|
توہین عدالت پر چیف الیکشن کمشنرکیخلاف درخواست کی سماعت بعد میں کرینگے، جسٹس جاوید اقبال

26-10-07, 11:18 AM
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی لارجر بنچ کے سربراہ جج مسٹر جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کرنے پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے سماعت کے معاملے کو بعد میں دیکھیں گے۔ درخواست گزار جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد کے وکیل حامد خان نے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست کی دیگر اہلیت سے متعلق آئینی درخواستوں کے ساتھ سماعت کی جائے۔ جبکہ فاضل عدالت نے کہا کہ ابھی انتہائی اہم معاملے کی سماعت ہو رہی ہے اس معاملے کو بعد میں دیکھیں گے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|