واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تحفظ چاہیے،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی قانون سازی ہو گی:دفتر خارجہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-12-10, 04:38 PM   #1
تحفظ چاہیے،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی قانون سازی ہو گی:دفتر خارجہ
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 12-12-10, 04:38 PM

11 دسمبر 2010
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خاجہ کے ترجمان عبد الباسط نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے عارضی تحفظ اور انہیں خصوصی مراعات کی فراہمی کیلئے کی گئی درخواست پر امریکی اراکین کانگریس نے غور شروع کردیا ہے ۔دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بھارتی حدود کی خلاف ورزی کا بیان بے بنیاد ہے۔پاکستان نے اس سلسلے میں ستمبر کے وسط میں امریکی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ امریکہ میں مقیم وہ پاکستانی جن کا تعلق سیلاب اور سے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں سے انہیں امریکہ میں عارضی تحفظ مہیا کیا جائے۔پاکستان کی جانب سے اس درخواست کو الگیرل اور شیلا جیکسن لی سمیت آٹھ ارکین کانگر یس ایک بل کی شکل میں آئندہ ہفتے امریکی خارجہ کمیٹی میںپیش کریں گے جس کی منظوری کے بعد اس بل پر کانگریس میں بحث ہوگی اور اگر کانگریس یہ بل منظور کر لیتی ہے تو تمام وہ پاکستانی جو قانونی طور پر امریکہ میں مقیم ہیں انہیں ایک خاص مدت کیلئے خصوصی تحفظ حاصل ہو جائے گا اور انہیں ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے ورک پرمٹ بھی دیدیا جائے گا تاکہ وہ خاص مدت میں اپنے گھروں کو سپورٹ کر سکیں ۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے عارضی تحفظ ان ممالک کے باشندوں کو فراہم کیا جاتا ہے جو ممالک حالت جنگ میں ہوں یا آفت زدہ قرار دیے گئے ہوں ۔ دوسری جانب ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے اس سال پاکستانی فضائی حدود کی 20اور گزشتہ تین برسوں میں 182مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔یہ بات انہوں نے بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی کہ پاک فضائیہ نے بھارت کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان بے بنیاد ہے جبکہ اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ نے کئی مرتبہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف کی جس پر بھارتی حکومت کو سفارتی ذرائع سے آگاہ کیا گیا جس کا بھارت نے کبھی نوٹس نہیں لیا جس پر انہیں تشویش ہے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 49
Reply With Quote
جواب

Tags
کرتے, کردیا, گے, گئی, گزشتہ, پاکستانیوں, ڈیسک, وزیر, لیا, نیوز, اپنے, انتظامیہ, امریکہ, بھارتی فضائیہ, بے, خلاف, خصوصی, دیے, درخواست, سال, شکل, شروع, طور, عارضی, غور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی غازی کے بعد امریکی غازی (طنزیہ) جارڈ لونر فاروق سرورخان خبریں 0 13-01-11 05:53 AM
”ایک دن جیو کے ساتھ“ میں ثناء میر مہمان اور بینظیر بھٹو کی زندگی پر خصوصی دستاویزی فلم گلاب خان خبریں 0 26-12-10 06:52 AM
پاکستانی طلباءکی بھارت میں خصوصی برین واشنگ کے پرو گرام جاری، حکومت خاموش ALI-OAD خبریں 8 07-03-10 12:46 AM
بلوچستان زلزلہ۔ خصوصی کوریج۔۔۔ اہم خبریں یہاں دیکھیں ابن جلال خبریں 0 29-10-08 05:48 PM
افغانستان میں دراندازی کی تردید محمدعدنان خبریں 0 07-06-08 07:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger