واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تربیلاحملہ: 16 ہلاکتیں، تحقیقات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-07, 09:35 PM   #1
تربیلاحملہ: 16 ہلاکتیں، تحقیقات
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 14-09-07, 09:35 PM

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات تربیلا غازی کے مقام پر فوج کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کی کنٹین میں ہونے والا دھماکہ بظاہر خودکش حملہ معلوم ہو رہا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔
بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں سولہ فوجی ہلاک جبکہ انتیس زخمی ہوئے ہیں اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔انکے بقول زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں مختلف فوجی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق فوج کے سپیشل سروسز گروپ سے ہے۔


آرمی کینٹین میں دھماکہ: کمانڈوز سمیت 15 ہلاک
جنوبی وزیرستان میں کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک

انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعہ کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ شک کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا ان فوجیوں نے لال مسجد کے خلاف ہونے والے آپریشن میں حصہ لیا تھا تو میجر جنرل وحید ارشد نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ’ خواہ مخواہ‘ اس سے لال مسجد کے آپریشن کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔

انکے بقول’اس واقعہ کو غلط طریقے سے لال مسجد کیخلاف ہونے والے آپریشن کے ساتھ لِنک کیا جا رہا ہے۔ وہ آپریشن بھی فوجیوں نے کیا تھا اور یہ بھی فوجی ہیں۔ فوجی مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر مختلف خدمات سرانجام دیتےہیں جن کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کی جاسکتیں اور نہ ہی ہم اس قسم کے لنِک نکالتے ہیں۔ یہ میڈیا کا مسئلہ ہے اور وہ لنکس نکالنے کا ماہر ہے۔‘

ادھر تربیلا غازی سے متصل ضلع صوابی میں اطلاعات کے مطابق حکام نے تین بھائیوں کواس دھماکے کے شبہہ میں مبینہ طور پر گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بجے ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی کے حیدر نامی کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور تین بھائیوں سلیم، عارف اور امیر محمد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق امیر محمد نامی فوج سے بطور سپاہی ریٹائرمنٹ کے بعد تربیلا غازی میں واپڈا کالونی میں ڈھائی مہینے قبل سکیورٹی گارڈ بھر تی ہوئے تھے اور وہ آجکل چھٹیوں کے سلسلے میں اپنے گھر آئے تھے جبکہ انکے دو بھائیوں میں سے سلیم سبزی فروش اور عارف کا کریانہ سٹور ہے۔

تحصیل ٹوپی میں ایک پولیس آفسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ فوج اور پولیس کے مشترکہ چھاپے کے دوران صرف امیر محمد نامی شخص کو مبینہ طورگرفتار کیا گیا ہے۔

جمعرات کی رات کو ہونے والا دھماکہ صوبہ سرحد کے تحصیل غازی کے صدر مقام غازی سے تقریباً تین کلومیٹر دور تربیلا ڈیم کی ملازمین کے لیے بنائی گئی واپڈا کالونی میں واقع پی ایف ایل نامی کالونی میں ہوا تھا جو فوجیوں کے لیے مخصوص ہے۔

کالونی سے آدھ کلومیٹر پر واقع پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او زاہد خان نے بی بی سی کوبتایا کہ پی ایف کالونی میں واقع فوجی کنٹین کے دو داخلی راستے ہیں جن پر چوبیس گھنٹے فوجی تعینات ہوتے ہیں اور وہاں پر سویلین کا داخلہ ناممکن ہوتا ہے۔

تاہم ایس ایچ او کے بقول فوجیوں کی رہائشی کالونی میں سویلین کا آنا جانا زیادہ مشکل نہیں ہے لیکن پھر بھی وہاں داخل ہونے کے لیے متعلقہ شخص سے اجازت لینے کے بعد ایک پاس جاری ہوتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات کی رات ہونے والے دھماکے کے فوراً بعد وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے تھے مگر انہیں گیٹ پر ہی روک کر اندر جانے نہیں دیا گیا۔

ہری پور سے سرحد اسمبلی کے رکن فیصل زمان نے جمعرات کی رات بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ تربیلا میں ہونیوالا بم دھماکہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ فوجی کالونی پی ایف ایل میں شام ساڑھے سات بجے کے قریب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ’خودکش حملہ آور‘ میس کے اندر داخل ہوا اور اپنے جسم سے باندھے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا۔ فیصل زمان کے بقول ہلاک ہونے والے تمام فوجی ایس ایس جی کے اہلکار ہیں اور ان کا تعلق کرار کمپنی سے تھا۔

اس واقعہ سے چند روز قبل راولپنڈی میں ایک بس میں ہونیوالے دھماکے سے پندرہ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی بس فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی (انٹر سروسز انٹیلیجنس) کے اہلکاروں کو دفتر لارہی تھی۔

بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 350
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستانی, مکمل, مسجد, معلوم, آپریشن, امیر, جواب, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, خان, دھماکہ, شام, شخص, صوابی, صوبہ, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈیپریشن کا علاج: ریمنڈ سے امریکی خاتون قونصلر کی ملاقاتیں، لوڈوکھیلتی رہیں گلاب خان خبریں 4 24-02-11 09:54 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger