واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تمام انسانوں تک نبی ا کا پیغام پہنچایاجائے،پیرنصیر الدین نصیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-04-08, 09:29 AM   #1
تمام انسانوں تک نبی ا کا پیغام پہنچایاجائے،پیرنصیر الدین نصیر
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 13-04-08, 09:29 AM

تمام انسانوں تک نبی ا کا پیغام پہنچایاجائے،پیرنصیر الدین نصیر
برمنگھم (پ ر) مرکزی علما کونسل برطانیہ و یورپین مسلم کونسل کے زیر اہتمام ادارہ فیض القرآن برمنگھم میں زیر صدارت پیر سید ارشد شاہ گیلانی جلسہ میلادالنبی ا منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پیر نصیر الدین نصیر نے کہا کہ اسلام کا گلدستہ جس دھاگے سے بندھا ہے وہ رحمت دو عالم ا کا وجود مبارک ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس وجود پاک کے سوانح کا ایک ایک حرف و عمل ہر مسلمان تک پہنچ جائے تاکہ اس کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے اس کی مناسب صورت یہ ہے کہ ہر چھوٹے بڑے تک پیغمبر اسلام کے نام و کام اور پیغام کو عام کیا جائے۔ جماعت اہلسنت یوکے کے ناظم اعلیٰ علامہ قاری حفیظ الرحمن چشتی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ہر طرف انسانی حقوق کی آوار گونج رہی ہے سیاست و معاشرت، مذہب، اخلاق غرض یہ کہ زندگی کے ہر شعبہ میں انسانیت کی آواز لگائی جا رہی ہے۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس کی سب سے پہلے آواز پیغمبر اسلام نے اٹھائی۔ تنظیم المدارس اہلسنہ پاکستان کے علامہ غلام دستگیر افغانی نے کہا کہ افسوس مسلمانوں پر ہے کہ ان کی غفلت اور بدعملی نے آج اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف لوگوں کو انگشت نمائی کا موقع فراہم کیا۔ مولانا پیر عبدالقادر بغداری نے کہا کہ تعجب ہے جس پیغمبر ا کی ایک آواز نے پوری انسانیت کو زندہ کیا اور پوری انسانی تاریخ پر اس کی گہری چھاپ پڑی آج اسی کے ساتھ احسان فراموشی کا ایک طویل سلسلہ جاری ہے۔ علامہ قاضی عبدالخبیر عباسی نے کہا کہ میلادالنبی ا کی محافل سے امت مسلمہ کے افراد سنت نبوی ا اور دینی احکام سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ صاحبزادہ پیر محمد شعیب چشتی نے کہا کہ ہمارا بنیادی کام نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت ہے۔ صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ نے کہا کہ سیرت پیغمبر اسلام ا ہی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی نے کہا کہ آج کا انسان گھوم پھر کر دروازہ اسلام پر دستک دے رہا ہے یہ اسلام کی حقانیت کی دلیل ہے۔ صاحبزادہ محمد ابوبکر چشتی نے کہا کہ دنیا میں یوم پیدائش پیغمبر پر مکمل اسلامی یکجہتی نظر آتی ہے۔ صاحبزادہ محمد عمر فیض چشتی نے کہا کہ مسلمان کی سب خوشیوں میں دل و نگاہ کی متاع عزیز خوشی آمد رسول ا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 360
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
مہتاب (19-05-11), بزم خیال (19-05-11), عروج (07-06-11)
پرانا 19-05-11, 09:12 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پیرنصیر الدّین نصیر۔واہ کیا شخصیت تھے۔ اللہ انپر اپنی رحمت کے دروازے واء کیے رکھے۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کیے, پاک, پاکستان, نظر, مکمل, موقع, مشعل, آج, اپنی, اللہ, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, تھے۔, تعلیم, خلاف, دروازے, رحمت, زندگی, سیاست, شخصیت, عالم, عزیز, صاحبزادہ, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اہم تنصیبات اور شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے لشکر جھنگوی کے سات دہشت گرد گرفتار جاویداسد خبریں 0 14-10-10 03:08 PM
باپ بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئےکہانصیحت The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 04:07 PM
نصیب اپنا تیرے نصیب سے شیراز احمد شاعری اور مصوری 2 24-07-09 10:01 AM
نصیبو لال کے گانوں پر پابندی ariese خبریں 4 02-05-09 01:54 PM
فرخ نصیر کے انتقال پر ممتاز شخصیات کا اظہار تعزیت عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger