|
تمام سیٹلائٹ چینلز براہ راست مباحثے روکدیں خلاف ورزی پر 3سال قید یا ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے، پیمرا

12-12-07, 09:47 AM
حکومت الیکراچی (جنگ نیوز) پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ گاہے بگا ہے پروگراموں میں براہ راست مباحثے اور لوگوں سے ٹیلی فون کالز لے رہے ہیں جو پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مشتمل ہے اور عوام کو اشتعال پر ابھارتی ہیں یہ پیمرا آرڈیننس سیکشن 31سب سیکشن تین اور چار اور میڈیا براڈ کاسٹر کیلئے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلا ورزف ہے ۔منگل کو جاری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ لائسنس کا اجازت نامہ رکھنے والے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پیمرا آرڈیننس ایل ایکس وی کے قواعد و ضوابط اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس آرڈیننس کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینل یا اس کے ذمہ دار کو سزا دی جاسکتی ہے جس میں تین سال سے زائد جیل قید یا ایک کروڑ روپے کا جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں جبکہ ڈسٹری بیوشن سروس کا کوئی بھی لائسنس یافتہ اس کا نمائندہ آرڈیننس کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے ایک سال تک جیل قید یا پچاس لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں اس لئے پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیٹلائٹ چینلز فوری طور پر براہ راست نشر کرنے والے پروگرامز بحث و مباحثے فوری طور پر روک دیں جبکہ دوسری جانب فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کے دوران آزادانہ رپورٹنگ نہیں چاہتی۔ پیمرا کی طرف سے نجی ٹی وی چینلز کو جاری ہونے والے نوٹس کو صحافیوں نے مسترد کرتے ہوئے اسے میڈیا کو بلیک میل کرنے اور آئندہ الیکشن میں غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کو روکنے کی ایک بھونڈی کوشش قرار دیا ہے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے اس نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کسی بھی چینلز کا نام لئے بغیر وارننگ دی گئی ہے چینلز کو بتایا جائے کہ کس براہ راست پروگرام میں یا لائیو ٹیلی فون کال میں پاکستان کے مفادات کو ٹھیس پہنچی ہے یہ صرف وارننگ نہیں بلکہ تمام ٹی وی چینلز کو دھمکی ہے تاکہ میڈیا کو خاموش کیا جاسکے پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا ہے کہ پیمرا کی طرف سے جاری ہونے والے اس دھمکی آمیز نوٹس کو فوری طور پر واپس لیا جائے ہم پیمرا کے کالے قانون کے پہلے روز سے ہی خلاف ہیں ہم اس طرح کے دباؤ کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے پی ایف یو جے نے اس خطرے کا اظہار کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت تمام بڑے نجی ٹی وی چینلز کو الیکشن سے قبل بند کردے یا انہیں حکومتی تحویل میں لے لے کیونکہ حکومت نہیں چاہتی کہ ٹی وی چینلز آزادانہ طور پر الیکشن کے دوران رپورٹنگ کریں اس طرح کی دھمکیاں حقائق کو عوام تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش ہے پی ایف یو جے نے کہا کہ جو ٹی وی چینلز پہلے ہی ضابطہ اخلاق پر دستخط کرچکے ہیں ان کو اس طرح کی دھمکی بھی معنی خیز ہے۔کشن کے دوران آزادانہ رپورٹنگ نہیں چاہتی، پی ایف یو جے
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|