واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


تھانہ نیب راولپنڈی کا ای سیون کی مسجد پر چھاپہ‘نمازیوں کاسخت احتجاج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-08-10, 03:23 AM   #1
تھانہ نیب راولپنڈی کا ای سیون کی مسجد پر چھاپہ‘نمازیوں کاسخت احتجاج
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 18-08-10, 03:23 AM

نمازیوں نے پولیس کو مطلوب شخص تک پہنچنے ہی نہ دیا‘ جس کا بیٹا دوہفتے سے گرفتار ہے


اسلام آباد(ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) تھانہ نیب راولپنڈی نے منگل کی شام ایک شخص کی گرفتاری کیلئے ای سیون میں واقع مسجد پر چڑھائی کردی اور پولیس ملازمین مسجد کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسلحہ ہاتھوں میں لہراتے نمازپڑھنے میں مصروف نمازیوں کے آگے سے گزرتے رہے۔ مسجد میں پولیس کے چھاپے کے خلاف نمازیوں نے سخت احتجاج کیا اور پولیس کو اس شخص تک پہنچنے ہی نہیں دیا گیا جسے پولیس گرفتار کرنے کی خواہاں تھی‘ ایس پی سٹی ساجد کیانی نے جنگ کے رابطہ پربتایا کہ تھانہ نیب نے ابوظہبی ٹاور کے مالک ملک صادق کی گرفتاری کیلئے مسجد چھاپہ مارا تھا جسے وہ گرفتار نہ کرسکی۔ انہوں نے بتایاکہ تھانہ نیب نے وفاقی پولیس کو چھاپہ کے بارے میں اطلاع ہی نہیں دی تھی بعد میں ہماری مدد حاصل کی مگر اس وقت تک ملک محمد صادق اپنے گھر جو گلی نمبر14میں مسجد کے سامنے واقع ہے سے فرار ہوچکا تھا۔ نیب نے ملک صادق کے بیٹے رضوان صادق کو دوہفتوں سے گرفتار کررکھا ہے۔ رضوان صادق کی والدہ کا مؤقف ہے کہ ان کے خاوند کے خلاف درج مقدمات عدالت میں غلط ثابت ہوچکے ہیں مگر نیب بلیک میل کرکے رقم مانگ رہا ہے۔ چیف جسٹس کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ خاتون کے مطابق ان کا خاندان40 برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے اور وہاں کنسٹرکشن کا کام کرتے ہیں پاکستانیوں کو جدید رہائش فراہم کرنے کیلئے اس کے خاوند نے ایف الیون ون میں ایک پلاٹ خرید کر ابوظہبی ٹاورز کے نام سے اپارٹمنٹس کی تعمیر شروع کی دوایجنٹوں محمد رزاق اور نوید انجم نے لینڈ مافیا سے مل کر اس کے بیٹے کے نام سے جعلی اسٹامپ پیپر جاری کروا کر اورجعلی دستخط کرکے ان اپارٹمنٹس کی بابت معاہدے تیار کرائے جب میرے خاوند کو اس فراڈ کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے رزاق اور نوید کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرایا۔ اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے انکوائری کی اور معاہدے جعلی ثابت ہوئے۔ لینڈ مافیا کی ایف آئی آر خارج ہوگئیں جس پر انہوں نے اپنے اثرورسوخ سے نیب میں درخواستیں دائر کر دیں 2007ء سے نیب میرے خاوند اور بیٹے کے خلاف انکوائری کرتا رہا ہر دفعہ ثبوت مہیا کئے جاتے رہے۔ نیب بار بار فائل کھول رہا ہے حالانکہ ہائی کورٹ نیب کو منع کرچکی ہے حکومتی اعلیٰ عہدیدار بااثر لینڈ مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ انہی جعلی معاہدات کی بناء پر اب نیب نے میرے بیٹے رضوان صادق جو برطانیہ میں ایم بی اے کا طالب علم ہے گرفتار کررکھا ہے تاکہ ہمیں مجبور کرکے پیسے بٹورسکیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 93
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (18-08-10)
جواب

Tags
color, کورٹ, گھر, پولیس, وقت, چاہیے۔, مسجد, معلوم, آر, ایم بی اے, احتجاج, اسلام, اعلیٰ, ثبوت, خلاف, خبر, خصوصی, شام, شخص, شروع, علم, عدالت, عرب, غلط, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شوکت تھانوی زارا مزاحیہ ادب 1 03-02-11 11:10 PM
کشاف اصطلاحات الفنون۔۔۔۔۔۔۔۔۔محمد اعلیٰ تھانوی رحمہ اللہ عبیداللہ عبید کتاب گھر 9 31-01-11 02:36 PM
نبوی گھرانہ کیسا تھا عبداللہ حیدر ازدواجی زندگی 2 25-08-09 09:17 AM
مکہ ، مدینہ ، غار حرا اور دیگر مقامات کا تھری ڈی منظر وجی متفرقات 10 06-08-09 10:20 AM
کرکٹ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے کمیٹی کا قیام عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 06-01-08 07:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger