واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


توہین رسالت پر ملک بدر کی گئیں غیر ملکی خواتین صحافی دوبارہ پاکستان پہنچ گئیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-09-10, 06:11 PM   #1
توہین رسالت پر ملک بدر کی گئیں غیر ملکی خواتین صحافی دوبارہ پاکستان پہنچ گئیں
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 01-09-10, 06:11 PM

اسلام آباد( روزنامہ اوصاف اسلام آباد کے اعظم زیدی سے) پاکستان واسلام دشمنی اور توہین رسالتۖ کے الزام میں پاکستان سے اپریل میں ملک بدر کی جانے والی دو لیڈی رپورٹرز کو ڈنمارک حکومت کے دبائو پر دوبارہ ویزے جاری کر دیئے گئے پاکستان پہنچتے ہی دونوں رپورٹرز سندھ اور وسطی پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں جانے کے بجائے خیبرپختونخواہ روانہ ہوگئیں ایک لیڈی رپورٹر حضرت محمدۖ کے خاکے شائع کرنے والے اخبار سے تعلق رکھتی ہے اور پاکستان دشمن اور توہین رسالت پرمبنی مضامین لکھ چکی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان نژاد ڈینش صحافی خاتون سیمی جان''Simi jan'' اور ڈینش نژاد لیڈی رپورٹر پک ڈیمس گارڈ اینڈرسن( puk Damsgard Andrson) کو پاکستان دشمن سرگرمیوں' طالبان کے اہل خانہ سے ملاقاتوں' پاکستان کو بدنام کرنے والے دہشتگردوں اور یورپ میں پکڑے جانے والے ملزمان کے پاکستان میں اہل خانہ کو تلاش کر کے انکے انٹرویو نے سمیت ملک دشمن دیگر سرگرمیوں پر اپریل2010ء میں ملک بدر کر دیا تھا سیمی جان پر الزام تھا اس نے ایک کتاب لکھی جس کے اقتباسات اسلام' عظمت رسالت اور پاکستان کے حوالے سے انتہائی قابل اعتراض تھے پک ڈیمس گارڈ اینڈرسن حضورۖ کے کیری کیچر(خاکے)چھاپنے والے اخبار کی رپورٹر ہے اس کے اکثر مضامین پاکستان' اسلام اور عظمت رسالت کے حوالے سے انتہائی قابل اعتراض رہے ہیں اس حوالے سے وزارت داخلہ نے مکمل کام کر کے ان کے خلاف قابل اعتراض مواد اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے تمام پریشر برداشت کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کیا تھا جس کے بعد دونوں نے پورا زور لگایا کہ انہیں کسی طرح واپس پاکستان آنے کی اجازت مل جائے لیکن ناکام رہیں بعد ازاں پاکستان میں بدترین سیلاب آنے پر ڈنمارک نے سیلاب زدگان کے لئے امداد کی اس حوالے سے ڈنمارک کے وزیر برائے ترقی و تعاون سوئرن ہنڈ پاکستان کے دورے پر سوموار کی شب پاکستان آئے تو ڈنمارک حکومت نے شرط عائد کی کہ وہ اس وقت پاکستان آئیں گے اور پاکستانی سیلاب زدگان کو امداد دی جائے گی جب پاکستان دونوں مذکورہ لیڈی رپورٹرز کو ویزہ جاری کرے گا ڈینش حکام کے دبائو پر وزارت داخلہ نے ویزے جاری کرنے کی کلیئرنس دے دی دونوں پاکستان پہنچتے ہی خیبرپختونخواہ روانہ ہوگئیں اور اس وقت نوشہرہ میں ہیںجبکہ ڈینش وزیر کے ہمراہ آنے والے دیگر13اراکین ان کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق اس وقت سیلاب زدگان کی امداد کرنے والے تمام ادارے اور اکابرین سندھ اور وسطی پنجاب جارہے ہیں جہاں سیلاب ہے جبکہ یہ دونوں خیبرپختونخواہ جارہی ہیں دونوں کی پوری کوشش ہے کہ ان کو کسی طرح پاکستان میں اقامت کی اجازت حاصل ہوجائے پک ڈیمس گارڈ اینڈرسن اس وقت افغانستان میں سیٹل ہونا چاہ رہی ہیں تاکہ اس خطے میں رہ سکیں ذرائع کے مطابق پک ڈیمس گارڈ اینڈرسن پاکستان میں قیام کے دوران امریکن سفارتخانے کے آفیسر''SHAW'' کے ساتھ رہائش پذیر رہیں جس کو انکا بوائے فرینڈ بتایا جاتا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کی آڑ میں بہت سے وہ لوگ پاکستان آرہے ہیں جن کو پہلے پاکستان نے ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا اس حوالے سے چند ایسے امریکن بھی پاکستان آئے ہیں جن کو ویزہ نہیں مل رہا تھا ۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 79
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-10), فیصل ناصر (01-09-10), مرزا عامر (02-09-10)
جواب

Tags
color, jan, کوشش, پہلے, پاکستان, پاکستانی, وقت, ڈنمارک, وزیر, لوگ, مکمل, ملک, مطابق, الزام, انٹرویو, اسلام, بدر, تلاش, جانے, خواتین, خلاف, طالبان, عائد, عظمت, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی خواتین فٹ بال کا بہت شوق رکھتی ہیں‘ جرمن خاتون کوچ خرم شہزاد خرم فٹبال 1 14-10-10 07:59 AM
مردوں کا داخلہ منع ۔۔۔ خواتین توڑ پھوڑ کرسکتی ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 13 24-07-10 11:01 PM
مستقبل قریب میں پاکستان میں اشیاء کے ریٹ کچھ یوں متوقع ہیں۔ The Great قہقہے ہی قہقے 6 17-10-09 09:07 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
غیراعلانیہ پابندی‘ توفیق عمر اور عمران فرحت فائنل نہیں کھیل سکتے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 08:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger