واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تمام زرعی اشیا ء پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم ،تیل ،بجلی اور گیس پر سبسڈی مر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-06-08, 09:41 PM   #1
تمام زرعی اشیا ء پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم ،تیل ،بجلی اور گیس پر سبسڈی مر
مسٹر گرزلی مسٹر گرزلی آف لائن ہے 20-06-08, 09:41 PM

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت نے تمام زرعی اشیاء پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے جبکہ تیل، بجلی اور گیس پر سبسڈی فوری طور پر واپس لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ سبسڈی مرحلہ وارطور پر واپس لی جائیگی،حکومت نے ٹریکٹرز، زرعی ادویات، بیج اور فاسفیٹ کھاد سمیت تمام زرعی اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی نے 32 کھرب 90 ارب 61 کروڑ 18 ہزار روپے کے لازمی اخراجات کی منظور ی دیدی ہے ان کا وزارت خارجہ ، قومی اسمبلی ، سینیٹ ، ایوان صدر ، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سمیت22 وفاقی اداروں سے ہے ،آئین کے مطابق لازمی اخراجات پر قومی اسمبلی میں صرف بحث کی جاتی ہے قومی اسمبلی نے 127 مطالبات زر کی منظور ی دیدی ہے، ا رکان اسمبلی کی جانب سے بلوچستان اور این ایف سی ا یوارڈ میں صوبوں کا حصہ 50 فیصد کرنیکی سینیٹ کی 76سفارشات کی تائید کر دی ہے، وفاقی وزیر خزانہ سید نوید قمر نے جمعرات کی شام قومی اسمبلی میں نئے وفاقی بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کو سہولتیں دینے کیلئے حکومت نے تمام زرعی اشیاء کو ڈیوٹی فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر چھوٹے زرعی قرض نادہندگان اور ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن کے چھوٹے قرض نادہندگان کے خلاف کارروائی فوری طور پر روک دی گئی ہے اب ان کی اراضی نیلام کر کے واجبات وصول نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی انشورنس کا نظام رائج کیا جائے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں تحفظات دور کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس پروگرام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی ،وزیر خزانہ سید نوید قمر نے کہا کہ بجلی اور تیل پر سبسڈی فوری طور پر ختم نہیں کی جا رہی ہے بلکہ مراحلہ وار اتنی سبسڈی ختم کریں گے جتنا عوام برداشت کر سکیں۔ پیٹرولیم مصنوعات آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کے منافع کم کرنے اور ڈیمڈ ڈیوٹی ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔ فنانس بل سے دس ایکٹ نکال دیئے جائیں گے اس میں 6پر فیصلہ ہو چکا ہے باقی پر غور جاری ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹے زرعی قرضوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپورشن کے ڈیفالٹرز کی زمینیں نیلام کرنے سے روک دیا گیا ہے فصلوں کی انشورنس لازمی قرار دی جائے گی بے نظیر انکم سپورٹ فتڈ میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہونے دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون کی درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے ملک کے اندر موبائیل فون تیار کرنے کی صنعت لگانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سپورٹس فنڈ کی سہولت برقرار رکھا جائے گی تاہم اس کے لئے شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ افراط زر کو جادو سے ختم نہیں کر سکتے بجٹ میں ایسے شعبوں پر ٹیکس لگائے گئے ہیں جن کا تعلق امراء سے ہے مسائل کو ایگزیکٹو آڈر سے حل نہیں کر سکتے اس کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔قومی اسمبلی نے جمعرات کو مالی سال 2008-09 کیلئے مختلف وفاقی وزارتوں‘ ڈویژنوں اور ان کے ماتحت وفاقی داروں کیلئے 127 مطالبات زر کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ زبانی ووٹ کے ذریعے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے اراکین نے مطالبات زر کی حمایت کی جبکہ اپوزیشن اراکین نے مخالفت کی۔ ایک مرحلے پر اپوزیشن نے جب زبانی ووٹ کو چیلنج کیا تو سپیکر نے گنتی کرانے کا حکم دیا۔ گنتی میں حزب اقتدار کے 123 اور اپوزیشن کے 32 ارکان موجود تھے۔ امور خارجہ‘ دفاع‘ خزانہ اور اقتصادی امور‘ اطلاعات و نشریات‘ ہاؤسنگ اور تعمیرات‘ کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے امور‘ محنت اور افرادی قوت‘ بلدیات اور دیہی ترقی اقلیتی امور‘ انسداد منشیات‘ سینیٹ‘ قومی اسمبلی‘ قومی ثقافت‘ شماریات‘ ماحول‘ نجکاری و سرمایہ کاری‘ بندرگاہیں اور جہاز رانی‘ ریلوے‘ مذہبی امور‘ سائنس اور ٹیکنالوجی‘ ریاستیں و شمالی علاقے‘ خصوصی تعلیم‘ بہبود آبادی‘ سماجی بھلائی‘ فاٹا‘ ٹیکسٹائل انڈسٹریز‘ سیاحت‘ ترقی خواتین‘ نوجوانوں کے امور‘ مواصلات‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام‘ قانون اور انصاف‘ پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی وزارتوں کیلئے مطالبات زر کی منظوری دی گئی۔ مجموعی طور پر 179 مطالبات زر ہیں اور باقی 52 مطالبات زر پر آج (جمعہ کو) بحث کی جائے گی۔ ان کا تعلق آٹھ وزارتوں سے ہے۔ آٹھ وزارتوں کے مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریکیں آج قومی اسمبلی میں زیر غور لائی جائیں گی۔

 
مسٹر گرزلی's Avatar
مسٹر گرزلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,113
شکریہ: 152
334 مراسلہ میں 572 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 191
Reply With Quote
جواب

Tags
فری, کورٹ, پیٹرولیم مصنوعات, وزیر, وزیراعظم, موبائل, مسائل, آج, انفارمیشن ٹیکنالوجی, اسلام, بے نظیر, بجٹ پر بحث, خلاف, خصوصی, سپریم, سال, سائنس, شام, صوبوں, صنعت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیالکوٹ پولیس کا کارنامہ ،تین سالہ بچی کیخلاف اسی سالہ نانی سمیت مقدمہ جاویداسد خبریں 2 11-11-10 12:32 AM
حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ فرحان دانش موبائلز معلومات اور جائزہ 0 23-06-09 10:19 AM
بھارت۔ماؤ نواز باغیوں کے علاقوں میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 17 پولیس اہلکاربرطرف ابن جلال خبریں 0 17-10-08 03:28 PM
سبسڈی ختم‘ جی ایس ٹی 16 فیصد، بجلی مہنگی ہو جائے گی عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:06 PM
آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger