|
تھر کول پر آئندہ ماہ امریکا میں گول میز کانفرنس ہوگی، راجہ پرویز اشرف کراچ

02-07-08, 07:45 AM
تھر کول پر آئندہ ماہ امریکا میں گول میز کانفرنس ہوگی، راجہ پرویز اشرف
کراچی (جنگ نیوز)وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تھرکول پر آئندہ ماہ امریکہ میں گول میز بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو گورنر ہاؤس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں دنیا کے کول ڈویلپمنٹ اور پاور جنریشن کے شعبوں میں ممتاز سرمایہ کاروں اور ماہرین کو بھی دعوت دی جائے گی اور یہ گول میز کانفرنس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تھرکول ملک کیلئے لامحدود بجلی پیدا کر سکتا ہے، ابتدائی طور پر ہم نے آئندہ ایک سال کے دوران تھر پاور پروجیکٹ سے 6000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ کانفرنس کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی مکمل کی جا سکتی ہے جو کہ صرف بیرونی سرمایہ کاروں کی کشش کا سبب بنے گی بلکہ کول بیس پاور جنریشن میں جدید ٹیکنالوجی بھی سامنے آئے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ 2009ء میں ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور یہ موجودہ حکومت کی تاریخی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم ملک میں ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس سال اگست سے بجلی کی سپلائی میں بہتری محسوس کرنا شروع کر دیں گے۔ ای سی سی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کے حوالے سے راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ آئی پی پیز اور واپڈا کو اس سال تیل کی سپلائی میں کسی قسم کے خلل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور یہ مسلسل بجلی کی پیداوار کرنے میں بھی مدد فراہم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک دن میں چھ گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|