واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تعلمی اداروں کو فاؤنڈری سمجھ کر قبضے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، بابر اعوان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-12-10, 04:52 PM   #1
تعلمی اداروں کو فاؤنڈری سمجھ کر قبضے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، بابر اعوان
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 12-12-10, 04:52 PM

لاہور(نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیگی ،تعلیمی اداروں کو فاونڈری سمجھ کر ان پر قبضے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، پنجاب میں طلباء اور اساتذہ کو اس دن لاٹھی چارج اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا جس روز پنجاب سمیت پوری دنیا میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا تھا اور اس دوران محرم الحرام جیسے مقدس مہینے کا بھی لحاظ نہیں کیا گیاجس کی پوری قوم مذمت کرتی ہے۔ ایوان عدل میں توڑ پھوڑ کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے طور پر45لاکھ اور اس واقعہ میں زخمی ہونے والے 76 وکلاء کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دینے کا بھی اعلان کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حاجی عزیز الرحمن چن کے گھر ملاقات کے لئے آنیوالے آل پاکستان ٹیچرز فیڈریشن، تعلیم بچاو تحریک، متحدہ طلباء محاذ اور دیگر تنظیموں کے مشترکہ وفد سے ملنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مشتاق اعوان، فائزہ ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین نے بھی اس ظلم و تشدد کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران اس سے قبل شوگر اور پولٹری کی فاونڈری بنا چکے ہیں اور اس سے بھی پہلے بنک میاں منشا کو دیدئیے مگر ہم تعلیم اور تعلیمی اداروں میں ان کی منشا نہیں چلنے دینگے یہاں صرف طلباء اور اساتذہ کی منشا چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سیاست نہیں، وفاقی حکومت طلباء اور اساتذہ کیساتھ ہے،پاکستان میں مافیاز کے ذریعے تعلیم کو غریب کے ہاتھ اور گھر سے نہیں نکلنے دینگے،پیپلز پارٹی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ''پیدا گیر'' بورڈز برداشت نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے26کالجز پر قبضے کے لئے انڈر گریجوایٹ اور میٹرک پاس افراد بورڈ آف گورنرز میں لگائے جا رہے ہیں،حکمران سمجھ لیں کہ تعلیم عبادت ہے کوئی منافع نہیں وہ ہر جگہ منافع تلاش نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ شہر میں پلازے اور مارکیٹیں بنانے والوں کو بڑے بڑے گرائونڈ اور کمرے نظر آ رہے ہیں مگر ہم انہیں غریب کے بچے کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دینگے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سیاسی انتقام کے طور پر کئے گئے اساتذہ کے تبادلے اور مقدمات ختم کئے جائیں۔اس موقع پر انہوں نے ایوان عدل میں توڑ پھوڑ کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے طور پر45لاکھ اور اس واقعہ میں زخمی ہونے والے 76وکلاء کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دینے کا بھی اعلان کیا، لاٹھی گولی کی سرکار اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،18ویں ترمیم کے بعد طلباء یونینوں کے انتخابات کرانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت یہ فوری طور پر کرائے اگر کوئی قانونی امداد چاہیے تو وزارت قانون حاضر ہے۔
__________________
جاویداسد

Last edited by shafresha; 12-12-10 at 06:00 PM.. وجہ: عنوان کی تصیح!

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 165
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-12-10), فرحان دانش (12-12-10)
پرانا 12-12-10, 06:43 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئرنگ کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فوری, ہے۔, کوشش, گھر, پہلے, پاکستان, وزیر, نظر, موقع, ملک, معلوم, تلاش, ترمیم, خصوصی, دنیا, سیاست, شہر, طور, عالمی, عبادت, عدل, عزیز, غریب, صوبائی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ جاویداسد خبریں 1 24-08-10 11:23 PM
اسلام میں عورت کے تعلیمی حقوق عبداللہ حیدر حقوق انسان 0 12-11-08 12:07 AM
7 ملکوں کے خفیہ اداروں نے بے نظیرکے قتل سے متعلق معلومات جمع کرنا شروع کردیں ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 09:32 AM
سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:24 AM
مہنگے ریستوران پارکوں کے بجائے کمرشل علاقوں میں تعمیر کئے جائیں، چیف جسٹس خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger