واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تریسٹھ برسوں میں کھڑاکیاگیامعاشی ڈھانچہ برباد، رپورٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-08-10, 05:50 PM   #1
تریسٹھ برسوں میں کھڑاکیاگیامعاشی ڈھانچہ برباد، رپورٹ
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 14-08-10, 05:50 PM

کراچی: صفدر عباس نقوی کی آج ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تریسٹھ برسوں میں ایک ایک اینٹ کر کے جو معاشی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا تھا،حالیہ سیلاب نے گھڑی بھر میں اسے تباہ و برباد کر دیا۔کسی بھی ملک کی معیشت کا انحصار اس کی زراعت اور صنعت و حرفت کے شعبوں پر ہوتا ہے۔ اگر کھیت سوکھ جائیں اور صنعتی پہیہ رک جائے تو ترقی خواب بن جاتی ہے۔ آزادی کی نعمت ملنے کے بعد پاکستان کو ان گنت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سن انیس سو سینتالیس میں پاکستان میں کل چونتیس چھوٹے اور درمیانے درجے کے کارخانے تھے، جن میں محنت کشوں کی مجوعی تعداد چھبیس ہزار چار سو تھی۔ صرف دو سال کے قلیل عرصے میں مجموعی قومی پیداوار میں صنعتی شعبے کا حصہ سات فیصد ہوگیا۔

صنعتی منصوبہ بندی کے تحت انیس سو پچاس میں چھ سالہ منصوبہ وضع کیا گیا، جسے کولمبو پلان بھی کہا جاتا ہے۔ اسی منصوبے کے تحت انیس سو باون میں پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کی گئی اور اگست انیس سو اکسٹھ میں پاکستان صنعتی ترقیاتی بینک قائم کیا گیا۔انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائی میں چھوٹی صنعتوں پر توجہ دے کر معاشی ترقی کی بنیاد رکھی گئی، حکومت نے انیس سو ستاون میں آزادانہ درآمدی لائسنس کی پالیسی ختم کر کے ملکی پیداوار میں اضافے کے لئے اشیائے سرمایہ اور خام مال کی درآمد کے لئے نرم پالیسی اختیار کی۔ جس سے صنعتی پہیہ تیزی کے ساتھ گھوما لیکن ابھی صنعتی ترقی کا عمل شروع ہی ہوا تھا کہ انیس سو باہتر میں حکومت نے صنعتوں کو قومی تحویل میں لے لیا جس سے معاشی ترقی پر کاری ضرب لگی۔

پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک میں صنعتوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ تریسٹھ سال گزرنے کے بعد جی ڈی پی میں صنعتوں کا حصہ چھبیس فیصد، برآمدات میں ترپن فیصد اور روزگار کی فراہمی میں تریسٹھ فیصد ہے۔ اگرچہ ملکی ترقی میں صنعت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا لیکن آج بھی اس شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے مثبت پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

Attached Images
 

__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (15-08-10)
جواب

Tags
color, magenta, ہوتا, ہے۔, کراچی, گئی, پاکستان, ملک, ملنے, منصوبہ, مطابق, آج, آزادی, اہمیت, توجہ, جائیں, جائے, حصہ, دے, سال, شروع, عباس, صفدر, صنعت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گرین گریپس ورڈپریس سانچہ پوشاک عبدالقدوس اردو بلاگنگ 11 08-09-11 07:38 PM
پاکستان کی شہ رگ پر بھارتی قبضے کے تریسٹھ سال ،کل یوم سیاہ ، مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریاں جاویداسد خبریں 5 26-10-10 10:46 PM
زمین پر اُگنے والاپہلا پودے کا ڈھانچہ دریافت جاویداسد دلچسپ اور عجیب 1 19-10-10 10:11 AM
ورڈپریس پر2mbسے زیادہ کی بیک اپ فائل کوکیسے امپورٹ کروں فرحان دانش Ask Experts ماہرین کی رائے 16 03-10-10 07:01 AM
ورڈپریس کی اردو پوشاکیں؟ اکرم اردو پریس (http://wordpress.pk) 0 30-06-09 12:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger