|
ترکی: حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی، دو سابق جرنیلوں سمیت 7 افراد گرف

02-07-08, 07:36 AM
ترکی: حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی، دو سابق جرنیلوں سمیت 7 افراد گرفتار
انقرہ ( فرقان حمید/ نمائندہ جنگ)ترکی جہاں پر ہمیشہ ہی فوج نے کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر رکھی ہے پہلی بار برسر اقتدار جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی کے دور میں اپنی اس گرفت کو دھچکہ لگتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے ۔ آج صبح استنبول کے اٹارنی جنرل کے حکم سے انقرہ میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور سات افراد کو حراست میں لیا گیا جن پر برسر اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حراست میں لئے جانے والے افراد میں دو سابق لیفٹننٹ جنرل بھی شامل ہیں جو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ ان دونوں سابق جنرلوں کو جو سرکاری رہائش گاہ میں مقیم تھے صبح سویرے چھاپہ مارتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا ۔ سابق لیفٹننٹ جنرل شینر ایر انویگر اور سابق لیفٹیننٹ جنرل خورشید تولون کے گھر کی تلاشی کا کام تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا اور اس کے بعد پولیس نے دونوں جنرلوں کو حراست میں لیتے ہوئے انقرہ کے محکمہ پولیس کے ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا، اب دونوں جنرلوں کو استنبول کی عدلیہ کے روبرو پیش کیا جائیگا۔ دریں اثناء دونوں جنرلوں کے علاوہ انقرہ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین سینان آئیگون اور ترکی کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صحافی مطصفٰے بالبائے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ، یہ تمام افراد موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے خفیہ کارروائیوں میں مصروف تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|