو ادھر ہو ہوا جدھر کی ہو |
|
|
|
|
|
#7 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,190
شکریہ: 25,210
16,391 مراسلہ میں 41,634 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
![]()
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | dxbgraphics (24-11-11), نبیل خان (23-11-11) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مراسلات: 155
کمائي: 2,854
شکریہ: 5
75 مراسلہ میں 126 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
1 - Number One Newspaper of Pakistan - Daily Jang- Jang Group
لیجئے جی، آپ کی امیدوں پر جلد ہی پانی پھر گیا۔ شیر کے مونھ کو جب خون لگ جاتا ہے تو پھر وہ کوئی اور خوراک نہیں پسند کرتا اور تحریک طالبان کا بقاء ہی بےگناہوں کا خون پی کر ہے تو ان وحشیوں سے آپ کو کس بہتری کی توقع تھی؟ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ یہ منفی سوچ رکھنے والے کوئی ایسا قدم اٹھا ئیں گے جو ترقی کی طرف لے جائے؟
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,018
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ ٹی ٹی پی کو برا سمجھتے ہیں پاکستان کے لیۓ اور طالبان کو اچھا سمجھتے ہیں افغانستان کے لیۓ کیا یہ آپ کا دوہرا معیار نہیں؟ افغانستان کے لیۓ آپ چاہتے ہیں کہ جنگ جاری رہے اور پاکستان کے لیۓ ختم ہو جاۓ، کیا افغان لوگ انسان نہیں؟ ان کو امن سے رہنے کا کوئی حق نہیں
|
|
|
|
| کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا گیا | مفتی (23-11-11) |
|
|
#10 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,190
شکریہ: 25,210
16,391 مراسلہ میں 41,634 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
یہاں اپنے ہی اپنوں سے برسر پیکار ہیں ۔ وہاں افغان مجاہدین 40 ممالک کی بدمست ہاتھی جیسی افواج کو سبق سکھا رہے ہیں اور ان کو جو ان کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں اس لیے امریکہ اور نیٹو کے خلاف جہاں بھی جنگ جاری ہے اسے فی الحال جاری رہنا چاہیے ، کیوں کہ کفر کے غبارے سے اب ہوا نکلنے والی ہے |
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | dxbgraphics (24-11-11) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: آس پاس
عمر: 18
مراسلات: 465
کمائي: 5,290
شکریہ: 1
339 مراسلہ میں 713 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ان شاء اللہ وہ دن دور نہیںجب امریکہ کا حال بھی روس جیسا ہوگا۔ جیسے افغانستان روس کا قبرستان بنا تھا بالکل اسی طرح سے امریکہ کی قبر بھی یہیں بنے گی۔ بس دیکھتے جائو
__________________
زندگی بالکل فیس بک کی مانند ہے کیونکہ زندگی میں ہر کوئی آپ کے پرابلمز کو لائیک کرتا ہے اور ان پہ صرف کمنٹس کرتا ہے، لیکن ان پرابلمز کا حل کوئی نہیںبتاتا، کیونکہ ہر کوئی اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے میں مصروف ہے۔ |
|
|
|
| جاسوس کا شکریہ ادا کیا گیا | dxbgraphics (24-11-11) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,086
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
طالبان کا جنگ بندی کا بیان بڑا خوش آئیند ہے مگر اس بیان کی سیاہی کے خشک ہونے سے پہلےہی طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جنگ بندی کی تردید بھی فرما دی ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خود طالبان کے اندر گروپ پیدا ہو چکے ہیں اور کچھ گروپ جنگ بندی نہ چاہتے ہیں اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد دوبارہ مار دھاڑ پر اتر آئے ہیں۔
قومی مفاد میں افہام و تفہیم کی راہ اپنانے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہئے۔ طالبان کو عرب سپرنگ کے فوائد کو مد نظر رکھنا چاہیے اور القائدہ کی مسلح جدوجہد والی ہٹ دھرمی سے اجتناب کرنا چاہیے۔ جو چیزیں پر امن ذرائع سے، سیاسی جدوجہد سے حاصل ہو سکتی ہیں ،ان کو پر امن طریقے سے حاصل کرنا ،خود طالبان کے اپنے مفاد میں ہے۔ مسلح جوجہد کے بجائے پر امن جدوجہد زیادہ کار آمد و مفید ہے۔ طالبان و القائدہ کی جنگ و جدل اور مار دہاڑ و لوٹ مار کی پالیسی سے پاکستان میں رائے عامہ ان کے خلاف ہوچکی ہے اور خود بہت سے طالبان ہمارے یہان سے بھاگ کر افغانستان میں پناہ لے چکے ہیں۔ ان کے روپے ،پیسے کے سوتے بند ہوچکے ہین اور طالباں روپیہ پیسا اکٹھا کر نے کے لئے ،بلیک نائٹ گروپ کے ذریعہ اغوا برائے تاوان،چوری و ڈاکہ زنی اور بنک ڈکیتویوں کے ذریعہ تحریک کو چلانے کے لئے رقم اکٹھی کر رہے ہین۔ طالبان کی جنگ و جدال کے ہمارے ملک کی معیشت پر بڑے برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ملک کے حالات اس وقت اچھے نہیں ہیں، معیشت بدحالی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہے، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، توانائی کا مسئلہ سنگین ہو رہا ہے، صحت و تعلیم کے شعبے نظر انداز ہو رہے ہیں۔ ملکی معیشت کو 68 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ ہمارے 5ہزار سے زائد فوجی جوانوں کے علاوہ تقریباً 35ہزار بے گناہ پاکستانیوں کی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو گئیں۔ ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں ہوتا، دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے اور تمام انسانوں کے خون کا رنگ سرخ ہے۔ ہمیں اپنے ملک کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کرنے کے لئے استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہ دینا چاہئے اور تمام غیر ملکی دہشت گردوں کو اپنی سرزمین سے طاقت کے زور پر، نکال باہر کرنا چاہیے۔ اگر دہشت گردوں کی سرگرمیاں ہمارے ملک کے لئے قابل مذمت ہے تو ان کی یہی دہشت گردی دوسرے ملکوں کے لئے بھی قابل مذمت ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اورہمارا مذہب اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور دہشت گردی کے سخت خلاف ہے اور اس کے مطابق تمام انسانوں کی جانیں محترم ہیں۔ ملک میں ایک بڑاطبقہ طالبان تحریک کے خلاف سخت آپریشن کر کے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی وکالت کر تا ہے، جو حالات کے مطابق غلط نہ ہے ۔ ان کے مطابق لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ہیں اور یہ کہ طالبان کو کچل کر رکھ دینا چاہیے۔ ان کے مطابق طالبان کے ساتھ 13 معاہدے ہوئے اور ماسوائے 2 معاہدوں کے جوحافظ گل بہادر اور مولوی نذیر کے ساتھ ہوئے ،کوئی بھی معاہدہ دیر پا ثابت نہ ہوا ۔ ان کے مطابق طالبان اس وقت کمزوری کی وجہ سے مذاکرات پر مجبور ہیں مگر کچھ عرصہ بعد پھر وہی ڈھاک کے تین پات ہونگے۔ مگر اس حقیقت سے نظریں نہیں چرانی چاہئیں کہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ اور فاٹا میں بسنے والے قبائلی ہمیشہ پاکستان کا بازؤے شمشیر زن رہے ہیں۔ کشمیر کی جنگ میں ان کا کردار ناقابل فراموش ر ہا ہے۔دفاع پاکستان میں بھی یہ لوگ ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑے اور جانوں کی بیش بہا قربانیاں دیں۔ ان علاقوں میں رہنے والوں کی اکثریت دہشت گرد نہ ہے۔ میرے خیال کے مطابق گاجر اور چھڑی کی پالیسی جاری رہنی چاہئے اور طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ ، امن کی طرف مائل طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہ کرنے چاہیے تاکہ گم گشتہ راہ طالبان پر امن ہو کر ،دوبارہ قومی دہارے مین شامل ہو سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں مگر جو طالبان مائل بہ امن نہ ہوں ان کو کچل کر رکھ دیا جائے ۔ یہ ہی ہمارے ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ Last edited by A Nawaz Khan; 28-11-11 at 12:59 PM. وجہ: Typos and additions |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مراسلات: 123
کمائي: 2,610
شکریہ: 17
60 مراسلہ میں 95 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ویسے ننھے بچوں کے ڈائیپر کی پرموشن چل رہی ہے۔
![]() کلمہ حق، چندہ خواب دیکھنے ہیں تو دیکھ لو، آنکھیں بند کرکے ایسی امیدیں کرنی ہیں تو کرلو۔ جب تک کوئی ان رانگڑوں کی صحیح طرح سے بینڈ نہیں بجاتا، کچھ ہونے نہیں والا۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, url, ہے۔, فائر, کمانڈر, پاکستان, پاکستانی, میں،, ملک, مذاکرات, مسلح, مطابق, wide, www, افواج, اعلان, تحریک, جانب, حق, حملے, خلاف, دئیے, روک, سینئر, طالبان |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| مائیکروسوفٹ ایکسیس کلاس 2 | زارا | مائیکروسوفٹ ایکسیس | 15 | 17-02-12 08:14 PM |
| مائیکروسوفٹ ایکسیس کلاس 1 | زارا | مائیکروسوفٹ ایکسیس | 17 | 17-02-12 08:04 PM |
| ونڈوز پراسیس اور فائل لائبریری سائٹ | یاسر عمران مرزا | ویب سائٹس کا جائزہ | 2 | 19-01-11 02:21 AM |
| ایم ایس ایکسیس سا لوشن | اکرم | مائیکروسوفٹ ایکسیس | 15 | 26-10-10 07:10 AM |
| جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو | ابن جلال | خبریں | 0 | 11-10-08 11:03 PM |