|
تمام چینلز کام کررہے ہیں ،باقی چینلوں کی انتظامیہ سے حکومت رابطے میں ہے،وزیر اطلاعات

08-12-07, 11:28 AM
اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر نثار اے میمن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے یا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے سے قطع نظر عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت میڈیا سے تمام معاملات کا فوری حل چاہتی ہے تاکہ عام انتخابات کیلئے سازگار ماحول قائم ہو سکے، وزارت اطلاعات نگران کابینہ کے قیام سے ذرائع ابلاغ کے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو آزادی حاصل ہے اور اس آزادی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ حکومت باقی ماندہ نجی ٹی وی چینلز کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے جبکہ باقی تمام چینلز کام کر رہے ہیں اور تمام صحافی جنہیں حراست میں لیا گیا تھا رہا کر دیے گئے ہیں اس لیے احتجاج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جمعے کو غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے دروازے کسی بھی معاملے پر بات چیت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کھلے ہیں۔ نثار میمن نے کہا کہ حکومت اور میڈیا دونوں پر سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ہم ضابطہٴ اخلاق میں ترمیم کیلئے میڈیا اداروں کے جواب کے منتظر ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|