واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ترک صدرسیاسی جماعتوں کوبائیکاٹ سے روکنے کیلئے آئے تھے،ذرائع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-07, 08:50 AM   #1
ترک صدرسیاسی جماعتوں کوبائیکاٹ سے روکنے کیلئے آئے تھے،ذرائع
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-12-07, 08:50 AM

اسلام آباد(رپورٹ :…رؤف کلاسرا)ترک صدر عبداللہ گل کے بارے میں کہاجارہاہے کہ انہو ں نے پاکستان کے حکومت سے ناراض سیاسی رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آرمی جرنلز سے نمٹنے کیلئے صبر سے کام لیں اور اس سلسلے میں ترک سیاستدانوں سے سبق سیکھیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ صدارت کے منصب پر فائز ہونے سے قبل عبداللہ گل کے ترک آرمی جرنلز اور اعلیٰ ججز سے تعلقات کافی کشیدہ تھے۔ترک فوج عبداللہ گل کی صدارتی انتخاب میں فتح پر خوش نہیں تھی اور چیف آف دی ترکش جنرل اسٹاف ان کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے جبکہ حزب اختلاف رپبلکن پیپلز پارٹی نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا۔یہاں تک کہ لال اسکارف میں ملبوس ان کی اہلیہ کو بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہونے دیا گیاتھا۔حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ عبداللہ ایک ایسے دوستانہ ملک کے سربراہ ہیں جس سے صدر پرویز بہت زیادہ متاثر ہیں اور اسی وجہ سے حز ب اختلاف کی جماعتوں کو الیکشن کے بائیکاٹ سے روکنے کیلئے ان کی خدمات حاصل کی گئیں۔ترک صدر نے صدر پرویز کو مایوس نہیں کیا اور ان کا پیغام حزب اختلاف کے رہنماؤں تک پہنچا دیا۔ذرائع نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی منظر نامے پر ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کی وجہ سے ترک صدر کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی گئی اور کہا گیا کہ پاکستانی سیاسی رہنماؤں کو اپنے ترک فوج کے ان افسران سے نمٹنے کے تجربات سے آگاہ کریں جن کا سیاست میں کافی عمل دخل تھا۔ان کے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ اس طرح کی ساری صورتحال سے نمٹ چکے ہیں تو وہ اس سلسلے میں سیاسی رہنماؤں کو بہتر مشاورت فراہم کرسکتے ہیں۔پاکستانی سیاسی رہنماء کسی بھی طور پر کسی امریکی یا سعودی شخصیت کی بات (فرینڈلی ایڈوائس)سننے پر آمادہ نہیں تھے اس بنا ء پرترک صدر کو پاکستان کے داخلی معاملا ت میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا گیا۔ترکی اور وہاں کی عوام کو پاکستان عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس وجہ سے میڈیا ،سیاستدا ن اور لوگوں کو ان کے ملک کے داخلی معاملات پر دخل اندازی پر اعتراض نہیں ہو گا جیسا کہ پہلے سعودی عرب اور امریکا کے معاملے میں ہوا تھا۔موجودہ صورتحال سے ایسا لگتا ہے کہ معاملے کے سدھار کیلئے کھیلا گیا جوا کامیاب ہو گیا ہے کہ کیونکہ سیاسی جماعتوں ، عوام ،میڈیا سمیت کسی بھی جانب سے عبداللہ گل کی پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر اعتراضات نہیں اٹھائے گئے۔ذرائع کے مطابق ترک صدر عبداللہ گل نے بینظیر بھٹو ، قاضی حسین ،نواز شریف اور عمران خان کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ آ پ سب کے مفاد میں ہے کہ آپ لوگ جان لیں فوج سے کس طرح نمٹنا ہے اور اسے کس طرح ملکی سیاست سے الگ رکھنا ہے۔سیاسی رہنماؤں کیلئے ان کا پیغام بلکل واضح تھا کہ ”آپ لوگ صبر کریں اور ترک سیاستدانوں سے سیکھیں کہ فوج سے کس طرح نمٹا جائے اور سب سے اہم یہ کہ الیکشن کا بائیکاٹ کر کے اپنے منظم مخالفین کیلئے میدان کھلا نہ چھوڑیں۔پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ی نیوز کو بتایا کہ ترک صدر عبداللہ گل نے محترمہ بینظیر بھٹو سے گفتگو کے دوران کہاکہ ترک عوام اور وہ ان کی وطن واپسی اور جمہوری میں حصہ لینے پر بہت خوش ہیں۔جب فرحت اللہ بابر سے پوچھا گیا کہ ترک صدر نے پاکستانی سیاستدانوں کو کس قسم کے مشوروں سے نوازاہے اس پر انہوں نے جواب دیا مجھے اس حوالے سے مکمل علم نہیں ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 320
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, نیوز, مکمل, اسلام, اعلیٰ, ترک, جوا, جواب, خوش, خان, عمران, عمران خان, عزت, صورتحال, صبر, صدارت, صدارتی, صدر, صدرسیاسی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چینی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی صدر مشرف سے الگ الگ ملاقاتیں ابن جلال خبریں 0 13-04-08 06:49 PM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM
سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:27 PM
انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے47 سیاسی جماعتوں کی کا نفر نس9 دسمبر کو طلب عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:37 AM
الیکشن کمیشن 3دسمبر کو سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کیلئے نشانات جاری کرے گا عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:19 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger