واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تخت لاہور کیلئے سیاسی میدان گرم، پی پی اپوزیشن میں جانے کیلئے تیار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-11, 05:24 AM   #1
تخت لاہور کیلئے سیاسی میدان گرم، پی پی اپوزیشن میں جانے کیلئے تیار
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 08-01-11, 05:24 AM

پنجاب میں پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گی، ہارس ٹریڈنگ سے نیا بحران شروع ہو سکتا ہے
اسلام آباد (طاہر خلیل ) ”تخت لاہور“ کے لئے نیا سیاسی میدان گرم ہو گیا ہے اور پیپلز پارٹی پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ اپنی سیاسی رفاقت توڑ کر اپوزیشن میں جانے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ میاں نواز شریف نے بعض سیاسی مطالبات کے ساتھ 10جنوری تک کی وفاقی حکومت کو مہلت دی تھی جس کے جواب میں وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے بیان دیا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی ڈیڈ لائن کا جواب 10جنوری کے بعد دیں گے۔ مبصرین نے وزیر قانون کے بیان سے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ڈاکٹر بابر اعوان نے میاں نواز شریف کے بارے میں پالیسی بیان ازخود جاری نہیں کیا بلکہ پارٹی قیادت کی م کمل اشیر باد کے بعد انہوں نے پالیسی بیان جاری کیا۔ جس کی تصدیق راجہ ریاض کے اس بیان سے ہوتی ہے کہ پنجاب میں ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود مخلوط حکومت سے خود الگ نہیں ہوںگے۔ ن لیگ چاہے تو پی پی پی کو الگ کر سکتی ہے۔ اس صورتحال کو پنجاب میں ایک بار پھر غیر یقینی حالات سے دوچار کر دیا ہے اور صاف حالات نظر آ رہے ہیں کہ پنجاب کا سیاسی میدان گرم ہو رہا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گورنر پنجاب سلیمان تاثیر کے قتل سے قبل وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے ”جنگ“ سے ایک ملاقات میں واضح طور پر بتایا تھا کہ آئندہ ہفتے سے پنجاب میں پی پی پی اور ق لیگ ایک مشترکہ حکمت عملی پر کام شروع کریں گی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ سوال بنیادی اہمیت کا حامل ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کو حکومت سے نکال دیا جاتا ہے تو کیا ن لیگ پنجاب میں اپنی حکومت برقرار رکھ سکے گی۔ پنجاب کے 371رکنی ایوان میں پارٹی پوزیشن اس طرح ہے۔
نمبر شمار
پارٹی
تعداد
1
پاکستان پیپلز پارٹی
107
2
مسلم لیگ (ن)
171
3
مسلم لیگ (ق)
81
4
جے یو آئی
02
5
آزاد
05
6
مسلم لیگ (ضیائ)
01
7
مسلم لیگ (فنکشنل)
03
8
کل تعداد
370
ایک نشست خالی ہے اور ضمنی الیکشن ہونا ہے۔ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 186ارکان کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو 171ارکان کے ساتھ فارورڈ بلاک کے 41ارکان کی حمایت حاصل ہے اس طرح یہ تعداد 212بنتی ہے۔ اگر پیپلز پارٹی کو حکومت سے نکالا گیا تو پھر دیکھنا یہ ہو گا کہ کیا پی پی پی اور ق لیگ مل کر حکومت سازی میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ پی پی پی کے 107اور ق لیگ کے فارورڈ بلاک سمیت 81ارکان مل کر 188ارکان کے ساتھ پنجاب کی حکومت بنا سکتے ہیں لیکن یہ اسی صورت ممکن ہے کہ فارورڈ بلاک ساتھ دے تاہم ایک اور اہم آئینی پہلو یہ ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد وزیر اعظم / وزیر اعلیٰ کے انتخاب یا عدم اعتماد کے وقت کوئی رکن جو کسی پارٹی کے انتخابی نشان اور اس کے ٹکٹ پر منتخب ہوا وہ پارٹی پالیسی کے خلاف مذکورہ دونوں صورتوں میں ووٹ نہیں دے سکتا بصورت دیگر اس کی نااہلیت لازمی ہو جائے گی اور پھر میثاق جمہوریت کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے ارکان کو نہیں توڑیں گے اور ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو گی۔ اسی لئے ان دنوں ق لیگ فارورڈ بلاک میں جانے والے اپنے ارکان کو منانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ فارورڈ بلاک نے منگل کو اپنا اجلاس بلایا ہے اور یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان کے ارکان کی تعداد 46ہو گئی ہے اگر پنجاب میں پی پی پی کو اقتدار سے علیحدہ کر کے ن لیگ اور فارورڈ بلاک کے ساتھ مل کر نئی حکومت کو کھڑا کیا گیا تو ایسی صورت میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے مذمت کرنے والوں کا اخلاقیات کا درس سوالیہ نشان بن جائے گا۔ اور یہ بات طے ہے کہ پی پی پی کی پنجاب میں اقتدار سے رخصتی کے بعد ن لیگ صرف فارورڈ بلاک کے ذریعے اپنا اقتدار قائم رکھ سکے گی۔ کیونکہ ن لیگ کے ساتھ اتنی اکثریت نہیں کہ وہ تنہا حکومت بنا سکے اور پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کے ساتھ ہی ملک میں نیا سیاسی بحران شروع ہو سکتا ہے جس کی پیش بندی کے طور پر پی پی پی نے ایم کیو ایم کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کیا ہے تاکہ پنجاب میں ممکنہ تبدیلی کے ساتھ ن لیگ کو مرکز میں چھیڑ چھاڑ کا موقع نہ مل سکے۔ اگر ایم کیو ایم اپوزیشن میں رہتی تو پھر ن لیگ کے لئے مرکزمیں پی پی پی کے اقتدار کو چیلنج کرنے میں کوئی دشواری نہیں تھی۔ پی پی پی نے بظاہر یہ محاذ بند کرایا ہے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 62
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کوششوں, گئی, وقت, وزیر, نواز, نواز شریف, نظر, موقع, ممکن, مخلوط, ایم کیو ایم, اعلیٰ, ترمیم, جواب, خلیل, خلاف, دی, شروع, علیحدہ, عدم, صورتحال, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
’غیر مقبول سیاسی فیصلے بھی کیے جائیں گے‘ ALI-OAD خبریں 0 15-11-10 11:23 PM
کارکن تیا ر ہیں ،مجھے کسی وقت بھی مار دیا جائے گا : الطا ف حسین جاویداسد خبریں 9 27-09-10 06:53 PM
پی پی اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججوں پر تنقید، سیاسی طوفان بپا کرنیکا الزام گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:33 AM
سانپ رے سانپ تیری کون سی دُم سیدھی میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 8 06-08-10 09:04 AM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger