واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تحسین شاہ 21 ماہ میں رخصت ہونےوالے ایف آئی اے کے پانچویں سربراہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-08-11, 03:28 AM   #1
تحسین شاہ 21 ماہ میں رخصت ہونےوالے ایف آئی اے کے پانچویں سربراہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 18-08-11, 03:28 AM

اسلام آباد (رپورٹ: طارق بٹ) تحسین انور شاہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے 21 ماہ میں پانچویں ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ جنہیں سپریم کورٹ کے تحت بڑے پیمانے پر کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات میں منفی رویہ اختیار کرنے پر اپنے منصب سے ہاتھ دھونے پڑے۔ تحسین شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اب ادارے میں کوئی دلچسپی ہے اور نہ کوئی مفاد داﺅ پر لگا ہے۔ تحسین انور شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں بدھ کو پیشی سے ایک روز قبل ہی مجاز حکام کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔ رابطہ کرنے پر ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایف آئی اے سربراہ کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے ہیں‘ سول سروس سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ اپنے سبکدوش ہونے کی وجوہ بیان کرتے ہوئے تحسین انور شاہ نے کہا کہ انہوںنے گزشتہ شب ہی ذہن بنا لیا تھاکہ وہ ا پنے ماتحت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ظفر قریشی کے ماتحت کام نہیں کریں گے۔ اسی لئے انہوں نے وزارت داخلہ کے ذریعہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا تھا۔ جس کی ایڈوانس کاپیاں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی روانہ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں خدمات کے لئے قانون کے تحت ڈائریکٹر جنرل‘ انسپکٹر جنرل پولیس کی طرح ہوتا ہے‘ تمام ایڈیشنل اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز اس کے ماتحت ہوتے ہیں۔ کسی تحقیقات یا تفتیش میں چیف آف آرمی اسٹاف کو کور کمانڈر کا ماتحت بنادیا جانا ناممکن ہوتا ہے۔ تحسین انور شاہ نے کہا کہ ایسے بھی افسران ہوں گے جو اپنے جونیئرز کے تحت کام کرنے پر آمادہ ہوں گے‘ لیکن وہ ان میں سے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قائدے قانون‘ روایات اور خدمات کے لئے اپنا منصب چھوڑا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے کبھی ایف آئی اے سربراہ بننے کی درخواست نہیں کی۔ حکومت نے یہ فیصلہ کیا اور ایک سول سرونٹ کی حیثیت سے انہوں نے اس عہدے کو قبول کیا۔ تحسین انور شاہ سے قبل ملک محمد اقبال نے ڈی جی ایف آئی اے کی حیثیت سے سپریم کورٹ کے 8 اگست کے فیصلے کی روشنی میں ظفر قریشی کو تفتیش سونپنے کے بجائے اس کے احکامات اور ہدایات کی حکم عدولی کی‘ انہیں اس پر توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تاہم رواں سال جون کے وسط میں ریٹائر ہو جانے کے باعث وہ اس مشکل سے نجات پا گئے۔ ان کی جگہ تحسین انور شاہ کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بنایا گیا تاہم وہ بھی دو ماہ سے زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکے۔ ملک اقبال سے قبل وسیم احمد کو تفتیش میں عدم تعاون پر سپریم کورٹ کی جانب سے اظہار برہمی اور عدالتی حکم پر کنٹریکٹ کے نصف مرحلے میں ہی فارغ ہونا پڑا۔ 25 جنوری کے فیصلے کے مطابق جب سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کے ایک ڈائریکٹر امین قاسم دادا کو گرفتار نہ کئے جانے کی وجہ دریافت کی تو ظفر قریشی کے مطابق ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر معظم جاہ نے بتایا کہ امین قاسم دادا کی ایف آئی اے سربراہ وسیم احمد کے کیمپ آفس میں موجودگی کے باعث گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ معظم جاہ نے اپنے بیان کی پھر تصدیق بھی کی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ دوران تفتیش ایف آئی اے حکام نے برطانیہ میں این آئی سی ایل کیس کے بعض ملزمان کے غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹس کے بارے میں سیرئیس آرگنائزڈ کرائم ایجنسی (ایس او سی اے) برطانیہ سے معلومات حاصل کیں تو وسیم احمد نے ان معلومات کو 21 دن تک عدالت سے چھپائے رکھا۔ جس کی ڈائریکٹر ایف آئی اے مرزا سلطان ایم سلیم نے اپنے بیان میں تصدیق بھی کی۔ ظفر اللہ خان بھی ایف آئی اے سربراہ کے طور پر تادیر برقرار نہیں رہ سکے۔ جبکہ طارق کھوسہ کو پاکستان اسٹیل ملز اسکینڈل کی تحقیقات میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ہٹایا گیا۔ اس طرح 21 ماہ میں ایف آئی اے کے 5 ڈائریکٹر جنرلز کو بوجوہ رخصت ہونا پڑا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
پرانا 18-08-11, 03:51 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,677
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لگتا ہے رحمن ملك كے بعد ايف آئي اے كو كوئي دوسرا راس نہيں آ رہا
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کورٹ, کنٹریکٹ, کراچی, پولیس, پاکستان, وزیراعظم, وضاحت, ملک, محمد اقبال, مطابق, اللہ, اسلام, جواب, جانے, حکم, خان, دریافت, درخواست, سپریم, سال, طور, عدم, عدالت, عدالتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قدرت آپ سے سیکنڈ کے ہزارویں حصے کے فاصلے پر یاسر عمران مرزا خبریں 4 31-10-09 12:08 PM
فقط پہلی ہی فرصت میں خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم 10 02-06-09 02:45 AM
سال 2008ء میں پاکستانی ادبی و ثقافتی دنیا سے رخصت ہونے والی شخصیات چیتا چالباز میرا پاکستان 1 01-01-09 07:51 PM
آصف زرداری اچانک ابوظبی روانہ، بلاول کو لندن رخصت کر کے وطن آئیں گے عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:21 AM
آئین کے آرٹیکل 209 میں ترمیم پر غور، صدر جج کو جبری رخصت پر بھیج سکیں گے عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 02:42 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger