|
تمام امیدواروں کی دوبارہ گنتی اورپولنگ کی درخواستیں نمٹادی گئیں،کنوردلشاد

26-02-08, 02:33 AM
تمام امیدواروں کی دوبارہ گنتی اورپولنگ کی درخواستیں نمٹادی گئیں،کنوردلشاد
اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس مختلف انتخابی حلقوں کے امیدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی اور دوبارہ پولنگ کے حوالے سے آنے والی تمام درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے۔ اب کوئی بھی امیدوار اگر اپنی درخواست پرمزید قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتے ہیں توہ وہ قانون کے مطابق اپنے متعلقہ صوبے کے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں۔ چیف الیکشن کمشنر امیدواروں کی کامیابی کے سرکاری نوٹیفکیشن کے فوراً بعد چاروں صوبوں میں الیکشن ٹریبونلزقائم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ کنورمحمد دلشاد نے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی توجہ کنڈکٹ آف جنرل الیکشنز آرڈر 2002ء کے آرٹیکل 5 کی شق 4کی ذیلی شق f,cاورآرٹیکل 6کی شق ڈی کی جانب سے مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تین روز کے اندر آزادحیثیت سے کامیاب امیدوار کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکیں گے اس سلسلے میں آزاد امیدوار جس پارٹی میں بھی شامل ہونا چاہتے ہیں وہ اس کی اطلاع الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط کے ذریعے کریں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|