تلہ گنگ. . . . . . . .تلہ گنگ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کیلئے تیل سپلائی ٹینکر پر حملہ کرکے 12ٹینکرز کو آگ لگادی جبکہ اس دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ آر پی او اسلم ترین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تلہ گنگ میں میانوالی روڈ پرنامعلوم افراد نے پٹرول پمپ کھڑے نیٹو کے آئل ٹینکر پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی جس سے ٹینکرز اور پٹرول پمپ کو آگ لگ گئی، واقعہ کی اطلاع پٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل جائے وقوع پر پہنچی تو ملزمان نے ان پر بھی فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبل مارےگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔آر پی او کے مطابق پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
تلہ گنگ: نیٹو کے آئل ٹینکرز پر حملہ، 12نذر آتش،