واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تعلیمی ترقی کےلئے مساجد میں جدید درسگاہیں قائم کی جائیں، خوش بخت شجاعت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-03-11, 07:00 AM   #1
تعلیمی ترقی کےلئے مساجد میں جدید درسگاہیں قائم کی جائیں، خوش بخت شجاعت
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 11-03-11, 07:00 AM

نیشنل ایجوکیشن کانفرنس بلائی جائے، احسن اقبال و دیگر کی جیو کے کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو
کراچی (جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی مسائل کے حل کےلئے ضروری ہے کہ مساجد میں جدید درسگاہیں قائم کر دی جائیں جبکہ مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تما م پارٹیوں کے سربراہان کی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس بلائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے پاکستان کے تعلیمی مسائل کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں ماہر تعلیم مہناز عزیز بھی شریک تھیں۔ خوش بخت شجاعت نے تعلیمی مسائل کے حل کےلئے دو تجاویز دیں۔انکی پہلی تجویز یہ تھی کہ پاکستان میں معیار تعلیم کو بہتر کر نے کےلئے سیاسی پارٹیوں کو چاہئے کہ جب وہ ٹکٹ دیں تو اپنے ان نمائندوں کو انکے خاندان سمیت ایسے علاقوں میں بھیجیں جہاں پر تعلیمی اداروں کی حالت بہت خراب ہے۔ پاکستان میںایسا انفرا اسٹرکچر مساجد کی صورت میں موجود ہے جہاں پر صفائی،بجلی اور پانی جیسی سہولتیں موجود ہیں لہٰذا ان مساجد میں جدید درسگاہیں قائم کر دینی چاہئیں۔ دوسری تجویز انہوں نے یہ دی کہ ہم تعلیمی لحاظ سے آئی سی یو میں ہیں، ہمیں اس مسئلے کا فوری حل نکالنا ہوگا، حکومت ان پرائیوٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کے ساتھ یہ شرط بھی عائد کر دے کہ ان اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ہو گی جس میں غریب بچے بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ ماہر تعلیم مہناز عزیز نے کہا کہ جوبچے ا سکول نہیں جاتے، انہیں فوری طور پر اسکول بھیجنے کی ضرورت ہے، اس مقصد کےلئے تعلیم کا بجٹ بڑھانا بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں اور 70 سے 80 لاکھ بچے پرائمری اسکولوں میں پڑھنے سے محروم ہیں۔ پروگرام کے دوران میزبان حامد میر نے یونیسکو کے اعدادو شماربھی پیش کئے جنکے مطابق پاکستان میں 73 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔حامد میر نے یہ سوال بار بار اٹھایا کہ کیا یہ بچے مستقبل میں خطرہ بن جائینگے اور اگر ایسا ہے تو کیا کرنے کی ضرورت ہے کہ ان بچوں کو اسکول بھیجا جا سکے؟۔ ایک سوال کے جواب میں خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم میں انقلابی کام نہ کرنے کی وجہ سے ہم تعلیمی مسائل کا حل پانچ سو سال میں بھی نہیں ڈھونڈ سکتے۔ پاکستان میں ایسے اسکول ہزاروں کی تعداد میں ہیں جنکی عمارتیں مخدو ش ہو چکی ہیں اور یہ حالات اس وقت تک نہیں بدل سکتے جب تک کہ سیاستدان اس پر سنجیدگی سے نہیں سوچتے۔ پروگرام میں محمد عرفان ،تفسیر حسین اور لبنیٰ ٹومس کی رپورٹس بھی دکھائیں گئیں۔ ان میں کراچی کے ایک علاقے شاہ فیصل کالونی کا ایک ا سکول سعدی گورنمنٹ بوائزا سکول بھی دکھایا گیا جہاں بچے پتھروں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ملتان کے علاقے چاہ دینے والا بوسن جو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بھی حلقہ ہے کا بھی ایک گورنمنٹ ا سکول دکھایا گیا جہاںبچے بجلی اور پانی کے بغیر پڑھ رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ راولپنڈی کے گورنمنٹ پہلوی ہائی ا سکول کی بھی رپورٹ دکھائی گئی جہاں بچے کلاس رومز کی بجائے کھلے آسمان تلے پڑھ رہے تھے اور اسکول میں گٹر کا پانی کھڑا تھا۔مہناز عزیز نے تعلیمی مسائل کے حل کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کو اسکول بھیجنے کےلئے میڈیا اور پارلیمنٹ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ پروگرام میں بلوچستان کے دو طلبا کا بھی موقف سنایا گیا جو بلوچستان میں تعلیمی مسائل پر بات کر رہے تھے ۔بولان میڈیکل کالج کے طالب علم ابو بکر بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صرف ایک میڈیکل کالج ہے جسے مشرف نے پانچ سال پہلے یونیورسٹی کا درجہ دیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ بلوچ طلبا نے بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی بنائی جس نے ایجوکیشن پر ایک رپورٹ مرتب کی ،یہ رپورٹ حکومت کو بھی بھیجی لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔مقصود بلوچ کا بھی یہ کہنا تھا کہ بلوچستان میں صرف پانچ یونیورسٹیز ہیں جن میں بلوچوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔احسن اقبال نے یہ بھی تجویز دی کہ مرکز میں نیشنل ایجوکیشن کمیشن بنایا جائے جو صوبائی وزیر تعلیم کے ساتھ مل کر کام کرے اور تمام پارٹیوں کی ایک خصوصی کمیٹی بھی بنائی جائے جو اس سلسلے میں کام کرے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 190
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ام حازم (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 09:37 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,853
کمائي: 278,087
شکریہ: 1,155
6,267 مراسلہ میں 14,147 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

دیکھتے ہیں اس بات پر عمل پیراکب ہوتے ہیں۔ نیوز کا شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-03-11, 09:40 AM   #3
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,508
کمائي: 52,471
شکریہ: 5,865
3,225 مراسلہ میں 6,941 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جدید درسگاہوں کا مفہوم بھی بتا دیتیں محترمہ
سب ڈرامہ خبر میں آنے کے لئیے ڈرامہ
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-03-11), ام حازم (12-03-11)
پرانا 12-03-11, 01:42 AM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ننھا بچہ مراسلہ دیکھیں
جدید درسگاہوں کا مفہوم بھی بتا دیتیں محترمہ
سب ڈرامہ خبر میں آنے کے لئیے ڈرامہ
جدید درس گاہوں کا مطلب یہ ہے کہ ان درسگاہوں کو جدید بنانے کے کے لیئے بجٹ میں ایک رقم رکھی جائے اور پوری ہڑپ کر لی جائے
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام حازم (12-03-11)
پرانا 12-03-11, 04:52 AM   #5
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 94
کمائي: 970
شکریہ: 994
56 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مساجد میں جدید درسگاہیں‌بن جائیں‌گی تو کیا مساجد ختم کردیں‌گے؟؟؟؟؟ یا مساجد کے سے منسلک کچھ اراضی پر جدید درسگاہیں‌ بنانے کے متعلق بات کی محترمہ نے؟؟؟؟
ام حازم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کلاس, کالج, کراچی, پاکستان, وزیراعظم, نیوز, نظر, مکمل, مسائل, بچوں, جواب, حل, خوش, خصوصی, سال, علم, علاقے, عمارتیں, عائد, عرفان, عزیز, غریب, صوبائی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دنیا میں شوق نہ کرنے اور اس دنیا کی اللہ تعالیٰ کے ہاں وقعت نہ ہونے کے متعلق۔ میاں شاہد صحیح المسلم 3 07-08-10 10:59 AM
تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ذہنی نشوونما کے پروگرام ہونے چاہیں، پروفیسر غفور عبدالقدوس خبریں 1 26-03-10 06:15 PM
ہماری حکومت میں نحوست نہیں، عوام ہمیں کامیاب کریں، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:32 PM
مہنگے ریستوران پارکوں کے بجائے کمرشل علاقوں میں تعمیر کئے جائیں، چیف جسٹس خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:09 AM
شعیب اختر شرمندہ ہیں لیکن ڈسپلن پر کوئی معافی نہیں، طلعت علی پاکستانی کرکٹ 0 09-09-07 09:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger