واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ترقیاتی ادارے نے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں اسلام آبادکو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-02-08, 09:25 AM   #1
ترقیاتی ادارے نے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں اسلام آبادکو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا
وجدان وجدان آف لائن ہے 11-02-08, 09:25 AM

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کا جدید ترین شہر بنانے کا دعویٰ کرنے والے سی ڈی اے حکام نے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں اسلام آباد کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ بروقت مکمل نہیں ہو سکا جبکہ عوامی شکایات اور تنقید سے بچنے کیلئے زیر تعمیر کئی منصوبوں کا افتتاح کیاگیا اور شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار سے مارکیٹو ں، بازاروں سمیت تجارتی مراکز شہریوں کیلئے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں شہر کو روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کرنے کے باوجود کئی سیکٹر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں ۔سٹریٹ لائٹس خراب پڑی ہوئی ہیں ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے سلسلے نے سی ڈی اے حکام کے دعوئوں کو بے نقاب کر دیاہے

سی ڈی اے کے موجودہ حکام نے شہر کو دنیا کے جدید ترین اور خوبصورت شہروں کے برابر لانے کے کئی دفعہ وعدے کئے اور اس حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری نے ادارے کے تمام ڈائریکٹوریٹ کے حکام کو کھل کر اجازت دی تھی ، شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ادارے کے اندر کئی نئے ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کئے گئے تھے ، آئے روز چھ ماہ اور ایک سال کی مدت کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیاتھا چائنا چوک انڈر پاس کا افتتاح کرنے کے باوجود ابھی تک زیر تعمیر ہے سیونتھ ایونیو روڈ کا افتتاح کرنے کے باوجود مزدو کام کرتے نظر آرہے ہیں کلثوم چوک انڈر پاس ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے نائنتھ ایونیو کی تعمیر بھی بروقت نہیں ہو سکی جبکہ شہر کے مختلف سیکٹروں میں ہفتہ وار بازار دو سال اپ گریڈیشن کے منصوبے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا جس سے عام شہریوں کو اشیائے ضروریہ خریدنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ان بازاروں میں ہزاروں سٹال قائم کئے گئے ہیں جو من پسند افراد کو دئیے جانے کا الزام بھی لگایا جارہا ہے

اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں کھیلوں کے گرائونڈز کی اپ گریڈیشن پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے مگر ابھی تک کوئی گرائونڈ مکمل نہیں ہوا ہے لائٹس لگانے کیلئے پول لگا دئیے گئے ہیں لائٹس غائب ہیں جبکہ بعض جگہوں پر لائٹس پول بھی نظر نہیں آر ہے ہیں اور جنگلے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ شہر میں سٹریٹ لائٹس کے نظام کو ٹھیک کرنے پر کئی بار کرو ڑوں روپے کا فنڈز استعمال کیاگیا مگر اس کے باوجود بھی جی سکس ، جی سیون ، جی ایٹ ، جی الیون سیکٹرز میں اندھیرا چھایا رہتا ہے بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سیکٹروں کے اندر بھی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور حالیہ بارشوں نے سی ڈی اے کے ان ترقیاتی منصوبوں کو بے نقاب کیا ہے جن میں ناقص میٹریل استعمال کیاگیا چیئرمین سی ڈی اے نے چائنا چوک انڈر پاس کے افتتاح کرنے کے موقع پر معیاری کام نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیاتھا اور ٹھیکیدار وںکو مزید فنڈز جاری کرنے کا عمل روک دیا گیا تھا

شہر کے اندر صفائی کے ٹھیکیداری نظام کے باعث ہر جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آنے لگے ہیں گھروں اور مارکیٹوں سے کئی کئی ہفتے کوڑا نہیں اٹھایا جارہا ہے گندگی کے باعث خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہاہے گزشتہ کئی سالوں سے شہر کے اندر تجاوزات کی بھر مار میں اضافہ ہو رہاہے اور شعبہ انفورسمنٹ میں سینکڑوں کی بھرتی ہونے کے باوجود بھی ان تجاوزات کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا جس کے باعث اب ہر طرف تجاوزات نظر آر ہے ہیں اور سی ڈی اے کے اہلکار اور انسپکٹرز تجاوزات ختم کرنے کی آپریشن کے نام پر بھتہ وصولی کرنے لگے ہیں سبزی منڈی ، فیض آباد چوک ، آبپارہ چوک ،کراچی کمپنی ، ستارہ مارکیٹ ، میلوڈی مارکیٹ ، آبپارہ ، نیو مارکیٹ ، ارم مارکیٹ میں آئے روز تجاوزات میں اضافہ ان اہلکاروں کی غفلت کا نتیجہ ہے بتایا گیا کہ میلوڈی فوڈ پارک کے ناکام اور برطرف منیجر کو سبزی منڈی کا انچارج مقر کیاہے وہاں پر بھی وہ ناکام نظر آرہے ہیں لیکن شعبہ ڈی ایم اے کے حکام اپنے آفیسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ان سی ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے شہر کے اندر تمام برساتی نالوں کے ارد گرد کچی آبادیوں میں تعمیر ہونے کا عمل جاری ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا باعث بن سکتی ہے اس لئے سی ڈی اے حکام کو شہر کو خوبصورت اور لوگوں کی پسندیدہ قرار دینے کیلئے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا نا ہو گا اور اگر ادارے کے آفیسران یا اہلکار کسی طرح کی بد عنوانی میں ملوث ہیں تو ان کے خلاف ایکشن لینا ہو گا

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 214
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ٹریفک, پسند, پسندیدہ, نظر, مکمل, موقع, موجودہ, منصوبہ, آپریشن, الزام, اسلام, خلاف, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 06:52 AM
خوبصورتی میں اضافے کی تراکیب The Great گھریلو ٹوٹکے 3 26-08-09 12:11 AM
پاکستان پر واضح کر دیا قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال پوری دنیا کی سلامتی کیلئے اہم ہے‘امریک ابن جلال خبریں 0 19-09-08 10:30 PM
دھاندلی کر نیوالوں سے سختی سے نمٹیں گے،انتخابات ہر صورت میں 18 فروری کو ہو نگے،الیکشن کمیشن عبدالقدوس خبریں 0 04-02-08 06:40 AM
حکومت لیاری میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہے، قائم علی شاہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger